Advertisement
پاکستان

وزیر اعلی پنجاب مریم نواز نے جھولا ٹوٹنے  کے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی

ہسپتال منتقلی کے دوران ایک سالہ میروب دم توڑ گیا اور اس معاملے میں ملزم جمشید کو گرفتار کر لیا گیا ہے

GNN Web Desk
شائع شدہ ایک سال قبل پر فروری 29 2024، 12:15 صبح
ویب ڈیسک کے ذریعے
وزیر اعلی پنجاب مریم نواز نے جھولا ٹوٹنے  کے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی

لاہور: وزیراعلیٰ مریم نواز نے ڈپٹی کمشنر (ڈی سی) سے جھولا ٹوٹنے  کے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی جس میں ایک سالہ بچہ جاں بحق ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ لاہور کے اقبال پارک میں پیش آیا جہاں پارک میں جھولا جھولنے والا بچہ جھولے  سے ٹکرا کر جاں بحق ہوگیا تھا ۔


وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بچے کے والدین سے گہرے دکھ کا اظہار کیا۔ انہوں نے ڈی سی کو ہدایت کی کہ وہ اس معاملے کی تحقیقات کریں اور اس معاملے پر رپورٹ پیش کریں۔

دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ اتوار کو پیش آیا اور بچے کے رشتہ داروں کی موجودگی میں جمشید نامی شخص کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔


یاد رہے کہ اسپتال منتقلی کے دوران ایک سالہ میروب دم توڑ گیا اور اس معاملے میں ملزم جمشید کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

Advertisement