اس وقت ایک ایسی حکومت کی ضرورت ہے جو دنیا کو قابل قبول ہو، ریاض المالکی


فلسطینی اتھارٹی کے وزیر خارجہ ریاض المالکی نے بڑے کھلے الفاظ میں کہہ دیا ہے کہ انہیں ماسکو میں فلسطینی جماعتوں کے درمیان ہونے والے مذاکرات میں کسی معجزے کا امکان نہیں ہے، جس کے تحت اگلی حکومت میں حماس بھی شامل ہو سکتی ہو۔ کیونکہ اس وقت ایک ایسی حکومت کی ضرورت ہے جو دنیا کو قابل قبول ہو۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق انہوں نے کہا حماس کو بھی اس بات کا اچھی طرح علم ہے کہ وہ اگلی حکومت کا حصہ نہیں بن سکے گی۔ اب ٹیکنوکریٹس کی حکومت کی ضرورت ہے۔ ٹیکنو کریٹس کی ایسی حکومت جو کسی ایسے گروپ کے بغیر ہو جو اسرائیل کے ساتھ ایک بڑی تلخ جنگ لڑ رہا ہو، یہ وقت ایک مخلوط حکومت قائم کرنے کا نہیں ہے کیونکہ اس صورت میں حماس کی شمولیت کی وجہ سے بہت سے ملک ہماری حکومت کا بائیکاٹ کر دیں گے۔ جیسا کہ پہلے بھی ہو چکا ہے۔
ریاض المالکی نے مزید کہا ہم نہیں چاہتے کہ دوبارہ وہی صورت حال بن جائے ، ہم دنیا کے لیے قابل قبول بننا چاہتے ہیں تاکہ ہم دنیا کے ساتھ مل کر کام کر سکیں ۔ ہم کسی معجزے کی توقع نہیں کر رہے کہ ماسکو میں کوئی معجزہ ہو جائے گا۔
واضح رہے فلسطینی اتھارٹی کے وزیر اعظم نے پیر کے روز اپنی حکومت سے استعفیٰ دیدیا تھا مگر صدر محمود عباس نے اگلی حکومت کی تشکیل تک انہیں اور ان کی حکومت کو کام جاری رکھنے کے لیے کہا تھا۔ فلسطینی اتھارٹی دنیا کی بڑی طاقتوں اور اسرائیل کے انداز میں سوچتی ہے کہ غزہ کی جنگ کے بعد فلسطینیوں کی نئی حکومت بننی چاہیے جو غزہ اور رام اللہ دونوں کا کنٹرول رکھتی ہو۔
تاہم ریاض المالکی نے کہا ہماری اس وقت ترجیح یہ ہے کہ بین الاقوامی برادری ہمارے ساتھ جڑی رہے تاکہ فلسطینیوں کو ہنگامی طور پر ریلیف ملتا رہا اور پھر دیکھا جا سکے کہ غزہ کی تعمیر نو کیسے کرنی ہے۔ ہاں بعد ازاں جب صورت حال بہتر ہو گی تو ہم اور طرح سوچ سکتے ہیں۔ مگر ابھی ہمیں درپیش مسئلے سے نکلنا ہے۔ کہ اس پاگل جنگ کو کیسے روکیں فلسطینی عوام کا تحفظ کیسے کریں۔'
انہوں نے کہا کہ اس وجہ سے وہ سمجھتے ہیں کہ حماس سمجھتی ہو گی کہ اسے حکومت کا حصہ کیوں نہیں ہونا چاہیے۔ بلکہ ایک ٹیکنوکریٹ حکومت کے تصور کی حماس بھی حمایت کرے گی۔ ایک ایسی حکومت جو ماہرین پر مشتمل ہو۔ جس میں ایسے افراد شامل ہوں جو ان حالات میں باگ دوڑ سنبھالنے اور ذمہ داری کو قبول کرنے کے لیے تیار ہوں کہ یہ ایک مشکل ترین وقت ہے۔ ہمیں اس میں قابل قبول عبوری حکومت بنا کر انتخابات کی طرف بھی بڑھنا ہوگا۔

190 ملین پاؤنڈ کیس: بانی پی ٹی آئی اوراہلیہ بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواستیں دائر
- 4 hours ago

خیبرپختونخوا کےعوام فتنہ الخوارج کیخلاف متحدہ ، سیکورٹی اہلکار کے اغوا کی کوشش ناکام بنا دی
- 5 hours ago

وفاقی حکومت کا عید الفطر پر تین دن کی تعطیلات کا اعلان
- 6 hours ago

نواز شریف کے صاحبزادےحسن نوازبرطانیہ میں ٹیکس ڈیفالٹر قرار، 52 لاکھ پاؤنڈز کا جرمانہ
- 3 hours ago

مہنگا سونا آج پھر مہنگا،قیمت تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی
- 2 hours ago

سندھ میں 2 ماہ کے دوران خسرے سے17 بچے انتقال کرگئے
- 3 hours ago

عید الفطر پر فلموں کا دنگل سجنے کو تیار،5پاکستانی فلمیں سینما گھروں کی زینت بنیں گی
- 7 minutes ago

مسافروں کے ممکنہ رش کے پیش نظر ریلوے حکام کا عیدالفطر پر 5 خصوصی ٹرینیں چلانے کا اعلان
- 3 hours ago
پاکستان شوبز کی خوبرو جوڑی صبور علی اور علی انصاری کے ہاں بیٹی کی پیدائش
- 5 hours ago

سپریم کورٹ کا بڑا اقدام ،خصوصی اینٹی کرپشن ہاٹ لائن قائم کر دی
- 4 hours ago

وفاقی شرعی عدالت کا بڑا فیصلہ، خواتین کو وراثت سے محروم کرنا غیراسلامی قرار
- 2 hours ago

کاز لسٹ کی منسوخی، میری عدالت کی بنیادوں میں بارود رکھ کر اڑا دیتے،جسٹس اعجازاسحاق
- 4 hours ago