کورٹ آرڈرز لے کر ہم اڈیالہ جیل کے باہر کھڑے ہیں تاکہ عمران خان سے مل سکیں مگر ہمیں اندر جانے کی اجازت نہیں مل رہی، عمرا یوب


پی ٹی آئی کے نامزد وزارت عظمیٰ کے امیدوار عمر ایوب نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت نہ دینا قابل مذمت ہے۔
اڈیالہ جیل راولپنڈی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمر ایوب کا کہنا تھا کہ عدالت عظمی کے آرڈرز لے کر ہم اڈیالہ جیل کے باہر کھڑے ہیں تاکہ عمران خان سے مل سکیں مگر ہمیں اندر جانے کی اجازت نہیں مل رہی جس ملک میں ایک جیل سپریڈینڈیٹ عدالتی احکامات کو ہوا میں اڑا دیتا ہو وہاں استحکام کیسے آئے گا۔ ہمیں ہمارا حق نہیں دیا جا رہا ہم انصاف کے لیے کس عدالت میں جائیں.
انہوں نے کہا کہ انٹرا پارٹی انتخابات آ رہے ہیں، اپنے لیڈر سے ملاقات کرنی ہے، عدالت نے آج بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرنے کی اجازت دی، جج صاحب کا آرڈر اڈیالہ جیل کی انتظامیہ کو بھیج رکھا ہے۔ ہمیں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت نہیں دی جا رہی، پنجاب حکومت اور جیل انتظامیہ کس چیز سے خائف ہیں؟ ہمیں ہمارا حق نہیں دیا جا رہا، ہم اپنے حق کیلئے سپریم کورٹ جائیں یا عالمی عدالت جائیں۔
عمر ایوب کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے مجھے وزارت عظمیٰ کا امیدوار نامزد کیا ہے، ہمیں آئینی و قانونی حق کیوں نہیں دیا جا رہا، ہم دوبارہ جا کر عدالت کا دروازہ کھٹکھٹائیں گے۔
آسٹریلیا ، فائرنگ واقعے میں 12افراد ہلاک, متعدد زخمی
- 35 منٹ قبل

باکو سنیما بریز فلم فیسٹیول میں تین پاکستانی فلموں کی نمائش
- ایک دن قبل
انڈر 19ایشیا کپ: بھارت نے پاکستان کو 90رنز سے ہرادیا
- 32 منٹ قبل

سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی
- ایک دن قبل
خیبرپختونخوا:ضلع مہمند، بنوں میں سیکیورٹی فورسز کی دو مختلف کارروائیاں، فتنہ الخوارج کے 13 دہشت گرد ہلاک
- 18 منٹ قبل

ریاست مخالف عناصر کو احتساب کا سامنا کرنا پڑے گا،خواجہ آصف
- ایک دن قبل
پاکستان ڈیجیٹل اثاثوں کے ضابطے میں عالمی ماڈل بننے کا خواہاں ہے،بلال
- چند سیکنڈ قبل
لاہور رنگ روڈ پیدل عبور کرنے والے شہری پر مقدمہ درج، گرفتار
- 2 دن قبل
پاکستان کےمشہور اسٹنٹ مین سلطان گولڈن نے دو نئے عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیے
- ایک دن قبل
پاک فوج کی توجہ اندرونی وبیرونی مسائل سے نمٹنے پرمرکوز ہے،فیلڈمارشل
- ایک دن قبل

بلوچیستان: بارکھان اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے
- ایک دن قبل

پاکستان کی سوڈان میں اقوام متحدہ کی عبوری سکیورٹی فورس پرحملے کی مذمت
- 6 منٹ قبل



