Advertisement
پاکستان

آئی ایم ایف نے عمران خان کے خط کو سیاسی معاملہ قرار دے دیا

 ڈائریکٹر کمیونیکیشن آئی ایم ایف نے  پاکستان میں میکرو اکنامک استحکام کو یقینی بنانے کے لیے نئی حکومت کے ساتھ پالیسیوں پر کام کرنے کے منتظر ہیں

GNN Web Desk
شائع شدہ a year ago پر Feb 24th 2024, 1:55 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
آئی ایم ایف نے عمران خان کے خط کو سیاسی معاملہ قرار دے دیا

آئی ایم ایف نے پاکستان کی نئی مخلوط حکومت کے ساتھ کام کرنے پرواضح طور پر  آمادگی کا اظہار کردیا۔

عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی جانب سے بانی پی ٹی آئی کے خط کے معاملے پر تبصرے سے گریز کرتے ہوئے خط کو سیاسی معاملہ قرار دے دیا ، آئی ایم ایف نے بانی پی ٹی آئی کی جانب سے مبینہ انتخابی دھاندلیوں کو جواز بنا کر آئی ایم ایف کو خط لکھنے اور امداد دھاندلیوں کی عدلیہ سے تحقیقات مشروط کیے جانے کا بھی صاف جواب دیا۔ جولی کوزیک کا کہنا تھا کہ وہ جاری سیاسی امور پر تبصرہ نہیں کریں گی۔ڈائریکٹر کمیونیکیشن آئی ایم ایف جولی کوزیک کا کہنا تھا آئی ایم ایف اندرونی سیاسی معاملات پر بیان نہیں دیتا، نئی منتخب حکومت کے ساتھ معاشی استحکام کے لیے کام کرنا چاہتے ہیں۔

 ڈائریکٹر کمیونیکیشن آئی ایم ایف نے  پاکستان میں میکرو اکنامک استحکام کو یقینی بنانے کے لیے نئی حکومت کے ساتھ پالیسیوں پر کام کرنے کے منتظر ہیں، آئی ایم ایف پاکستان میں غریب طبقات کے تحفظ کو یقینی بنانا چاہتا ہے۔ امید ہے نئی منتخب حکومت مہنگائی میں کمی کے لیے سخت مانیٹری پالیسی اختیار کرے گی۔

 

Advertisement
Advertisement