Advertisement
تجارت

ایل این جی کی درآمدات میں 5 فیصد کا اضافہ

2023 میں ایل این جی کی درآمدات پر 2.29 ارب ڈالر کا زرمبادلہ خرچ ہوا

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 سال قبل پر فروری 24 2024، 7:55 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
ایل این جی کی درآمدات میں 5 فیصد کا اضافہ

اسلام آباد: ملک میں ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 7 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 5 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیاگیا ہے۔

پاکستان بیورو شماریات کے اعدادوشمار کے مطابق جولائی سے جنوری 2023 تک کی مدت میں ایل این جی کی درآمدات پر 2.29 ارب ڈالر کا زرمبادلہ خرچ ہوا جو پیوستہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 5 فیصد زیادہ ہے۔

گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 2.19 ارب ڈالر مالیت کا ایل این جی درآمد کیا گیا تھا۔ جنوری میں ایل این جی کی درآمدات پر 445 ملین ڈالر کا زرمبادلہ خرچ ہوا جو گزشتہ سال جنوری کے مقابلے میں 83 فیصد زیادہ ہے۔

گزشتہ سال جنوری میں ایل این جی کی درآمدات پر 243 ملین ڈالر کا زرمبادلہ خرچ ہوا تھا۔ دسمبر کے مقابلے میں جنوری میں ایل این جی کی درآمدات میں ماہانہ بنیادوں پر 15 فیصد کی نمو ہوئی۔

دسمبر میں ایل این جی کی درآمدات کا ججم 387 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو جنوری میں بڑھ کر 445 ملین ڈالر ہوگیا۔ واضح رہے کہ جاری مالی سال کے پہلے 7 ماہ میں پیٹرولیم مصنوعات کی مجموعی درآمدات کا حجم 9.33 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا ہے جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 12 فیصد زیادہ ہے۔ گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں پیٹرولیم مصنوعات کی درآمدات پر 10.61 ارب ڈالر کا زرمبادلہ خرچ ہوا تھا۔

Advertisement