Advertisement

پی ایس ایل سیزن 9 ، سلطانز کا قلندرز کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

لاہور قلندرز شاہین شاہ آفریدی جبکہ ملتان سلطانز محمد رضوان کی قیادت میں میدان میں اترے گی

GNN Web Desk
شائع شدہ ایک سال قبل پر فروری 27 2024، 11:52 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
پی ایس ایل  سیزن 9 ، سلطانز کا  قلندرز کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

پاکستان سپر لیگ سیزن 9 کے 14ویں میچ میں ملتان سلطانز نے لاہور قلندرز کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

لاہور میں کھیلے جارہے میچ میں ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان نے قلندرز کے خلاف ٹاس جیتا او رپہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ لاہور قلندرز شاہین شاہ آفریدی جبکہ ملتان سلطانز محمد رضوان کی قیادت میں میدان میں اترے گی۔

واضح رہے کہ پی ایس ایل 9 میں لاہور قلندرز اب تک ایک بھی میچ جیتنے میں کامیاب نہیں ہوئی، قلندرز نے 5 میچز کھیلے اور اسے پانچوں میں شکست ہوئی۔

دوسری جانب ملتان سلطانز 5 میچ کھیل کر 4 میں کامیابی کے بعد 8 پوائنٹس کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل پر پہلے نمبر پر موجود ہے۔

لاہور قلندرز اسکواڈ میں فخر زمان، صاحبزادہ فرحان (وکٹ کیپر)، رسی وین ڈیر ڈوسن، کامران غلام، سکندر رضا، جارج لنڈے، کارلوس براتھویٹ، جہانداد خان، شاہین آفریدی (کپتان)، سلمان فیاض اور زمان خان ہیں۔

جبکہ ملتان سلطانز اسکواڈ میں  محمد رضوان (کپتان، وکٹ کیپر)، عثمان خان، رضا ہینڈرکس، طیب طاہر، افتخار احمد، خوشدل شاہ، اسامہ میر، آفتاب ابراہیم، فیصل اکرم، محمد علی اور شاہنواز دہانی شامل ہیں۔

Advertisement
کراچی : زمین بوس عمارت میں ریسکیو آپریشن جاری، عورتوں اور بچوں سمیت  14 لاشیں نکال لی گئیں

کراچی : زمین بوس عمارت میں ریسکیو آپریشن جاری، عورتوں اور بچوں سمیت 14 لاشیں نکال لی گئیں

  • ایک گھنٹہ قبل
ایران کی حمایت پر پاکستان کا شکریہ ادا کرتے ہیں ، ر صدر پزشکیان

ایران کی حمایت پر پاکستان کا شکریہ ادا کرتے ہیں ، ر صدر پزشکیان

  • 12 گھنٹے قبل
جڑواں شہروں  میں رات بھر موسلا دھار بارش کا سلسلہ جاری، رین ایمرجنسی نافذ

جڑواں شہروں میں رات بھر موسلا دھار بارش کا سلسلہ جاری، رین ایمرجنسی نافذ

  • ایک گھنٹہ قبل
مظفرگڑھ کے قریب بس اور ٹریلر میں  تصادم ،  6 افراد جاں بحق، 18 زخمی

مظفرگڑھ کے قریب بس اور ٹریلر میں تصادم ، 6 افراد جاں بحق، 18 زخمی

  • ایک گھنٹہ قبل
کسی بھی فارمیٹ میں پاکستان کی صورتحال اچھی نہیں، عاقب جاوید

کسی بھی فارمیٹ میں پاکستان کی صورتحال اچھی نہیں، عاقب جاوید

  • 12 گھنٹے قبل
پنجاب یونیورسٹی : پیمرا  کا  میڈیا اکیڈمی تعاون  کو مزید مضبوط بنانے کا عزم

پنجاب یونیورسٹی : پیمرا کا میڈیا اکیڈمی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کا عزم

  • 12 گھنٹے قبل
شہزادہ فیصل بن فرحان کی ماسکو میں لاوروف سے ملاقات، فلسطین پر دوٹوک مؤقف

شہزادہ فیصل بن فرحان کی ماسکو میں لاوروف سے ملاقات، فلسطین پر دوٹوک مؤقف

  • 10 گھنٹے قبل
کرنل شیر خان شہید کی 26ویں برسی پر عسکری قیادت کا خراج عقیدت

کرنل شیر خان شہید کی 26ویں برسی پر عسکری قیادت کا خراج عقیدت

  • ایک گھنٹہ قبل
آذربائیجان کی پاکستان میں 2 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری، معاہدے پر دستخط

آذربائیجان کی پاکستان میں 2 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری، معاہدے پر دستخط

  • 10 گھنٹے قبل
بھارت پاکستان مخالف بیانیے کو عالمی سطح پر معمول بنا رہا ہے: بلاول بھٹو

بھارت پاکستان مخالف بیانیے کو عالمی سطح پر معمول بنا رہا ہے: بلاول بھٹو

  • 12 گھنٹے قبل
صدر ٹرمپ نے ٹیکس و اخراجات سے متعلق ’’بگ بیوٹی فل بل‘‘ پر دستخط کر دیئے

صدر ٹرمپ نے ٹیکس و اخراجات سے متعلق ’’بگ بیوٹی فل بل‘‘ پر دستخط کر دیئے

  • ایک گھنٹہ قبل
ملک بھر میں9 محرم الحرام مذہبی عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے، جلوس و مجالس کیلئے سکیورٹی ہائی الرٹ

ملک بھر میں9 محرم الحرام مذہبی عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے، جلوس و مجالس کیلئے سکیورٹی ہائی الرٹ

  • چند سیکنڈ قبل
Advertisement