سپریم کورٹ کے فیصلے میں ابہام پر نظر ثانی اپیل دائر کریں گے ،سینیٹر مشتاق احمد
عرفان صدیقی نے کہا کہ یہ ایک حساس معاملہ ہے اور اسے جذبات بھڑکانے کیلئے سیاسی رنگ نہ دیا جائے


سینٹ کا اجلاس ڈپٹی چیئرمین مرزا محمد آفریدی کی صدارت میں آج(جمعہ) پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں پھر شروع ہوا۔
سینیٹر عرفان صدیقی نے ایوان میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ مسلمان ختم نبوت پر غیر متزلزل ایمان رکھتے ہیں ، انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ نے بھی اس سلسلے میں ممنوع مذہبی لٹریچر کے بارے میں اپنے حالیہ فیصلے کی وضاحت کی ہے۔
سینیٹر مشتاق احمد نے سپریم کورٹ کی وضاحت کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ وہ فیصلے میں پائے جانے والے ابہام کو دُور کرنے کیلئے بھی ایک نظرثانی درخواست دائر کریں گے۔
عرفان صدیقی نے کہا کہ یہ ایک حساس معاملہ ہے اور اسے جذبات بھڑکانے کیلئے سیاسی رنگ نہ دیا جائے۔
مولوی فیض محمد نے کہا کہ خاتم النبیین نبی کریم حضرت محمد ۖ کے تقدس کا خیال رکھنا اور ان کی ناموس کا تحفظ کرنا ہمارا فرض ہے۔
شہادت اعوان نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ملکی اداروں کو سیاسی مقاصد کیلئے ہدف نہ بنایا جائے ، ایوان کا اجلاس پیر کی سہ پہر تین بجے تک ملتوی کر دیا گیا۔
وزیراعظم کا مذاکرات اورسفارت کاری کے ذریعے تنازعات کے پرامن حل پرزور
- a day ago
سابق ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمیدکو 14سال قیدبامشقت کی سزا
- a day ago
ملک کے بیشتر حصوں میں موسم سرد اورابرآلودرہے گا
- a day ago

فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- a day ago

ہم دشمن کو چھپ کے نہیں للکار کر مارتے ہیں، چیف آف ڈیفینس فورسز عاصم منیر
- 3 days ago
لاہور رنگ روڈ پیدل عبور کرنے والے شہری پر مقدمہ درج، گرفتار
- a day ago
انڈر 19 ایشیا کپ: گروپ اے کے میچ میں پاکستان کی ملائیشیا کو 297 رنز سے شکست
- a day ago

باکو سنیما بریز فلم فیسٹیول میں تین پاکستانی فلموں کی نمائش
- 2 hours ago
جاپان،شمال مشرقی خطے میں چھ اعشاریہ سات شدت کا زلزلہ
- a day ago

سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی
- 3 hours ago
پاکستان جلد سٹیلائٹ انٹرنیٹ کا آغاز کرے گا، شزہ فاطمہ خواجہ
- 3 days ago
پاک فوج کی توجہ اندرونی وبیرونی مسائل سے نمٹنے پرمرکوز ہے،فیلڈمارشل
- 3 hours ago



