خان صاحب نے ہمیشہ کہا یہ ملک بھی میرا ادارے بھی میرے اس ملک کی خاطر ہی وہ آج جیل میں ہیں، رہنما پی ٹی آئی


پی ٹی آئی رہنما بیرسٹرگوہر کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف ہر وہ کام کرے گی جو ملک کے مفاد میں ہوگا- تحریک انصاف کا کوئی قدم ریاست جمہوریت ملک کے خلاف نہیں ہوگا خان صاحب نے ہمیشہ کہا یہ ملک بھی میرا ادارے بھی میرے اس ملک کی خاطر ہی وہ آج جیل میں ہیں۔
اڈیالہ جیل راولپنڈی میں عمران خان سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں بیرسٹر گوہر نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف پارلیمان کا حصہ بنے گی - ہم آئین و قانون کی بالادستی چاہتے ہیں ملک میں جمہوریت کے لیے کوشاں رہیں گے ہم نے پہلے بھی کہا کہ یہ پی ڈی ایم کی ایکسٹینشن نگران حکومت شفاف انتخابات میں ناکام ہوئی ہے، ہم نے الیکشن کمیشن سے استدعا کی تھی کہ فارم 45کے مطابق نتیجے بنائے جائیں۔ کمشنر راولپنڈی اور اس کی فیملی کو تحفظ دیا جائے جو اس نے الزامات لگائے اس پر کمیشن بنایا جائےلیکن اس کو تحفظ نہ دیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان آج آئی ایم ایف کو خط لکھے گے جس کی تفصیلات شام میں میڈیا کے ساتھ شیئر کی جائیں گی، انہوں نے واضح کیا کہ پی ٹی آئی کاکوئی قدم ریاست،عوام یا حکومت کےخلاف نہیں ہوگا۔ ہم نے اوپن ٹرائل کی حقیقت کا بتادیا ہے، عدالت کو بتایا کہ میڈیا کو بھی رسائی نہیں ملی۔
صحافیوں کے سوالات پر انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کا کوئی قدم ریاست یا جمہوریت مخالف نہیں ہوگا، ہر وہ کام کریں گے جس سے جمہوریت مضبوط ہوگی۔ عمران خان آج کسی بھی وقت آئی ایم ایف کو لیٹرلکھیں گے، وہ یہ خط ملک کے مفاد میں ہی لیٹر لکھیں گے، ملک کے مفاد کےخلاف کبھی کوئی چیز نہیں کریں گے۔ بانی پی ٹی آئی نےکہا یہ ملک ہماراہے اوراس کےادارے بھی ہمارے ہیں، آج شام کوآئی ایم ایف کو لکھا جانے والا لیٹر شیئرکریں گے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات کرنے والے پی ٹی آئی رہنما بیرسٹر علی ظفرنے میڈیا کو بتایا تھا کہ ، ’عمران خان آئی ایم ایف کو خط لکھیں گے جس میں واضح کیا جائے گا کہ آئی ایم ایف کسی بھی قسم کی بات چیت کے لیے یہ شرط رکھے کہ جتنے بھی حلقوں میں دھاندلی ہوئی ہے اس کا آڈٹ ہو گا۔

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے کیمبرین پٹرول مقابلے میں حصہ لینے والی ٹیم کی ملاقات
- ایک دن قبل

سعودی شہزادہ عبد اللہ بن فہد بن عبد اللہ بن عبد العزیز بن مساعد انتقال کر گئے
- 21 گھنٹے قبل

بانی پی ٹی آئی مکمل صحت یاب ہیں، عظمیٰ خان کا جیل میں ملاقات کے بعد پہلا بیان آ گیا
- 21 گھنٹے قبل
قومی ٹیرف پالیسی صنعتی پیداوار میں اضافہ کرے گی:وزیراعظم
- 5 گھنٹے قبل

ملک میں سونے کی قیمت میں دوسرے روز بھی کمی
- 5 گھنٹے قبل

پی ایس ایل کی پروموشن کیلئے پی سی بی کا برطانیہ میں روڈ ٹرپ کرانے کا فیصلہ
- ایک دن قبل

لاہور ہائیکورٹ نے آئی جی پنجاب کو کم عمر ڈرائیور بچوں کو گرفتار کرنے سے روک دیا
- ایک دن قبل

پنجاب نے پتنگ بازی کی مشروط اجازت دے دی
- 5 گھنٹے قبل
کرغزستان کے صدر دوروزہ سرکاری دورے پراسلام آباد پہنچ گئے
- 4 گھنٹے قبل

وزیراعظم کا سری لنکا میں طوفان سے قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس، متعلقہ اداروں کو بھرپور معاونت کی ہدایت
- 21 گھنٹے قبل
لاہور ہائی کورٹ نے انجینیئر محمد علی مرزا کی ضمانت منظور کرلی
- 4 گھنٹے قبل

سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا میں 2 کارروائیاں، 7 خوارج جہنم واصل
- ایک دن قبل



.jpg&w=3840&q=75)
.webp&w=3840&q=75)




