صدارتی انتخاب میں آصف علی زرداری سمیت چار امیدواروں کے کاغذات نامزدگی جمع
سنی اتحاد کونسل کی جانب سے نامزد امیدوار محمود خان اچکزئی کے کاغذات نامزدگی بھی جمع کرا ئے


اسلام آباد: صدارتی انتخاب میں مسلم لیگ (ن) ، پیپلز پارٹی اور اتحادی جماعتوں کے نامزد امیدوار آصف علی زرداری سمیت چار امیدواروں کے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیئے گئے، صدر مملکت کے انتخاب کےلئے پولنگ 9 مارچ کو پارلیمنٹ ہائوس اور چاروں صوبائی اسمبلیوں میں ہوگی۔
ہفتہ کو پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنمائوں ڈاکٹر فاروق ایچ نائیک اور سلیم مانڈوی والا نے آصف علی زرداری کے کاغذات نامزدگی سینیٹ اور قومی اسمبلی کے لئے تعنیات کئے گئے پریذائیڈنگ آفیسر کے پاس اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرا دیئے جبکہ سنی اتحاد کونسل کی جانب سے نامزد امیدوار محمود خان اچکزئی کے کاغذات نامزدگی بھی جمع کرا ئے۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے نئے صدر کے انتخاب کےلئے جاری کئے گئے شیڈول کے مطابق کاغذات نامزدگی ہفتے کے دوپہر بجے سے قبل جمع کرانے تھے جن کی ریٹرننگ آفیسر کی جانب سے جانچ پڑتال 4 مارچ 10 بجے تک ہو گی جبکہ کاغذات نامزدگی 5 مارچ 12 بجے سے قبل واپس لئے جا سکیں گے۔ امیدواروں کی مصدقہ فہرست 5 مارچ کو ایک بجے جاری کی جائے گی جبکہ امیدواروں کی جانب سے 6 مارچ کو ریٹائرمنٹ لی جا سکتی ہے۔

امریکا، چین، ترکیہ، برطانیہ، یورپی یونین اور قطر کی اسلام آباد میں دھماکےکی شدید الفاظ میں مذمت
- 15 گھنٹے قبل

قومی اسمبلی کا اجلاس شروع،27 ویں آئینی ترمیم آج منظور ہونے کا قوی امکان
- 2 گھنٹے قبل

صدر مملکت سے وزیراعظم شہباز شریف کی ملاقات، مجموعی ملکی سیاسی اور سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال
- 15 گھنٹے قبل

پہلا ون ڈے: پاکستان نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد سری لنکا کو 6رنز سے شکست دے دی
- 14 گھنٹے قبل

سندھ بھر میں دفعہ 144 کے تحت پابندیوں میں ایک ماہ کی توسیع
- 3 گھنٹے قبل

نمونیا کا عالمی دن، مہلک بیماری کے بارے میں شعور اجاگر کر کے اس سے بچا جا سکتا ہے
- 28 منٹ قبل
.jpg&w=3840&q=75)
اگر پاکستان سے کوئی حملہ ہوا تو فوری جوابی کارروائی کی جائے گی،افغان طالبان کی دھمکی
- 14 گھنٹے قبل

پنجاب کی آبو ہوا انتہائی مضر صحت، لاہور دنیا کے آلودہ شہروں میں آج دوسرے نمبر پر آ گیا
- 3 گھنٹے قبل

امریکا غزہ کی پٹی میں کوئی فوجی نہیں بھیجے گا، پینٹاگون
- 4 گھنٹے قبل

اسلام آباد : ضلع کچہری میں خودکش دھماکہ، ملک بھر میں بار ایسوسی ایشنز کا عدالتی کارروائی کا بائیکاٹ جاری
- 3 گھنٹے قبل

وزیر دفاع کا حالیہ دہشت گردی کے واقعات کے پیش نظر افغانستان میں کارروائی کا عندیہ
- 4 گھنٹے قبل

جنوبی کوریا : مارشل لاء کے نفاذ میں معاونت پر سابق وزیر اعظم اور خفیہ ایجنسی کے سابق سربراہ گرفتار
- 2 گھنٹے قبل








