سابقہ حکومت پر تنقید کرتے ہوئےمیاں نواز شریف نے کہا کہ ترقی کا سفر جاری رہتا تو پاکستان خطے کی بڑی طاقت ہوتا


لاہور میں ن لیگ کے پارلیمانی پارٹی اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ یقین ہے ڈیڑھ سے 2 سال میں پاکستان مشکلات سے نکل جائے گا، ہم نے مل کر پاکستان کے زخم بھرنے ہیں، ہم سب نے مل کر ملک کو مشکلات سے نکالنا ہے۔
نواز شریف نے کہا کہ آج پاکستان کو اپنی پرانی حالت میں لانا ایک بہت بڑا چیلنج بن چکا ہے ، آج بہت مشکل حالات ہیں، بڑامسئلہ مہنگائی ہے لیکن نیت نیک ہوگی تو اللہ ضرور مدد کرے گا، ہم نے گیس اور بجلی کے بلوں کو کم کرنا ہے۔
سابقہ حکومت پر تنقید کرتے ہوئےمیاں نواز شریف نے کہا کہ ترقی کا سفر جاری رہتا تو پاکستان خطے کی بڑی طاقت ہوتا، انہوں نے اپنے دور میں کون سا منصوبہ لاؤنچ کیا، ہم نے اپنے دور میں قوم کی فلاح و بہبود کیلئے کام کیا، ہم نے ڈالر کو 104 روپے پر باندھ کر رکھا ہوا تھا، کس کے دور میں ڈالر 104 روپے سے اوپر گیا، ہم پاکستان کو گرے سے وائٹ لسٹ میں لائے، ان کو لے کر آنے والے پاکستان کے بڑے مجرم ہیں۔

بھارت نے طیارہ حادثے کا ذمہ دار کس ملک کو قرار دیا ؟ رپورٹ آ گئی
- ایک دن قبل

سرحدی کشیدگی:طور خم بارڈر کی بندش سے افغانستان کوایک ماہ میں 45 ملین ڈالر کا نقصان
- 3 گھنٹے قبل

شہروں میں صفائی کی غیرتسلی بخش صورتحال ،وزیر اعلی پنجاب کی ٹھیکیداروں کے خلاف کارروائی کی ہدایت
- 3 گھنٹے قبل

ٹرائی سیریز: سری لنکا نے پاکستان کو جیت کیلئے 129رنز کا ہدف دے دیا
- ایک دن قبل

سابق انٹرنیشل امپائر خضر حیات علالت کے باعث انتقال کر گئے
- 3 گھنٹے قبل

سیکیورٹی فورسز کا بنوں میں مشترکہ آپریشن،مزید 8 خارجی دہشت گرد جہنم واصل
- ایک دن قبل

قومی و صوبائی اسمبلی کے 13 حلقوں میں ضمنی انتخابات کیلئے پولنگ جاری، سخت سکیورٹی انتظامات
- 3 گھنٹے قبل

وزیر خارجہ اسحاق ڈارروزہ رسول ﷺ پر حاضری کے بعد وطن واپس پہنچ گئے
- 3 گھنٹے قبل

ٹی ٹونٹی ورلڈکپ: پاکستان اور بھارت ایک ہی گروپ میں شامل،میچ کی تاریخ بھی سامنے آگئی
- ایک دن قبل

پاکستان فلم انڈسٹری کےچاکلیٹی ہیرو وحید مراد کو مداحوں سے بچھڑے 42 برس گزر گئے
- 4 گھنٹے قبل
ٹرائی نیشن سیریز: پاکستان نے سری لنکا کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی
- 18 گھنٹے قبل

اسلام آباد میں انسداد ڈینگی مہم مزید تیز، کیسز کی تعدادمیں نمایاں کمی
- 21 گھنٹے قبل











