Advertisement
پاکستان

بلوچ طلباء بازیابی کیس ، انوار الحق کاکڑ اسلام آباد ہائیکورٹ پیش

 نگران وزیر اعظم انوارلحق کاکڑ نے کہا کہ سیاسی جماعتوں کو اس مسئلے کے حل کے لئے مل کر کام کرنا چاہیے

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 years ago پر Feb 28th 2024, 10:54 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
بلوچ طلباء بازیابی کیس ، انوار الحق کاکڑ اسلام آباد ہائیکورٹ پیش

نگران وزیر اعظم انوارالحق کاکڑ بلوچ طلباء مقدمے کی سماعت کےلئے آج اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش ہوئے۔

جسٹس محسن اختر کیانی  پر مشتمل ہائیکورٹ کے ایک رکنی بنچ نے مقدمے کی سماعت کی  ،  نگران وزیر اعظم نے عدالتی کٹہرے میں کھڑے ہوکر کہا کہ ہم آئین وقانون کے پابند ہیں ، انہوں نے کہا کہ ہم قانون کی بالا دستی پر یقین رکھتے ہیں ۔ 

 انہوں نے کہا کہ  لاپتہ  افراد کی بازیابی کےلئے ایک کمیشن تشکیل دیاگیا ہے ، انہوں نے کہا کہ کمیشن لاپتہ ہونے والے بلوچوں کے بار ے میں تحقیق کرے گا اور قانون کے مطابق فیصلہ کریں گے ۔ 

 نگران وزیر اعظم انوارلحق کاکڑ نے کہا کہ سیاسی جماعتوں کو اس مسئلے کے حل کے لئے مل کر کام کرنا چاہیے۔

 

Advertisement