پاکستان میں جمہوریت کو بچانا ہے تو جس کا مینڈیٹ ہے اسے دیا جائے، علی محمد خان
مریم نواز کو مبارکباد ضرور دیتا لیکن پہلے وہ اپنی سیٹ تو جیت جاتیں، رہنما پی ٹی آئی


پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما علی محمد خان نے کہا ہے کہ شریف خاندان نے زبردستی تخت پنجاب لیا، 2013 میں بھی نواز شریف کو ان کی سیٹ پرجا کر مبارکباد دی تھی مگر مریم تو ہار چکی ہیں ،پہلے یہ جیت کے تو آئیں، غریب کا آخری ہتھیار بھی انہوں نے لے لیا، اگر پاکستان میں جمہوریت کو بچانا ہے تو جس کا مینڈیٹ ہے اسے دیا جائے۔
پی ٹی آئی قائدین اور بلوچستان کے امیدواران قومی اسمبلی کے ہمراہ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے علی محمد خان نے کہا کہختم نبوت اور حرمت رسول ﷺ پر کوئی سمجھوتا نہیں ہوگا، بانی پی ٹی آئی نے امریکہ میں جا کر مسلمانوں کی جنگ لڑی ہے۔ قوم کے ساتھ کیسے یہ مذاق کیا جا سکتا ہے، الیکشن پر اربوں روپے لگا کر کیوں ڈراما رچایا گیا۔ مریم نواز شریف نے وزیر اعلیٰ پنجاب کا حلف اٹھایا،
انہوں نے کہا کہ میں مریم نواز کو مبارکباد ضرور دیتا لیکن پہلے وہ اپنی سیٹ تو جیت جاتیں، 2013 میں بھی نواز شریف کو ان کی سیٹ پرجا کر مبارکباد دی تھی، ان الیکشنز میں نواز شریف، شہباز شریف سب بڑے سورما ہارگئے، مگر صبح ہونے تک حتمی نتائج میں سب کو الیکشن جتوا دیا گیا۔ کراچی کا میڈینٹ ہمارے پاس ہے، پاکستان کو بچانا ہے تو جس کا میڈینٹ ہے اس کو دیا جائے۔ دھاندلی کے باوجود لوگوں نے نکل کر فسطائیت کا مقابلہ کیا، ہمارے چیئرمین کوجیل میں قید کردیا گیا، پارٹی کا نشان واپس لے لیا گیا، تمام سختیوں کے باوجود عوام نے نکل کر جمہوریت کو ووٹ دیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ قوم کے حق پر ڈاکا ڈالا گیا ہے، غریب آدمی کے پاس اس ملک میں آخری اختیار ووٹ ہے، اگر یہ اختیار بھی غریب سے چھین لیں تو یہ طریقہ تو 1947 سے پہلے بھی تھا، یہ طریقہ کار تو وائی سرائے کے دور میں بھی اپنایا جاتا تھا، یہی ہماری جدوجہد تھی کہ لندن پلان کا حصہ نہیں بنیں گے۔
پریس کانفرنس کے دوران شیر افضل مروت نے کہا کہ ملک بھر میں تحریک انصاف کے میڈینٹ پر ڈاکا ڈالا گیا ہے، ہم پہلے بھی اس پر احتجاج کر چکے ہیں، سات صوبائی حلقے اور تین قومی اسمبلی حلقوں کی عزرداریاں لے کر الیکشن کمیشن گئے، لیکن الیکشن کمیشن کا رویہ دوسری جماعتوں کی نسبت یکسر مختلف ہے، ہمارے امیدواروں کے حتمی نتائج آنے کے بعد دوسرے امیدواروں کو جتوایا گیا ہے، ہم بلوچستان کے امیدوار مختصر طریقہ سے اپنا مسئلہ بیان کریں گے۔
شاندانہ گلزار کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں پی ٹی آئی کے آزاد امیدواروں کے الیکشن چوری ہوئے، ہم بتائیں گے کس طرح بلوچستان میں ہمارا الیکشن چوری ہوا، ہمارے امیدوار تمام شواہد ساتھ لے کر آئے ہیں۔
این اے 263 بلوچستان سے انتخابات میں حصہ لینے والے سالار خان کاکڑ نے کہا کہ ہمارا صوبہ وسائل سے مالا مال ہے، بلوچستان کی محرومیوں کا قصہ ہر ٹی وی چینل پر ہو رہا ہوتا ہے۔بلوچستان میں میڈیا کوریج نہ ہونے کے برابر ہے، اسی وجہ سے آج ہم سب اسلام آباد آئے ہیں، ہمیں امید ہے میڈیا کے توسط سے ملک اور ملک سے باہر آواز پہنچے گی۔
انہوں نے کہا کہ پہلے بھی دھاندلی ہوتی تھی اس بار ٹھیکداروں اور قبضہ مافیا کو الیکشن میں جتوایا گیا، اس بار 20 کروڑ سے ایک ارب تک سیٹوں کے سودے کیے گئے، میرے حلقے کے تمام فارم 45 موجود ہیں، میرے فارم 45 کے مطابق 32 ہزار ووٹ حاصل کیے، آٹھویں نمبر والے امیدوار کو اٹھا کر جتوا دیا گیا۔میرے حلقے میں چار ہزار ووٹ لینے والے کو الیکشن جتوایا گیا، الیکشن کے روز ساری رات آر او کے دفتر کے باہر کھڑے رہے لیکن ہمیں آر او آفس میں جانے کی اجازت نہیں دی گئی، ہمارے ساتھ الیکشن میں اتنا بڑا مزاق کیا گیا ہے جس کا کوئی ثانی نہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ بلوچستان کے عوام کے ساتھ کھلواڑ ہوا ہے، حالیہ الیکشن میں بلوچستان کے عوام کی تعلیم، صحت اور وسائل بیچ دیئے گئے، ہماری مسلسل جدو جہد ہے کہ تحریک انصاف کے ووٹرز کا حق محفوظ کریں گے۔

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک
- 7 گھنٹے قبل
بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک
- 11 گھنٹے قبل

جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا
- 12 گھنٹے قبل

پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی
- ایک دن قبل

پاکستان، ایران اور امریکہ تنازع کے پرامن حل کے لیے پرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- ایک دن قبل

پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری
- 11 گھنٹے قبل

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'
- 6 گھنٹے قبل

مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے
- 2 دن قبل

پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ
- 10 گھنٹے قبل

ضلع خیبر: نامعلوم افراد کی فائرنگ، پولیس اہلکار شہید
- ایک دن قبل

وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت
- 12 گھنٹے قبل
کرکٹ لیجینڈ وسیم اکرم نےاپنے پسندیدہ بھارتی گلوکار کا نام بتا دیا
- ایک دن قبل







