Advertisement
پاکستان

ایک پارٹی کو 9جماعتوں کے سامنے سرنڈر ہونا چاہیے، فضل الرحمان

اسلام آباد: پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ ایک پارٹی کو 9جماعتوں کے سامنے سرنڈر ہونا چاہیے، یہ نہیں ہوگا کہ ہم عقلمند ہیں اور باقی بے وقوف ہیں۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 سال قبل پر مئی 29 2021، 1:55 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے

پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی جانب سے دیے گئے اعشائیہ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کی دعوت پر تشریف لائےہیں ، مولانا فضل الرحمان  کی میزبانی مثالی ہے۔ کل پی ڈی ایم کا سربراہی اجلاس  ہوگا، پی ڈی ایم کے سربراہی اجلاس کی صدارت مولانافضل الرحمان  کریں گے،جس میں  ملکی صوتحال پر بات چیت ہوگی۔ بجٹ  اور ملکی مسائل پر کل بات ہوگی۔

شہباز شریف نے کہا کہ   کسی  پارٹی کو اختیار نہیں کہ وہ کسی ایک پارٹی کو اتحاد میں  لائے یا نکال دے، حکومت کی غفلت کو مل کر بے نقا ب کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ  ہم نے پارلیمانی لیڈرز کو بلایا تھا   اس کا پی ڈی ایم سےکوئی تعلق نہیں ہے ،پی ڈی ایم میں مشاورت سے  فیصلے ہوتے ہیں۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ  میں میاں شہباز شریف کا شکر گزار ہوں کہ آپ تشریف لائے، پہلی بار پاکستان میں ایسا ہوا کہ مرض تو آئے مگر علاج کی کوئی صورت نہیں ہے یہ ملک و قوم کی بدقسمتی ہے۔ان نااہلوں کو اب سہارا دینا جرم ہے اس پر سب کو نظر ثانی کرنی چاہیے چاہے وہ ادارے ہیں، جماعتیں ہیں یا عوام ہیں۔اداروں کو تباہ کیا جارہا ہے، ہر جگہ پر حملے ہورہے ہیں۔

مولانا فضل الرحمان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ  کچھ عرصہ پہلے دینی مدارس پر بھی نقب لگائی گئی اور ڈمی بورڈز متعارف کروائے گئے، اداروں کو قومی دھارے اور اصلاح کرنا تھا مگر یکدم توڑ پھوڑ پیدا کرکے بدنیتی ظاہر ہوچکی ہے ۔وقف املاک بورڈ پاکستان کے آئین اور بنیادی حقوق کی نفی ہے اسے نظریاتی کونسل میں بھجوانے کا مطالبہ کرتے ہیں ۔

پی ڈی ایم کے سربراہ کا کہنا تھا کہ  میں پہلے ہی کہتا تھا یہ لوگ نیک نیت نہیں ہیں، جی ڈی پی گروتھ سے متعلق ڈبل جھوٹ بولا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ ایک پارٹی کو  9جماعتوں کے سامنے سرنڈر ہونا چاہیے، یہ نہیں ہوگا کہ ہم عقلمند ہیں اور باقی بے وقوف ہیں۔

Advertisement
نوشہرہ میں فائرنگ سے اسسٹنٹ کمشنرمانسہرہ زخمی

نوشہرہ میں فائرنگ سے اسسٹنٹ کمشنرمانسہرہ زخمی

  • ایک دن قبل
سرگودھا ریجن پولیس کے 8 شہداء کے ورثاء میں پلاٹوں کے کاغذات تقسیم

سرگودھا ریجن پولیس کے 8 شہداء کے ورثاء میں پلاٹوں کے کاغذات تقسیم

  • 2 دن قبل
ہانگ کانگ سپر سکسز: پاکستان نے بھارت کو 4 وکٹوں سے شکست دیدی

ہانگ کانگ سپر سکسز: پاکستان نے بھارت کو 4 وکٹوں سے شکست دیدی

  • 2 دن قبل
اسپین: دو تیز رفتار ٹرینوں میں خوفناک تصادم، 68 افراد ہلاک

اسپین: دو تیز رفتار ٹرینوں میں خوفناک تصادم، 68 افراد ہلاک

  • 3 دن قبل
اداکار معمر رانا کی بیوی نے لاہور کی فیملی عدالت سے خلع لے لیا

اداکار معمر رانا کی بیوی نے لاہور کی فیملی عدالت سے خلع لے لیا

  • 21 گھنٹے قبل
پاکستانی نژاد امریکی اداکار فاران طاہر کی اٹھارہ سال بعد ہالی وڈ واپسی

پاکستانی نژاد امریکی اداکار فاران طاہر کی اٹھارہ سال بعد ہالی وڈ واپسی

  • 21 گھنٹے قبل
کرپٹو کرنسی کی تاریخ کی سب سے بڑی چوری

کرپٹو کرنسی کی تاریخ کی سب سے بڑی چوری

  • 2 دن قبل
ملک میں سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی

ملک میں سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی

  • ایک دن قبل
پاکستان سعودی عرب اور حرمین شریفین کے دفاع کے لیے پُرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

پاکستان سعودی عرب اور حرمین شریفین کے دفاع کے لیے پُرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

  • 19 گھنٹے قبل
پاکستان کے بجلی ترسیلی نظام میں فرانسیسی سرمایہ کاری کے لیے دلچسپی کا اظہار

پاکستان کے بجلی ترسیلی نظام میں فرانسیسی سرمایہ کاری کے لیے دلچسپی کا اظہار

  • 3 دن قبل
پاکستان، سنگاپور کا مختلف شعبوں میں تعاون مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اظہار