2022 میں مانسا سے کانگریس کے ٹکٹ پر پنجاب اسمبلی کا الیکشن لڑنے والے موسے والا کو اسی سال 29 مئی کو قتل کر دیا گیا تھا


بھارت : بھارتی پنجاب کے معروف گلوکار شبھ دیپ سنگھ سدھو المعروف سدھو موسے والا کے والدین کے ہاں جلد بچے کی پیدائش متوقع ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق مقتول پنجابی گلوکار شوبھدیپ سنگھ سدھو کے والدین جلد ہی اپنے خاندان میں ایک نئے ممبر کا استقبال کرنے والے ہیں اور خاندانی ذرائع نے تصدیق کی کہ سدھو کی والدہ چرن کور حاملہ ہیں اور جلد ہی بچے کو جنم دیں گی۔
2022 میں مانسا سے کانگریس کے ٹکٹ پر پنجاب اسمبلی کا الیکشن لڑنے والے موسے والا کو اسی سال 29 مئی کو قتل کر دیا گیا تھا جبکہ اس کیس میں گینگسٹر لارنس بشنوئی اور گولڈی برار سمیت 31 ملزمان کو نامزد کیا گیا ہے اور اب تک پچیس کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔
موسے والا نے اپنے گانے خود لکھے ، تیار کیے اور گائے جبکہ انہیں پنجابی کے معروف ترین گلوکاروں میں سے ایک سمجھا جاتا تھا اور ان کے قتل کے بعد بھی ان کے کئی گانے ریلیز ہو چکے ہیں جو ریکارڈ ہٹ ہوئے۔
سدھو اپنے والدین کے اکلوتے بیٹے تھے جو اب پچاس کی دہائی کے آخر میں ہیں، اگرچہ ان کے والدین نے اس حوالے سے آفیشل بیان جاری نہیں کیا لیکن بھارتی میڈیا کے مطابق خاندانی ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ جلد ہی ان کے گھر بچے کی آمد متوقع ہے۔
حال ہی میں موسے والا کی والدہ چرن کور نے اپنے سوشل میڈیا ہینڈلز پر ’دلی چلو‘ احتجاج میں حصہ لینے والے کسانوں کی حمایت کی تھی اور یہاں تک کہ کھنوری سرحد پر مارے گئے کسان شوبھکرن سنگھ کے لیے انصاف کا مطالبہ بھی کیا تھا۔
قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں کہ موسے والا کے والد بلکور سنگھ بھٹنڈہ لوک سبھا سیٹ سے انتخابی میدان میں آ سکتے ہیں، تاہم انہوں نے کہا تھا کہ اگر وہ سیاست میں آ بھی گے تو بھی کچھ نہیں بدلے گا۔

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کا الوداعی خطاب، افواج کی ہم آہنگی اور مشترکہ حکمت عملی پر زور
- 8 گھنٹے قبل

کسی قیدی کو اتنی ملاقاتوں کی اجازت نہیں ملی جتنی بانی پی ٹی آئی کو دی گئی ، طلال چوہدری
- 6 گھنٹے قبل

لیگی رہنما اختیار ولی خان کی والدہ انتقال کر گئیں،وزیر اعظم و اسپیکر قومی اسمبلی کا اظہار افسوس
- 4 گھنٹے قبل

سہ ملکی سیریز: سری لنکا سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان کو 6 رنز سے شکست دے کر فائنل میں پہنچ گیا
- 4 گھنٹے قبل

ڈی آئی خان: سیکیورٹی فورسز کا فتنۃ الخوارج کے خلاف آپریشن، 22 دہشت گرد جہنم واصل
- 2 گھنٹے قبل
ادویات کی نگرانی کیلئے کمپٹیشن کمیشن اور ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کے درمیان معاہدہ طے
- 5 گھنٹے قبل

پاکستان کی علمی میدان میں بڑی فتح ، آکسفورڈ یونین مباحثے سے بھارتی وفد عین وقت پر فرار
- 6 گھنٹے قبل

پاکستان اورخلیج تعاون کونسل کے درمیان آزاد تجارتی معاہدہ جلد طے پا جائے گا،وزیراعظم
- 8 گھنٹے قبل

یو اے ای پاکستانیوں کو ویزے جاری نہیں کررہا، وزارتِ داخلہ کی تصدیق
- 8 گھنٹے قبل

کاروباری ہفتے کے چوتھے روز ملک میں سونے کا بھاؤ کیا رہا؟
- 8 گھنٹے قبل

سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ کو مزید کرپشن مقدمات میں 21 سال قید کی سزا سنا دی گئی
- 5 گھنٹے قبل

صارفین کی اجازت کے بغیر واٹس ایپ میں اے آئی شامل کرنے کا الزام میں میٹا کیخلاف تحقیقات شروع
- 5 گھنٹے قبل















