پاکستان

الیکشن کمیشن جمعہ کو صدارتی انتخابات کے شیڈول کا اعلان کرے گا

مزید معلومات اور رہنمائی کے لیے الیکشن کمیشن سیکرٹریٹ کے ٹیلی فون نمبر 051-9219335 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے

GNN Web Desk
شائع شدہ 10 ماہ قبل پر فروری 27 2024، 10:49 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
الیکشن کمیشن جمعہ کو صدارتی انتخابات کے شیڈول کا اعلان کرے گا

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان جمعہ کو صدر کے انتخاب کا شیڈول اور پبلک نوٹس جاری کرے گا۔

پروگرام کے مطابق امیدوار اپنے کاغذات نامزدگی ہفتہ کی دوپہر بارہ بجے تک کسی بھی پریزائیڈنگ افسر کے پاس جمع کرا سکیں گے۔


تمام خواہشمند امیدوار منگل سے الیکشن کمیشن سیکرٹریٹ اسلام آباد اور پنجاب، سندھ، خیبرپختونخوا اور بلوچستان کے صوبائی الیکشن کمشنرز سے کاغذات نامزدگی حاصل کر سکتے ہیں۔

مزید معلومات اور رہنمائی کے لیے الیکشن کمیشن سیکرٹریٹ کے ٹیلی فون نمبر 051-9219335 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