خریدوفرخت کی بین الاقوامی ویب سائٹ پر چھینے ہوئے آئی فون فروخت ہونے کا انکشاف
کراچی : خریدوفرخت کی بین الاقوامی ویب سائٹ پر چھینے ہوئے آئی فون فروخت ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ماڈل تھانہ فیروزآباد نے انتہائی مطلوب 3 رکنی بین الصوبائی گروہ کو گرفتار کرلیا ہے۔
ایس ایس پی ایسٹ کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان سے 35 آئی فون اور 3 پستول برآمد ہوئے ہیں ، گروہ کا سرغنہ شوکت کی چنیوٹ میں دکان ہے، گروہ کے2 کارندے موبائل کراچی سے چھینتے ہیں۔
ایس ایس پی ایسٹ ساجد امیر سدوزئی کے مطابق ملزم نے خرید و فروخت کی ویب سائٹ پر جعلی آئی ڈی بنا رکھی ہے، ملزمان اب تک ڈیڑھ کروڑ سے زائد کے 100 آئی فون فروخت کرچکے ہیں۔ ملزمان سوشل میڈیا صارف کی ڈیمانڈ پر مطلوبہ فون بھی چھینا کرتے تھے، چھینے ہوئے آئی فون کو کارآمد بناکر ویب سائٹ پر اپلوڈ کردیا جاتا تھا۔
ایس ایس پی ایسٹ کا کہنا ہے کہ درجنوں فون کھول کر پارٹس کی صورت میں بھی فروخت کیے ہیں ، ملزمان پاکستان کے تمام صوبوں اور شہروں میں موبائل فون فروخت کرچکے ہیں۔ سب سے زیادہ کسٹمر لاہور ، سرگودھا فیصل آباد اور چنیوٹ سے ہیں۔
ایس ایس پی ایسٹ ساجد امیر سدوزئی نے مزید کہا کہ معرف کورئیرسروس کے ذریعے چوری کے فون پارسل کیے جاتے، پیسے بذریعہ ایزی پیسہ وصول کیے جاتے تھے، کراچی پولیس کی چنیوٹ اور لاہور سمیت مزید شہروں میں بھی دیگر ملزمان کی تلاش جاری ہے۔

جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا
- 2 دن قبل
کرکٹ لیجینڈ وسیم اکرم نےاپنے پسندیدہ بھارتی گلوکار کا نام بتا دیا
- 3 دن قبل

پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری
- 2 دن قبل
بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک
- 2 دن قبل

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'
- ایک دن قبل

پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی
- 2 دن قبل

پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ
- 2 دن قبل

مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے
- 4 دن قبل

وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت
- 2 دن قبل

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک
- 2 دن قبل

پاکستان، ایران اور امریکہ تنازع کے پرامن حل کے لیے پرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 3 دن قبل

ضلع خیبر: نامعلوم افراد کی فائرنگ، پولیس اہلکار شہید
- 3 دن قبل







