Advertisement

پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق 47 برس کے ہوگئے

کراچی : پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور ہیڈ کوچ مصباح الحق سنتالیس برس کے ہو گئے ہیں۔ ساتھی کرکٹرز اور مداحوں اور پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) کی جانب سےمصباح الحق کو مبارک باد دی گئی ہے۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 سال قبل پر مئی 29 2021، 8:41 صبح
ویب ڈیسک کے ذریعے

تفصیلات کے مطابق ہیڈ کوچ مصباح الحق 28مئی 1974ء کو پنجاب کے شہر میانوالی میں پیدا ہوئے ان کا تعلق نیازی پٹھان قبیلے سے ہے۔  انھوں نے اپنے کرکٹ کیرئیر کا آغاز8مار چ 2001ء میں کیا   اور  پہلا میچ نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم  کے خلاف کھیلا۔

انٹرنیشنل کیرئیر میں  مصباح نے کئی اعزاز اپنے نام کئے، ان کی قیادت میں پاکستان نے سب سے زیادہ چھبیس ٹیسٹ میچزجیتے، دوہزار سولہ میں ٹیم کو ٹیسٹ رینکنگ میں پہلی پوزیشن دلائی اور آئی سی سی سے ٹیسٹ چیمپئن شپ ’میس‘ بھی حاصل کی۔وہ پاکستان کی طرف سے 53میچزمیں کپتانی کے فرائض سر انجام دے چکے ہیں۔

واضح رہے کہ مصباح الحق پاکستان کےاب تک کے سب سے متحرک اور ورسٹائل بلے بازوں  میں سےہیں۔ ان کا نام پاکستان کےکامیاب کپتانوں کی  فہرست میں شامل ہے ۔مصباح اس وقت پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ ہیں اور آج یعنی 28 مئی 2021 کو وہ 47 سال کے ہو گئے ہیں۔

Advertisement
پاکستان، سنگاپور کا مختلف شعبوں میں تعاون مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اظہار

پاکستان، سنگاپور کا مختلف شعبوں میں تعاون مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اظہار

  • 2 دن قبل
اداکار معمر رانا کی بیوی نے لاہور کی فیملی عدالت سے خلع لے لیا

اداکار معمر رانا کی بیوی نے لاہور کی فیملی عدالت سے خلع لے لیا

  • ایک دن قبل
پاکستان کے بجلی ترسیلی نظام میں فرانسیسی سرمایہ کاری کے لیے دلچسپی کا اظہار

پاکستان کے بجلی ترسیلی نظام میں فرانسیسی سرمایہ کاری کے لیے دلچسپی کا اظہار

  • 3 دن قبل
نوشہرہ میں فائرنگ سے اسسٹنٹ کمشنرمانسہرہ زخمی

نوشہرہ میں فائرنگ سے اسسٹنٹ کمشنرمانسہرہ زخمی

  • ایک دن قبل
پاکستان سعودی عرب اور حرمین شریفین کے دفاع کے لیے پُرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

پاکستان سعودی عرب اور حرمین شریفین کے دفاع کے لیے پُرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

  • ایک دن قبل
پاکستانی نژاد امریکی اداکار فاران طاہر کی اٹھارہ سال بعد ہالی وڈ واپسی

پاکستانی نژاد امریکی اداکار فاران طاہر کی اٹھارہ سال بعد ہالی وڈ واپسی

  • ایک دن قبل
ملک میں سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی

ملک میں سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی

  • ایک دن قبل
ہانگ کانگ سپر سکسز: پاکستان نے بھارت کو 4 وکٹوں سے شکست دیدی

ہانگ کانگ سپر سکسز: پاکستان نے بھارت کو 4 وکٹوں سے شکست دیدی

  • 2 دن قبل
اسپین: دو تیز رفتار ٹرینوں میں خوفناک تصادم، 68 افراد ہلاک

اسپین: دو تیز رفتار ٹرینوں میں خوفناک تصادم، 68 افراد ہلاک

  • 4 دن قبل
پاکستان کے بجلی ترسیلی نظام میں فرانسیسی سرمایہ کاری کے لیے دلچسپی کا اظہار

پاکستان کے بجلی ترسیلی نظام میں فرانسیسی سرمایہ کاری کے لیے دلچسپی کا اظہار

  • 3 دن قبل
کرپٹو کرنسی کی تاریخ کی سب سے بڑی چوری

کرپٹو کرنسی کی تاریخ کی سب سے بڑی چوری

  • 2 دن قبل
سرگودھا ریجن پولیس کے 8 شہداء کے ورثاء میں پلاٹوں کے کاغذات تقسیم

سرگودھا ریجن پولیس کے 8 شہداء کے ورثاء میں پلاٹوں کے کاغذات تقسیم

  • 2 دن قبل
Advertisement