پاکستان
عمران خان وزیراعظم ہیں اور وہ ہی تمام فیصلےکرتے ہیں ، فواد چوہدری
وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدی نے ایک انٹریو میں کہا ہے کہ ’عمران خان وزیراعظم ہیں اور وہ ہی تمام فیصلےکرتے ہیں، اسٹیبلشمنٹ سسٹم کا حصہ ہے اور ہمارے اُس کے ساتھ بہت اچھےتعلقات ہیں۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدی کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان پاکستان میں مقبول ترین رہنما ہیں، پاکستان کے عوام نے انہیں ووٹ دیئے اور ان کے پرستار ہیں۔آئندہ عام انتخابات میں بھی وزیراعظم عمران خان کامیابی حاصل کریں گے۔
وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ منتخب حکومت کو کمزور نہ سمجھا جائے، عمران خان نے گزشتہ عام انتخابات میں لاکھوں ووٹ حاصل کئے، عمران خان ایک ایٹمی ملک کے وزیراعظم ہیں، وہ اور ان کی کابینہ اجتماعی فیصلے کرتے ہیں۔
فواد چوہدری نے انٹریو میں کہا کہ بھارت پوری دنیا میں تاثر پھیلاتا ہے کہ پاکستان میں ہر کام فوج کے کہنے پر کیا جاتا ہے، یہ بالکل غلط اور بے بنیاد بات ہے۔ عمران خان وزیراعظم ہیں اور وہ ہی تمام فیصلےکرتے ہیں، اسٹیبلشمنٹ سسٹم کا حصہ ہے اور ہمارے اُس کے ساتھ بہت اچھےتعلقات ہیں۔
وزیر اطلاعات نے کہا کہ کووڈ 19 بحران کے باوجود اس وقت ملک کی شرح نمو 3.94 فیصد ہے،تقریباً 1100 ارب روپے اربن اکانومی سے رورل اکانومی میں منتقل ہوئے ہیں۔اس سال پاکستان میں چار بمپر فصلیں ہوئیں، کسانوں کی جانب سے بڑی تعداد میں ٹریکٹرز خریدے گئے۔کووڈ 19 کے حوالے سے پاکستان کا ردعمل پوری دنیا میں سب سے بہتر رہا ہے اور اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے صدر نے وبا سے متعلق پاکستان کے اقدامات کو مثالی قرار دیا ہے۔
وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدی کا مزید کہنا تھا کہ ملک میں 5.5 ملین افراد کو ویکسین لگائی جا چکی ہے۔ عوام کو ویکسین لگوانے کے حوالے سے پاکستان دنیا کے صف اول کے 34 ممالک میں شامل ہے۔ ہم ویکسینیشن کے اہداف جلد حاصل کرلیں گے۔کووڈ 19 کی صورتحال سے نمٹنے کے لئے پاکستان کی کامیابی جزوی لاک ڈاﺅن کی حکمت عملی ہے، پاکستان میں خطے کے کسی دوسرے ملک کے مقابلے میں صورتحال کافی بہتر ہے۔
علاقائی
سندھ :ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ کی تاریخ کا اعلان کر دیا گیا
ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس کے داخلوں کے سلسلے میں دوبارہ ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ اتوار 8 دسمبر کو ہو گا
سندھ میں ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس کے داخلوں کے سلسلے میں دوبارہ ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ اتوار 8 دسمبر کو ہو گا۔
ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ آئی بی اے سکھر کے تحت لیا جائے، اس حوالے سے آئی بی اے سکھر نے ٹیسٹ کے لیے اپنی تمام تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔
ٹیسٹ میں نقل کی روک تھام کے امتحانی مراکز میں سخت اقدامات اٹھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے،اس حوالے سے امیدواروں کیلئے ہدایت جاری کی گئی ہے کہ ایڈمٹ کارڈ کے ساتھ ساتھ، شناختی کارڈ، پاسپورٹ، ڈومیسائل، تصویر والی مارکس شیٹ میں سے ایک دستاویز لازمی اپنے پاس رکھنا ہو گی۔
رش اور بدمزگی سے بچنے کے لیے کراچی میں مختلف مقامات پر 3 امتحانی مراکز قائم ہوں گے جبکہ حیدر آباد، میر پور خاص، نواب شاہ، سکھر اور لاڑکانہ میں بھی امتحانی مراکز قائم کیے گئے ہیں۔
اس حوالے سے سندھ حکومت نے آئی بی اے سکھر کو 38ہزار 609 امیدواروں کے لیے 6 ہزار روپے فی کس کے حساب سے 232.140 ملین روپے فراہم کر دیے ہیں۔
پاکستان
بانی پی ٹی آئی کی توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت منظور
عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی 10،10لاکھ روپے کے دو مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کرتے ہوئے ان کی رہائی کا حکم دے دیا
اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی کی توشہ خانہ ٹوکیس میں ضمانت منظور کر لی۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت کی درخواست پر سماعت کی، بانی پی ٹی آئی کی طرف سے وکیل بیرسٹرسلمان صفدر، جبکہ کی ایف آئی اے کی طرف سے اسپیشل پراسیکوٹرز عمیر مجید ملک اور ذوالفقارعباس نقوی عدالت میں پیش ہوئے۔
عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی 10،10لاکھ روپے کے دو مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کرتے ہوئے ان کی رہائی کا حکم دے دیا۔
علاقائی
بلوچستان :حلقہ پی بی 45 کے 15 پولنگ اسٹیشنز اور پی بی 21 حب میں دوبارہ گنتی کا حکم
درخواست کی سماعت جسٹس شاہد وحید کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کی
پاکستان سپریم کورٹ نے بلوچستان اسمبلی کوئٹہ کے حلقے پی بی 45 کے 15 پولنگ اسٹیشنز پراور صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی بی 21 حب میں دوبارہ گنتی کا حکم دے دیا۔
جسٹس شاہد وحید کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے درخواست پر سماعت کی۔ عدالت نے پیپلز پارٹی کے صوبائی وزیر علی مدد جتک کی ٹربیونل کے فیصلے کے خلاف اپیل خارج کرتے ہوئے الیکشن ٹربیونل کا فیصلہ برقرار رکھا۔
جسٹس عقیل عباسی نے وکیل شہزاد شوکت سے کہا کہ کیس میں الزام فارم 45 اور 47 میں تضاد کا ہے، دونوں فارمز کا فرق بھی دیکھ لیں، ریکارڈ سے تضاد واضح ہے، حیران کن طور پر فارم 45 سے متعلق الزامات دونوں اطراف سے آئے ہیں۔
جس پر وکیل نے کہا کہ مخالف فریق کی طرف سے صرف 4 فارم 45 کی نقول لگائی گئی ہیں۔ جسٹس عقیل عباسی نے کہا کہ ایک بھی نقل سامنے آجائے تو کافی ہے۔ جسٹس عرفان سعادت نے کہا کہ وکیل صاحب سنگین الزامات ہیں کہ ایک رات پہلے بیلٹ پیپر غائب کر دیئے گئے، وکیل نے کہا کہ فیصلے میں جج صاحب جو کہہ رہے ہیں اس کی کوئی بنیاد نہیں ہے۔
جسٹس عقیل عباسی نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ایک حلقے میں تو کچھ شفافیت آنے دیں، کیا آپ نہیں چاہتے کہ کم از کم ایک حلقے میں ہی شفافیت آ جائے۔
جسٹس شاہد وحید نے کہا کہ کیا آپ چاہتے ہیں آپ کی دستاویزات کی بنیاد پر انتخابات کو جائز قرار دے دیا جائے۔
بعدازاں سپریم کورٹ نے پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی وزیر علی مدد جتک کی ٹریبونل کے فیصلے کے خلاف اپیل خارج کرتے ہوئے الیکشن ٹریبونل کا فیصلہ برقرار رکھا اور بلوچستان کے حلقے پی بی 45 کے 15 پولنگ سٹیشنز پر دوبارہ گنتی کا حکم دے دیا۔
علاوہ ازیں سپریم کورٹ میں بلوچستان کی صوبائی نشست پی بی 21 حب میں دوبارہ گنتی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔
عدالت نے پیپلز پارٹی کے علی حسن زہری کی اپیل منظور کرتے ہوئے دوبارہ گنتی سے متعلق معاملہ الیکشن کمیشن کو بھجواتے ہوئے ہدایت کی کہ الیکشن کمیشن دوبارہ گنتی کی درخواست کو ازسر نو سن کر فیصلہ کرے۔
-
تجارت 2 دن پہلے
سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کا اضافہ
-
کھیل ایک دن پہلے
پی سی بی نے شاہد اسلم کو کرکٹ ٹیم کا بیٹنگ کوچ مقرر کر دیا
-
پاکستان 2 دن پہلے
سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے بڑا فیصلہ سنا دیا
-
علاقائی 8 گھنٹے پہلے
بلوچستان :حلقہ پی بی 45 کے 15 پولنگ اسٹیشنز اور پی بی 21 حب میں دوبارہ گنتی کا حکم
-
تجارت 2 گھنٹے پہلے
ملک میں آج سونے کی قیمت کیا رہی؟
-
کھیل 11 گھنٹے پہلے
بھارتی ہٹ دھرمی کے باعث چیمپئنز ٹرافی25 کے شیڈول کے اعلان میں مزید تاخیر کا امکان
-
دنیا 10 گھنٹے پہلے
اسرائیلی وزیراعظم کی غزہ سے ایک مغوی کو لانے کے بدلے 50 لاکھ ڈالر کی پیشکش
-
تجارت ایک دن پہلے
سونے کی قیمتوں میں ہزاروں روپے کا اضافہ