جی این این سوشل

پاکستان

خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے صحت اور تعلیم کی فراہمی اہم عوامل ہی، صدر مملکت

خواتین کو ہراسیت سے پاک ماحول کی ضرورت ہے تاکہ وہ افرادی قوت کا حصہ بن کرسماجی و معاشی ترقی میں اپنا کردار ادا کرسکیں، ڈاکٹر عارف علوی

پر شائع ہوا

کی طرف سے

خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے صحت اور تعلیم کی فراہمی اہم عوامل ہی، صدر مملکت
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہےکہ خواتین کو بااختیار بنانے کے مقصد کے حصول کے لیے صحت اور تعلیم کی سہولیات کی فراہمی اہم عوامل ہیں۔

ویمن لیڈرز ایوارڈ 2024 کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر مملکت عارف علوی نے کہا کہ خواتین کو ہراسیت سے پاک ماحول کی فراہمی کی ضرورت ہے تاکہ وہ افرادی قوت کا حصہ بن کرسماجی و معاشی ترقی میں اپنا کردار ادا کرسکیں ۔ج ہم خواتین رہنماؤں کو معاشرے میں ان کے کرداراور ان خواتین کو معاشی طور پر با اختیار بنانے میں کردار ادا کرنے والے مردوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

صدر عارف علوی نے کہا کہ انسانی معاشروں میں خواتین زمانوں سے محبت اور امید کی مجسم رہی ہیں اور انہوں نے بچوں کو محبت کا درس دیا اور خاندانی نظام کو برقرار رکھا۔  خواتین کو جنگوں اور نسل کشی کی کارروائیوں میں سب سے زیادہ نقصان اٹھانا پڑا، پچھلی صدیوں میں نسل کشی میں لاکھوں نے اپنی جانیں گنوائیں، غزہ میں اسرائیلی فورسز کی نسل کشی کی کارروائیوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ہزاروں خواتین اور بچے مارے گئے۔ غزہ میں نسل کشی ذاتی مفادات اور انسانی اقدار کی نفی میں کی گئی۔

صدر مملکت نے کہا کہ پاکستانی قوم چیلنجوں پر قابو پانے کی صلاحیت رکھتی ہے جیسا کہ اس نےکووڈ-19 وبائی مرض کے دوران اجتماعی کوششوں کے ذریعے کیا اور پاکستان اس مہلک بیماری سے نمٹنے میں تیسرا کامیاب ملک رہا۔ مل کر کام کریں اور غربت، غذائیت کی کمی، سٹنٹنگ اور زچگی اور نوزائیدہ اموات سمیت متعدد چیلنجز سے نمٹنے کے لیے اتحاد پیدا کریں۔

صدر مملکت نے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ ملک میں 26 ملین سے زائد بچے اب بھی اسکولوں سے باہر ہیں۔ اس کے مقابلے میں سری لنکا، بنگلہ دیش اور بھارت میں بچوں کے اندراج کی شرح زیادہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ چین نے 700 ملین لوگوں کو غربت سے نکالنے کے لیے صحت اور تعلیم کے شعبوں پر توجہ دی اور پاکستان کو بھی یہی راستہ اختیار کرنا چاہیے۔

صدر مملکت نے عام انتخابات کے دوران ووٹنگ کے عمل میں حصہ لینے پر قوم بالخصوص خواتین اور نوجوانوں کی تعریف کی۔

دنیا

بھارت: مبینہ چوری کے الزام پرنوجوان کو برہنہ کر کے ڈانس کروانے کی ویڈیو وائرل

پولیس نے متاثرہ لڑکے کے والد کی شکایت پر کارروائی کرتے ہوئے 6 افراد کو گرفتار کرلیا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

بھارت: مبینہ چوری کے الزام پرنوجوان کو برہنہ کر کے ڈانس کروانے کی ویڈیو وائرل

راجستھان : بھارت کی ریاست راجستھان کے شہر کوٹا میں ایک دلت برادری سے تعلق رکھنے والے 12 سالہ لڑکے کو مبینہ چوری کے الزام میں برہنہ کرکے زبردستی ڈانس کروایا گیا اور اس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کردی گئی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ ایک تقریب کے دوران پیش آیا جہاں لڑکے کو تار چوری کرتے ہوئے پکڑا گیا۔ اس کے بعد کچھ افراد نے مل کر لڑکے کو برہنہ کرکے اس کے ساتھ ظالمانہ سلوک کیا اور اس کی ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر پھیلادی۔

پولیس نے بتایا کہ وائرل ویڈیو کا نوٹس لیتے ہوئے فوری کارروائی کی گئی اور متاثرہ لڑکے کے گھر جا کر اس کے والدین سے رابطہ کیا گیا۔ لڑکے کے والد نے پولیس کو بتایا کہ ان کا بیٹا ایک کامیڈی شو میں گیا تھا جہاں اس کے ساتھ یہ ظالمانہ سلوک کیا گیا۔

