یورپی ممالک کا یوکرین کو مزید جنگی سازوسامان کی فراہمی کے لئے کوششیں تیز کرنے پر اتفاق

.jpg&w=3840&q=75)
فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون نے یورپی ممالک کی طرف سے یوکرین میں فوجی دستے بھیجنے کا عندیہ دیا ہے تاہم انہوں نے واضح کیا کہ اس مرحلے پر اس معاملے پر اتفاق رائے موجود نہیں ہے۔
رائٹرز کے مطابق یوکرین کو اسلحہ کی فراہمی میں تاخیر کے مسئلہ پر غور کے لئے بلائے گئے اجلاس میں یورپی ممالک نے یوکرین کو مزید جنگی سازوسامان کی فراہمی کے لئے کوششیں تیز کرنے پر اتفاق کیا ہے۔اجلاس میں شریک 20 کے قریب یورپی رہنماؤں نے روس کو یوکرین جنگ میں فتح سے روکنے کے لئے سب کچھ کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔
فرانسیسی صدر نے اجلاس کے شرکا کو بتایا کہ گزشتہ چند ہفتوں کے دوران یوکرین کے خلاف روسی جارحیت میں اضافہ ہوا ہے اور روسی فوج کو پیچھے دھکیلنے میں ابتدائی کامیابیوں کے بعد، یوکرین کو مشرقی میدان جنگ میں دھچکا لگا ہے اور یوکرینی جرنیلوں نے ہتھیاروں اور فوجیوں کی کمی کی شکایت کی ہے۔
سلوواکیہ کے وزیر اعظم رابرٹ فیکو نے یوکرین کو فوجی امداد دینے کی مخالفت کی اور کہا کہ نیٹو اور یورپی یونین کے کئی رکن ممالک کی طرف سے یوکرین میں فوجی دستے بھیجنے پر غور انتہائی خطرناک ہے۔
اجلاس سے یوکرین کے صدر ولودومیر زیلنسکی نے بھی وڈیو لنک کے ذریعے خطاب کیا ۔ انہوں نے روس کے خلاف جنگ کو جیتنے کے لئے یوکرین کو اسلحہ کی فراہمی تیز کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ دو سال قبل تک کئی یورپی ممالک یوکرین کو ٹینک، لڑاکا طیارے اور طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائل راہم کرنے کے حق میں نہیں تھے لیکن آج ان کا نقطہ نظر تبدیل ہو چکا ہے۔
انہوں نے یوکرین کو اسلحہ کی فراہمی میں تاخیر پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یوکرین میں لڑنے کے لیے یورپ کو امریکا پر انحصار نہیں کرنا چاہیے۔اجلاس میں یوکرین کے لیے تازہ ترین فوجی امدادی پیکج کی امریکی کانگریس سے منظوری میں تعطل کے باعث امریکا پر تنقید بھی کی گئی۔
پرتگال کے وزیر اعظم انتونیو کوسٹا نے کہا کہ یوکرین کو اسلحہ و گولہ بارود کی فراہم کے لئے وزرائے دفاع کو اگلے 10 دنوں کے اندر ایک منصوبہ تیار کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔اس موقع پر نیدر لینڈز کی طرف سے یوکرین کے لئے بیرون ملک سے اسلحہ کی خریداری کے لیے 100 ملین یورو فراہم کرنے کا اعلان بھی کیا گیا۔

آسٹریلیا نے دورہ پاکستان کیلئے 17 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا
- 16 گھنٹے قبل

افغان دارالحکومت کابل میں دھماکا، سات افراد جاں بحق، متعدد زخمی
- 13 گھنٹے قبل

ضلع دادو کے علاقے میہڑ میں گلے کی بیماری میں مبتلا 3 بچے انتقال کرگئے
- 12 گھنٹے قبل

اسحا ق ڈار کی مصر ی وزیر خارجہ کی ملاقات، علاقائی اور دوطرفہ امور پر تبادلہ خیال
- 13 گھنٹے قبل

’مجھے بچالو، میں مرنا نہیں چاہتا‘، گل پلازہ میں پھنسے نوجوان کی بھائی کو آخری کال
- 18 گھنٹے قبل

سی ٹی ڈی کی کوئٹہ میں کامیاب کارروائی، کالعدم بی ایل اے کے 5 دہشتگرد جہنم واصل
- 12 گھنٹے قبل

ٹرمپ ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کو قتل کرنے کی کوشش کریں گے،سابق امریکی سفیر کا دعویٰ
- 17 گھنٹے قبل

معروف اداکار رانا آفتاب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جاں بحق
- 13 گھنٹے قبل

سانحہ گل پلازہ، لاپتہ افراد کی نئی فہرست جاری،تعداد 73 تک پہنچ گئی
- 18 گھنٹے قبل
کوشش ہے فروری کے آخر تک فائیو جی اسپیکٹرم کی نیلامی کر دیں،شزا فاطمہ
- 17 گھنٹے قبل

جدید ٹیکنالوجی ویلیو ایڈیشن اور زرعی برآمدات میں اضافے سےپاکستان تجارتی سرپلس حاصل کر سکتا ہے،وزیر اعظم
- 13 گھنٹے قبل

کوئی بھی حکومت بلدیاتی انتخابات بروقت کرانے میں سنجیدہ نظر نہیں آتی،الیکشن کمیشن
- 18 گھنٹے قبل













