Advertisement
پاکستان

نئے وزیراعلیٰ کیلئے پنجاب اسمبلی کا اجلاس، سنی اتحاد کونسل کے ارکان کا واک آؤٹ

عوام نے ہمارے حق میں فیصلہ دیا ہے

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 سال قبل پر فروری 26 2024، 5:12 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
نئے وزیراعلیٰ کیلئے پنجاب اسمبلی کا اجلاس، سنی اتحاد کونسل کے ارکان کا واک آؤٹ

لاہور: سپیکر پنجاب اسمبلی کی زیر صدارت پنجاب اسمبلی کا اجلاس شروع ہوگیا۔

سنی اتحاد کونسل کے رہنما رانا آفتاب کا کہنا ہے کہ اب بھی آمریت کا تسلسل جاری ہے، عوام نے ہمارے حق میں فیصلہ دیا ہے، سیاسی انتقام کا سلسلہ ختم ہونا چاہیے، ہاؤس مکمل ہی نہیں تو پراسس کیسے چلے گا۔

پنجاب اسمبلی کا اجلاس ملک احمد خان کی زیر صدارت آدھا گھنٹہ تاخیر سے شروع ہوا، اجلاس میں وزیر اعلیٰ پنجاب کا انتخاب کیا جائے گا۔

مسلم لیگ (ن) کی طرف سے مریم نواز اور سنی اتحاد کونسل کے امیدوار رانا آفتاب مدمقابل ہیں۔

رانا آفتاب نے پوائنٹ آف آرڈر پر بات کرنا چاہی مگر اسپیکر نے اجازت نہیں دی۔ ملک احمد نے کہا آج کا اجلاس صرف وزیراعلی کے چناؤ کے لیے ہے ۔ سنی اتحاد کونسل کے اراکین بولنے کی اجازت نہ ملنے پر ایوان سے واک آؤٹ کر گئے۔

Advertisement
Advertisement