پولیس نے متاثرہ لڑکے کے والد کی شکایت پر کارروائی کرتے ہوئے 6 افراد کو گرفتار کرلیا ہے اور ان سے تفتیش جاری ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

سپریم کورٹ کی واضع تشریح کے بعد حکومتی منصوبہ بندی دھری کی دھری رہ گئی ، شیخ رشید

ایسا دکھائی دیتا ہے کہ حکومت خود اپنے ہی پھندے میں پھنسنے جارہی ہے، سربراہ عوامی مسلم لیگ

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سپریم کورٹ کی  واضع تشریح کے بعد حکومتی منصوبہ بندی  دھری کی دھری رہ گئی ، شیخ رشید

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کی 63A کی واضع تشریح نے حکومت کی خواہشوں پر پانی پھیر دیا ہے۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے پیغام میں شیخ رشید نے کہا کہ تمام آئینی ادارے سپریم کورٹ کے حکم کے ماتحت ہیں، اور الیکشن کمیشن سپریم کورٹ کے فیصلوں کا پابند ہے۔ آئین کی واضع تشریح کا اختیار بھی سپریم کورٹ کے پاس موجود ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ کی 63A کی واضع تشریح نے حکومت کی خواہشوں پر پانی پھیر دیا جبکہ حکومت کی منصوبہ بندی بھی دھری کی دھری رہ گئی ہے۔ایسا دکھائی دیتا ہے کہ حکومت خود اپنے ہی پھندے میں پھنسنے جارہی ہے۔

سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ اگر سپریم کورٹ نے یہ کہہ دیا کہ الیکشن کمیشن شفاف الیکشن کرانے میں ناکام رہا تو پھر مزید پچیدگیاں پیدا ہو جائیں گی، 30 ستمبر تک سیاست میں شدید قسم کا اتار یا چڑھاؤ آ سکتا ہے، جمہوریت تماشہ بھی بن سکتی ہے جبکہ  نام نہاد اسمبلیاں مزید بحران کا شکار بھی ہو سکتی ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

حوثی باغیوں کا اسرائیل پر  بیلسٹک میزائل سے حملہ، 9 افراد زخمی

اسرائیلی فضائی دفاعی نظام فعال کیا گیا تھا جس نے یمنی میزائل کو گرانے کے لیے بہت سے راکٹس داغے مگر وہ میزائل کو گرانے میں ناکام رہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

حوثی باغیوں کا اسرائیل پر  بیلسٹک میزائل سے حملہ، 9 افراد زخمی

یمن کے حوثی باغیوں نے اسرائیل پر  بیلسٹک میزائل سے حملہ کیا، میزائل تل ابیب کے قریب ایک مقام پر گرا جس کے بعد ایک کھلےعلاقے میں آگ بھڑک اٹھی، حملے میں 9 افراد زخمی ہوئے۔  

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یمن سے آنے والے میزائل کو روکنے کے لیے اسرائیلی فضائی دفاعی نظام فعال کیا گیا تھا جس نے یمنی میزائل کو گرانے کے لیے بہت سے راکٹس داغے مگر وہ میزائل کو گرانے میں ناکام رہے، میزائل اسرائیل کی حدود میں داخل ہوتے ہی اسرائیلی دفاعی نظام کے تحت سائرنز بجنا شروع ہوئے اور حملے کے خوف سے ایک ہی وقت میں لاکھوں اسرائیلی ملک کے مختلف حصوں میں قائم کی گئی محفوظ پناہ گاہوں کی طرف دوڑے جس کے باعث 9 افراد زخمی بھی ہوئے۔ 

 یمنی باغیوں کے حملے کے بعد حوثی ترجمان یحییٰ ساری نے اپنے بیان میں کہا کہ ہم نے اپنے ہائپر سونک بیلسٹک میزائل سے جافا کے علاقے کو نشانہ بنایا اور اپنا ٹارگٹ حاصل کرلیا۔  ہمارے فائر کیے گئے ہائپر سونک میزائل نے 2000 کلومیٹر سے زائد کا سفر صرف 11 منٹ 30 سیکنڈ میں طے کیا اور اسرائیل میں اپنے ٹارگٹ تک پہنچا اور اس نے  پہلی مرتبہ 20 لاکھ اسرائیلیوں کو ایک ہی وقت میں محفوظ پناہ گاہوں میں جانے پر مجبور کیا۔

 دوسری جانب لبنانی مزاحمتی تنظیم حزب کی جانب سے بھی اسرائیل پر حملے جاری ہیں اور حوثیوں کے حملے کے بعد حزب اللہ نے بھی آج شمالی اسرائیل کے علاقوں پر 40 راکٹ داغے جس کے باعث مختلف علاقوں میں آگ لگ گئی اور کچھ گھروں کو بھی نقصان پہنچا،حزب اللہ کے حملوں پر ردعمل دیتے ہوئے اسرائیلی فوج نے کہا کہ لبنان سے 40 راکٹس شمالی اسرائیل کی جانب فائر کئے گئے جن میں سے کچھ راکٹس مار گرائے گئے اور کچھ خالی علاقے میں گرے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll