Advertisement
پاکستان

پانی کے مسئلے پر صوبوں میں اختلافات شدت اختیار کر گئے

اسلام آباد: وفاق نے پانی کی تقسیم کےفارمولا پراطمینان کا اظہارکردیا ہے۔ پیپلزپارٹی نے تونسہ پنجندلنک کھولنے کی مخالفت کردی ہے۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 4 سال قبل پر مئی 29 2021، 10:50 صبح
ویب ڈیسک کے ذریعے

تفصیلات کے مطابق  وزیراعظم کی زیرصدارت اجلاس میں پنجاب  کا مؤقف تسلیم کرلیا گیا۔ ارسا کی جانب سے پانی کی تقسیم کےفارمولا پراطمینان کا اظہار کیا  گیا،اجلاس  میں پنجند نہر کھولنے   کی اجازت بھی دی گئی ہے ، جبکہ پیپلزپارٹی  نے   تونسہ پنجندلنک کھولنے کی  مخالفت کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ  سندھ میں کوٹری بیراج پر پانی  کی آمد 50 فی صد کم ہے۔پانی کی کمی کے باعث کپاس اور چاول کی کاشت خطرے میں پڑگئی۔

اس معاملے پر صوبائی وزیر پنجاب  محسن لغاری  کا کہنا ہے   سندھ کے ساتھ پانی کے مسئلے کا  حل  چاہتے ہیں ۔ پانی کی منصفانہ  تقسیم کےلیے نیوٹرل امپائر چاہیے۔

پی ٹی آئی رہنما عالیہ حمزہ نے سندھ حکومت پر پانی چوری کا الزام لگادیا۔انہوں نے  کہا پا نی کی کمی سکھر اور کوٹری  کے درمیان ہے،وہاں کس  کی زمینیں ہیں۔وہاں فریال   تالپر  کی  زمینیں ہیں۔ پا نی کی کمی سکھر اور کوٹری  کے درمیان ہےفریال   تالپر  کی  زمینوں   کو سیراب کرنے  کیلئے روہڑی کنال چلائی جارہی ہے۔

وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ  پانی کاکیس سندھ اسمبلی  ممبران کے سامنے رکھنا چاہتاہوں، 2002میں اپوزیشن میں تھے، اس وقت سے لیکراب تک جب بھی پانی کامسئلہ درپیش آیا سندھ اسمبلی ممبران حکومت اوراپوزیشن ایک ساتھ نظرآئے۔

وزیر اعلی سند ھ نے کہا  کہ اس مسئلے کوسندھی پنجابی بن کرنہیں دیکھاجاسکتاتھا، سندھ پنجاب معاہدہ ہوا1945میں اس معاہدے کے تحت پنجاب کو48 پوائینٹ اورسندھ کا46فیصدتھا۔واپڈا پاکستان بننے کاذمہ دارتھا۔

مراد علی شاہ  نے کہا کہ  پارٹیشن کے پہلے یا بعد پانی کے مسائل پر کبھی جھگڑا نہیں ہوا ، جب اپوزیشن میں تب بھی محکمہ اپوزیشن میں جاکر بیٹھتا تھا ، سندھ کی سرزمین ہمیشہ سرسبز و شاداب تھی ، قدرتی سسٹم تھا جب پانی چڑھتا تھا تو سندھ میں آتا تھا۔

وزیر اعلی سندھ نے کہا کہ یہ سیاسی ایشو نہیں ہے یہ ایک اکنامیکل ایشو ہے ، سکھر بیران بنا تو اس کے بعد بھی ہمیں مسائل تھے،   سندھ پنجاب ایگریمنٹ کے تحت پانی کی ڈسٹری بیوشن ہوئی تھی ، حکومت پنجاب نے انہیں اس وقت پیسے بھی دیئے۔

معاون خصوصی فردوس عاشق  نے ایک بیان میں کہا ہے کہ  وفاق  پاکستان پانی پرلڑائی کا متحمل نہیں ہوسکتا، پانی کے مسئلے  کوحل کیاجاناچاہیے، پنجاب کے پاس اپنے حصے کا پانی استعمال کرنے کا آئینی حق موجود ہے،پنجاب ہمیشہ سے سندھ کا بڑا بھائی بن کر قربانیاں دیتا آیا ہے۔سندھ میں ملی بھگت سے پانی چوری ہوتا ہے ۔

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ  پنجاب سے جو پانی گزر رہا ہے 2600مربع میل ہیں، سندھ میں ایک سیاسی جماعت پانی کے نام پر سیاست  کررہی ہے، ایک سیاسی جماعت پانی پر سیاست کرکے زندہ رہنے کی کوشش کر رہی ہے۔

دوسری جانب  پانی کے  بحران پر  ارسا کا ہنگامی اجلاس ختم  ہوگیا ہے۔ارسا کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ  پانی کا شارٹ فال  بڑھ کر 32 فیصد ہوگیا ،صوبوں کے پانی کے حصوں میں کٹوتی کردی گئی ہے، پنجاب کا پانی کا حصہ 7 ہزار کیوسک کم کردیا گیا ، سندھ کے پانی کے حصے میں 10 ہزار کیوسک کمی کی گئی۔جبکہ بلوچستان اور خیبر پختونخوا کو شارٹ فال سے مستثنی قرار دے دیا گیا۔

ارسا کے مطابق  دریائے سندھ کے شمالی علاقوں میں درجہ حرارت بڑھ کر 26 ڈگری ہوگیا ، آئندہ 72 گھنٹوں میں دریاؤں میں پانی کا بہاؤ بڑھنے کا امکان ہے، بہاؤ کی صورتحال بہتر ہونے پر صوبوں کا حصہ بڑھا دیا جائے گا۔

Advertisement
حکومت کا 27ویں آئینی ترمیمی بل میں مزید ترامیم کا فیصلہ،اضافی ترامیم قومی اسمبلی میں پیش کی جائیں گی

حکومت کا 27ویں آئینی ترمیمی بل میں مزید ترامیم کا فیصلہ،اضافی ترامیم قومی اسمبلی میں پیش کی جائیں گی

  • 19 گھنٹے قبل
نمونیا کا عالمی دن، مہلک بیماری کے بارے میں شعور اجاگر  کر کے اس سے بچا جا سکتا ہے

نمونیا کا عالمی دن، مہلک بیماری کے بارے میں شعور اجاگر کر کے اس سے بچا جا سکتا ہے

  • 21 گھنٹے قبل
زمبابوے کی ٹیم تین ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں شرکت کے لیے  اسلام آباد پہنچ گئی

زمبابوے کی ٹیم تین ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں شرکت کے لیے اسلام آباد پہنچ گئی

  • ایک گھنٹہ قبل
سونے کی قیمت میں دو دن ہوشربا اضافے کے بعد  معمولی کمی

سونے کی قیمت میں دو دن ہوشربا اضافے کے بعد معمولی کمی

  • 20 گھنٹے قبل
قومی اسمبلی کا اجلاس شروع،27 ویں آئینی ترمیم آج منظور ہونے کا قوی امکان

قومی اسمبلی کا اجلاس شروع،27 ویں آئینی ترمیم آج منظور ہونے کا قوی امکان

  • ایک دن قبل
امریکی تاریخ کا طویل ترین شٹ ڈاؤن ختم، سینیٹ اور ایوان نمائندگان  میں حکومتی اخراجات سے متعلق بل منظور

امریکی تاریخ کا طویل ترین شٹ ڈاؤن ختم، سینیٹ اور ایوان نمائندگان میں حکومتی اخراجات سے متعلق بل منظور

  • ایک گھنٹہ قبل
اسلام آباد :  ضلع کچہری میں  خودکش دھماکہ، ملک بھر میں بار ایسوسی ایشنز کا  عدالتی کارروائی کا بائیکاٹ جاری

اسلام آباد : ضلع کچہری میں خودکش دھماکہ، ملک بھر میں بار ایسوسی ایشنز کا عدالتی کارروائی کا بائیکاٹ جاری

  • ایک دن قبل
27 ویں آئينی ترمیم کا نیا متن آج سینیٹ میں منظوری کیلئے پیش کیا  جائے گا، اجلاس 11 بجے طلب

27 ویں آئينی ترمیم کا نیا متن آج سینیٹ میں منظوری کیلئے پیش کیا جائے گا، اجلاس 11 بجے طلب

  • ایک گھنٹہ قبل
جنوبی کوریا : مارشل لاء  کے نفاذ میں معاونت  پر سابق وزیر اعظم اور خفیہ ایجنسی کے سابق سربراہ گرفتار

جنوبی کوریا : مارشل لاء کے نفاذ میں معاونت پر سابق وزیر اعظم اور خفیہ ایجنسی کے سابق سربراہ گرفتار

  • ایک دن قبل
کیڈٹ کالج وانا پر حملہ ناکام بنانے کے حوالے سے آپریشن کمانڈر کرنل محمد طاہر کا  تفصیلی بیان

کیڈٹ کالج وانا پر حملہ ناکام بنانے کے حوالے سے آپریشن کمانڈر کرنل محمد طاہر کا تفصیلی بیان

  • 19 گھنٹے قبل
27 ویں آئینی ترمیم، نواز شریف قومی اسمبلی کے  اجلاس میں شرکت کے لیے پارلیمنٹ پہنچ گئے

27 ویں آئینی ترمیم، نواز شریف قومی اسمبلی کے  اجلاس میں شرکت کے لیے پارلیمنٹ پہنچ گئے

  • 18 گھنٹے قبل
قومی اسمبلی میں 27 ویں آئینی ترمیم دوتہائی اکثریت سے منظور

قومی اسمبلی میں 27 ویں آئینی ترمیم دوتہائی اکثریت سے منظور

  • 13 گھنٹے قبل
Advertisement