ٹیکنالوجی
موسم کی بہتر اور تیز رفتار پیش گوئی کیلئے کراچی میں جدید ڈوپلر ریڈارفنکشنل
کراچی : جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے اب موسم سےمتعلق زیادہ مستند معلومات حاصل کی جاسکیں گی۔۔ محکمہ موسمیات کے دفتر میں نصب کیاجانے والا ڈوپلر ریڈار فنکشنل ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق جاپان کے تعاون سے کراچی میں نصب کیا جانےوالا ڈوپلر ریڈار فنکشنل ہوگیا۔ جس کی مدد سے شہر قائد میں بادلوں کی پیمائش کے ساتھ سمندری طوفانوں سے متعلق معلومات بھی حاصل کی جاسکتی ہیں۔
ریڈار کی مدد سے بادلوں میں بارش کی مقدار اور سمندری طوفان سے متعلق پیشگی اطلاع فراہم کی جاسکے گی۔ ایس بینڈ ڈوپلر ریڈار کو ایک ارب اٹھاون کروڑ روپے کی لاگت سے جاپانی حکومت کے تعاون سے نصب کیا گیا ہے۔
جی این این کے مطابق ریڈار ٹاور کی اونچائی 78 میٹر ہے۔ جو ساڑھے چار سو کلو میٹر تک کے علاقےمیں موسم کا حال جاننے میں مدد کرسکتا ہے۔محکمہ موسمیات کی ویب سائٹ پر عوام کے لیے ڈوپلر ریڈارکا لنک بھی جاری کیا گیا ہے۔
پاکستان
محسن نقوی سے سعودی نائب وزیر داخلہ کی ملاقات ، پاک سعودیہ تعلقات کے فروغ پر تبادلہ خیال
وزیر داخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد اور ریاض کو جڑواں شہر قرار دینے کی تجویز پیش کی جس پر سعودی وزیر نے اتفاق کیا
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے سعودی عرب کے نائب وزیر داخلہ ڈاکٹر ناصر بن عبدالعزیز الداود کی ملاقات ہوئی، سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید احمد المالکی بھی اس موقع پر موجود تھے، دونوں رہنماؤں کے درمیان ہونے والی ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور پاک سعودیہ تعلقات کے فروغ پر تبادلہ خیال ہوا جبکہ پیرا ملٹری فورسز اور پولیس کے باہمی تبادلوں اور مشترکہ ٹریننگ کے امور پر بھی گفتگو ہوئی۔
وزیر داخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد اور ریاض کو جڑواں شہر قرار دینے کی تجویز پیش کی جس پر سعودی وزیر نے اتفاق کیا اور ملاقات میں فیصلہ ہوا کہ اس ضمن میں مزید ضروری اقدامات کئے جائیں گے۔
وفاقی وزیر داخلہ نے کہا ہے کہ سعودی عرب میں 419 پاکستانی قیدیوں کی وطن واپسی کے لیے قانونی کارروائی جلد مکمل کی جائے گی، سعودی عرب ہمارا برادر اسلامی ملک ہے، دوطرفہ تعاون کے فروغ کیلئے ہر ممکن تعاون کریں گے,محسن نقوی نے کہا ہے کہ 4300 بھکاریوں کے نام ای سی ایل میں شامل کیے گئے ہیں۔
محسن نقوی اور سعودی نائب وزیر داخلہ کی ملاقات میں پاکستان سے بھکاریوں کو سعودی عرب بھجوانے والے مافیا کی سرکوبی پر بھی بات چیت ہوئی جبکہ دونوں ممالک کے رہنماؤں نے قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے پر عملدرآمد پر بھی اتفاق کیا۔
سعودی عرب جانے والے بھکاریوں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی ہے، ایسے بھکاری مافیا کے خلاف ملک بھر میں موثر کریک ڈاؤن کیا جا رہا ہے,سعودی شہریوں کے لئے پاکستان آنے پر کوئی ویزا نہیں، جب چاہیں پاکستان آئیں۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان کے وژن 2030 کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ قیادت میں سعودی عرب 2030 تک معاشی، سماجی اور اقتصادی شعبوں میں اقوام عالم میں نمایاں مقام حاصل کرے گا۔
اس موقع پر نائب وزیر داخلہ سعودی عرب نے کہا ہے کہ پاکستان کے ساتھ انتہائی قریبی تعلقات ہیں، مزید فروغ دینا چاہتے ہیں، پیرا ملٹری فورسز اور پولیس کے باہمی تبادلوں اور مشترکہ ٹریننگ کیلئے تیار ہیں۔
پاکستان
پاکستان کے ساتھ انسدادِ دہشت گردی پارٹنر شپ جاری ہے، امریکا
دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی کوششیں قابل تحسین ہیں، ترجمان امریکی محکمہ خارجہ
امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے کہا کہ پاکستان نے دہشت گردانہ حملوں میں بے تحاشہ نقصان اٹھایا، دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی کوششیں قابل تحسین ہیں۔پاکستان کے ساتھ انسدادِ دہشت گردی پارٹنر شپ جاری ہے
واشنگٹن میں پریس بریفنگ کے دوران امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے پاکستان میں حالیہ دہشت گرد حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں دہشت گردی کے واقعات سے آگاہ ہیں، پاکستانی عوام کے خلاف دہشت گردوں کے سفاکانہ حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔
میتھو ملر نے کہا کہ دہشت گردوں کا کوئی ملک اور کوئی مذہب نہیں، دہشت گردی سے متاثر ہونے والے خاندانوں سے ہمدردی ہے، ہمارے دل کوئٹہ میں 9 نومبر کے دھماکے کے متاثرین کے ساتھ ہیں، پاکستانی عوام نے دہشت گردوں اور انتہا پسندوں کے ہاتھوں بہت نقصان اٹھایا ہے۔
ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے کہا کہ دہشت گردوں سے لاحق خطرات سے نمٹنے کے لیے حکومتی رہنماؤں سے بات چیت کے لیے پُرعزم ہیں، حکومتِ پاکستان کے ساتھ انسدادِ دہشت گردی پارٹنر شپ جاری رکھی ہوئی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ دہشت گرد گروپوں کا پتہ لگانے، ان کی روک تھام اور انہیں جواب دینے کی صلاحیتیں پیدا کرنے کے مواقع کی نشاندہی کے لیے حکومتی رہنماؤں اور سول اداروں سے بات چیت کے لیے پُرعزم ہیں، اس قسم کے خطرات کا پتہ لگانے اور ان سے نمٹنے کے لیے فوجی اور سویلین صلاحیتیں بڑھانے پر مشاورت اور اعلیٰ سطح ڈائیلاگ اس میں شامل ہے۔
میتھو ملر کا یہ بھی کہنا تھا کہ امریکا میں سکھ شہریوں کو لاحق خطرات پرحکومت سنجیدہ ہے، امریکا میں مقیم سکھ کمیونٹی کے خدشات پر بھارت سے جواب لیا جارہا ہے۔
پاکستان
اسلامی نظریاتی کونسل کا 240 واں اجلاس کل طلب
اجلاس کے اختتام پر 4:30 بجے پریس کانفرنس میں اعلامیہ جاری ہوگا
اسلامی نظریاتی کونسل کا 240 واں اجلاس کل طلب کر لیا گیا ہے۔
اجلاس میں دور جدید کے ذرائع ابلاغ کی حدود و قیود پر اہم بحث متوقع ہے، اجلاس میں اہم قومی و دینی معاملات پر بھی غور کیا جائے گا۔
اجلاس کل دن 2 بجے اسلامی نظریاتی کونسل آڈیٹوریم میں ہوگا، اجلاس کی صدارت چیئرمین ڈاکٹر راغب حسین نعیمی کریں گے
اجلاس کے اختتام پر 4:30 بجے پریس کانفرنس میں اعلامیہ جاری ہوگا، چیئرمین ڈاکٹر راغب حسین نعیمی پریس کانفرنس سے خطاب کریں گے۔
-
تجارت ایک دن پہلے
سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کا اضافہ
-
کھیل ایک دن پہلے
پی سی بی نے شاہد اسلم کو کرکٹ ٹیم کا بیٹنگ کوچ مقرر کر دیا
-
ٹیکنالوجی 2 دن پہلے
خوشخبری، یوٹیوب سے پیسے کمانے کا نیا ذریعہ متعارف
-
پاکستان ایک دن پہلے
سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے بڑا فیصلہ سنا دیا
-
دنیا 2 دن پہلے
بنگلا دیش مفرور سابق وزیراعظم کی حوالگی کے لیے بھارت سے مطالبہ کرے گا، ڈاکٹر محمد یونس
-
دنیا ایک گھنٹہ پہلے
اسرائیلی وزیراعظم کی غزہ سے ایک مغوی کو لانے کے بدلے 50 لاکھ ڈالر کی پیشکش
-
علاقائی 2 دن پہلے
اسموگ میں کمی ، راولپنڈی ڈویژن کے تمام تعلیمی ادارے 19 نومبر سےکھولنے کا اعلان
-
تفریح ایک دن پہلے
گوونداکی انتخابی ریلی سے خطاب کے دوران طبیعت ناساز