جی این این سوشل

کھیل

نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ فیصلہ کن مرحلے میں داخل

نیوزی کی طرف سے گلین فلپس نے شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کیا

پر شائع ہوا

کی طرف سے

نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ فیصلہ کن مرحلے میں داخل
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

ویلنگٹن: نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہو گیا ہے۔

، نیوزی لینڈ کو جیت کے لیے 258 رنز اور آسٹریلیا کو 7 وکٹیں درکار ہیں ، ویلنگٹن میں جاری ٹیسٹ کے تیسرے روز آسٹریلیا کی ٹیم اپنی دوسری اننگز میں 164 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی ،نیتھن لائن 41 ، کیمرون گرین 34 ، تراوس ہیڈ 29 اور عثمان خواجہ 28 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

نیوزی کی طرف سے گلین فلپس نے شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کیا اور 5 وکٹیں حاصل کیں ، میٹ ہینری نے تین اور ٹم ساؤدی نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔پہلی اننگز میں 204 رنز کی برتری کی بدولت آسٹریلیا نے نیوزی لینڈ کو جیت کے لیے 369 رنز کا ہدف دیا۔

میزبان ٹیم نے کھیل کے اختتام پر 3 وکٹوں کے نقصان پر 111 رنز بنا لیے ، ول ینگ 15 ، ٹام لیتھم 9 اور کین ولیمسن 8 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے ، ریچن روندرا 56 اور ڈیرل مچل 12 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں ، نیتھن لائن نے دو وکٹیں حاصل کیں ۔

صحت

غزہ : ہزاروں کیسز رپورٹ، غزہ کی وزارت صحت نے علاقے کو پولیو زدہ قرار دیا گیا

یہ درجہ بندی اسرائیلی جارحیت کی وجہ سے غزہ کی پٹی میں بگڑتے ہوئے انسانی حالات کے نتیجے میں سامنے آئی ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

غزہ : ہزاروں کیسز رپورٹ، غزہ کی وزارت صحت نے  علاقے کو پولیو زدہ قرار دیا گیا

فلسطینی وزارت صحت نےکہا ہے غزہ کی پٹی کو پولیو کی وبا کے علاقے کے طور پر درجہ بندی کر دیا گیا ہے۔ کئی برسوں کے بعد غزہ میں بڑی تعداد میں پولیو کے کیسز سامنے آئے ہیں جس کے بعد علاقے کو پولیو زدہ قرار دیا گیا ہے۔


یہ درجہ بندی اسرائیلی جارحیت کی وجہ سے غزہ کی پٹی میں بگڑتے ہوئے انسانی حالات کے نتیجے میں سامنے آئی ہے۔

اسرائیلی بربریت اور امریکی مدد سے جاری جنگی مشین کے نتیجے میں بنیادی ڈھانچے کی تباہی، رہائشیوں کو قابل استعمال پانی سے محرومی، کوڑا کرکٹ کے جمع ہونے اورغذائی عدم تحفظ جیسے سنگین مسائل کا سامنا ہے۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹیکنالوجی

نیپرا کی جانب سے '' نیپرا آسان اپروچ'' کے نام سےموبائل ایپلی کیشن کا اجرا

نیپرا آسان اپروچ ایپ شکایات کے اندراج کو آسان بنائے گی اور صارفین اپنے مسائل پر پیشرفت کے بارے میں معلومات حاصل کرسکیں گے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

نیپرا کی جانب سے '' نیپرا آسان اپروچ'' کے نام سےموبائل ایپلی کیشن کا اجرا

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی کی طرف سے کل '' نیپرا آسان اپروچ'' کے نام سے ایک موبائل ایپلی کیشن کا اجرا کیا جارہا ہے۔

یہ ایپلی کیشن صارفین کو اس قابل بنائے گی کہ وہ بجلی سے متعلقہ مسائل جیسا کہ بجلی کی فراہمی میں تعطل، لوڈ میں کمی بیشی، بجلی سے آگ لگنے کے واقعات، لائنوں کی خرابی اور زائد بلوں کی شکایات کم سے کم وقت میں درج کراسکیں۔

نیپرا آسان اپروچ ایپ شکایات کے اندراج کو آسان بنائے گی اور صارفین اپنے مسائل پر پیشرفت کے بارے میں معلومات حاصل کرسکیں گے جس سے شکایات کے اندراج کے نظام میں آسانی اور بہتری پیدا ہوگی۔

پڑھنا جاری رکھیں

تفریح

معروف رائٹر خلیل الرحمن قمر کی مبینہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

اب خلیل الرحمٰن قمر کی مبینہ نامناسب ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں، جس میں انہیں ایک خاتون کے ہمراہ نامناسب حالت میں دیکھا جا سکتا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

معروف رائٹر خلیل الرحمن قمر کی مبینہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

خلیل الرحمٰن قمر کی مبینہ ویڈیوز ایسے وقت میں وائرل ہوئی ہیں، جب کہ ایک روز قبل انہیں مبینہ طور پر اغوا کرکے تشدد کا نشانہ بنانے والے ایک ملزم نے ان کی ویڈیوز ریلیز کرنے کی دھمکی دی تھی۔

واضح رہے کہ معروف لکھاری اور  ڈرامہ نگار خلیل الرحمٰن قمر کو مبینہ طور پر اغوا کرکے تشدد کا نشانہ بنانے کا واقعہ 20 جولائی کو پیش آیا تھا، بعد ازاں خلیل الرحمن قمر کی فریاد پر پولیس نے مقدمہ دائر کرکے انہیں جھانسہ دینے والی مرکزی ملزمہ خاتون آمنہ عروج کو گرفتار کرلیا تھا۔

خلیل الرحمٰن قمر کے اغوا اور تشدد کے کیس میں ملوث مرکزی ملزم حسن شاہ نے چند روز قبل ایک ٹی وی پروگرام میں دعویٰ کیا تھا کہ ان کے پاس ڈراما ساز کی آمنہ عروج کے ساتھ نامناسب ویڈیوز موجود ہیں اور وہ انہیں جلد ریلیز کردیں گے۔

اب خلیل الرحمٰن قمر کی مبینہ نامناسب ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں، جس میں انہیں ایک خاتون کے ہمراہ نامناسب حالت میں دیکھا جا سکتا ہے۔

خلیل الرحمن قمر کی وائرل ہونے والی مختصر مبینہ ویڈیوز میں ڈراما ساز کو بیڈ پر لڑکی کے ساتھ نیم برہنہ حالت میں پہلے سگریٹ نوشی اور بعد ازاں ان کے ساتھ بوس و کنار کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

یاد رہے کہ وائرل ویڈیوز میں خلیل الرحمٰن قمر کو اپنے مخصوص انداز میں بستر پر سگریٹ نوشی بھی کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll