جی این این سوشل

پاکستان

پاکستان آذربائیجان کے ساتھ اپنے تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے،ڈاکٹرعارف علوی

پاکستان اور آذربائیجان کے آڈٹ کے اداروں کے درمیان تعاون بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا

پر شائع ہوا

کی طرف سے

پاکستان آذربائیجان کے ساتھ اپنے تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے،ڈاکٹرعارف علوی
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

صدر ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ پاکستان آذربائیجان کے ساتھ اپنے تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے جو مشترکہ عقیدے تاریخ اور عوامی رابطوں پر مبنی ہیں۔

انہوں نے یہ بات آذربائیجان کے چیمبر آف اکاؤنٹس کے چیئرمین MR-VUGAR GULAMMADOV سے گفتگو کرتے ہوئے کہی جنہوں نے ایوان صدر میں ان سے ملاقات کی۔

صدر نے مالیاتی جانچ پڑتال اور شفافیت میں اضافے کے لئے پاکستان اور آذربائیجان کے آڈٹ کے اداروں کے درمیان تعاون بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے امن کے فروغ استحکام اور علاقائی ترقی کے لئے پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان تعاون کو ناگزیر قرار دیا۔
 

دنیا

اسرئیل کا نیٹو اتحاد میں ترکیہ کی رکنیت ختم کرنے کا مطالبہ

اس مطالبے کے بعد انقرہ اور تل ابیب کے درمیان تعلقات مزید کشیدہ ہونے کا خطرہ پیدا ہو گیا ہے۔

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اسرئیل کا نیٹو اتحاد   میں ترکیہ کی رکنیت ختم کرنے کا مطالبہ

اسرائیلی وزیر خارجہ یسرائیل کاٹز نے نیٹو سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اتحاد میں ترکیہ کی رکنیت ختم کر دے۔ اس مطالبے کے بعد انقرہ اور تل ابیب کے درمیان تعلقات مزید کشیدہ ہونے کا خطرہ پیدا ہو گیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجسنی کے مطابق ترکیہ کے صدر اردوان کی جانب سے اسرائیل پر حملے کی دھمکیوں اور سنگین خطاب کی روشنی میں (اسرائیلی) وزیر خارجہ یسرائیل کاٹز نے اپنے سفارت کاروں کو ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ شمالی اوقیانوس کے اتحاد کے تمام ارکان کے ساتھ فوری رابطہ کر کے ترکیہ کی مذمت پر زور دیں اور اسے اتحاد سے نکالنے کا مطالبہ کریں

اسرائیل کا یہ موقف ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان کے اتوار کے روز دیے گئے بیان کے جواب میں سامنے آیا ہے۔ اردوان نے کہا تھا کہ ترکیہ اسرائیل میں داخل ہو سکتا ہے جیسا کہ ماضی میں لیبیا اور نگورنو قرہ باخ میں داخل ہوا تھا۔

اپنے آبائی شہر ریزا میں حکمراں جسٹس اینڈ ڈیولپمنٹ پارٹی کے اجلاس میں اردوان نے کہا کہ ہمیں نہایت طاقت ور ہونا چاہیے یہاں تک کہ اسرائیل فلسطین میں اس طرح کے بے ہودہ کام نہ کر سکے۔ جس طرح ہم نگورنو قرہ باخ اور لیبیا میں داخل ہوئے تھے بالکل اسی طرح کا کام (اسرائیل کے ساتھ بھی) کر سکتے ہیں"۔

یاد رہے کہ 2020 میں ترکیہ نے لیبیا میں اقوام متحدہ کی تسلیم شدہ قومی وفاق کی حکومت کی حمایت کے لیے اپنی فوج بھیجی تھی۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

صحت

غزہ : ہزاروں کیسز رپورٹ، غزہ کی وزارت صحت نے علاقے کو پولیو زدہ قرار دیا گیا

یہ درجہ بندی اسرائیلی جارحیت کی وجہ سے غزہ کی پٹی میں بگڑتے ہوئے انسانی حالات کے نتیجے میں سامنے آئی ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

غزہ : ہزاروں کیسز رپورٹ، غزہ کی وزارت صحت نے  علاقے کو پولیو زدہ قرار دیا گیا

فلسطینی وزارت صحت نےکہا ہے غزہ کی پٹی کو پولیو کی وبا کے علاقے کے طور پر درجہ بندی کر دیا گیا ہے۔ کئی برسوں کے بعد غزہ میں بڑی تعداد میں پولیو کے کیسز سامنے آئے ہیں جس کے بعد علاقے کو پولیو زدہ قرار دیا گیا ہے۔


یہ درجہ بندی اسرائیلی جارحیت کی وجہ سے غزہ کی پٹی میں بگڑتے ہوئے انسانی حالات کے نتیجے میں سامنے آئی ہے۔

اسرائیلی بربریت اور امریکی مدد سے جاری جنگی مشین کے نتیجے میں بنیادی ڈھانچے کی تباہی، رہائشیوں کو قابل استعمال پانی سے محرومی، کوڑا کرکٹ کے جمع ہونے اورغذائی عدم تحفظ جیسے سنگین مسائل کا سامنا ہے۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

مراد علی شاہ سے کمانڈنگ آفیسر ترکش نیوی شپ کی ملاقات

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ پاکستان کی عوام ترکی کے ساتھ تعلقات کو بہت محبت اور احترام کے ساتھ دیکھتی ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

مراد علی شاہ سے کمانڈنگ آفیسر ترکش نیوی شپ کی ملاقات

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کمانڈنگ آفیسر ترکش نیوی شپ ٹی سی جی کنالیاڈا اورکمانڈر سیرکن ڈوگان سے ملاقات کی۔

 وزیراعلیٰ سندھ نے کمانڈر سیرکن ڈوگان، بحری جہاز اور عملے کو کراچی ایئر پورٹ آمد پر خوش آمدید کہا۔

ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق ملاقات میں پیشہ ورانہ امور پر بات چیت کی گئی۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ پاکستان کی عوام ترکی کے ساتھ تعلقات کو بہت محبت اور احترام کے ساتھ دیکھتی ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll