Advertisement

سائوتھ ایشیا انڈر 17 اینڈ انڈر 15 بیڈمنٹن چیمپئن شپ 3 مارچ سے اسلام آباد میں شروع ہو گی

سیمی فائنل 6 مارچ کو اور فائنل مقابلے 7 مارچ کو کھیلے جائیں گے

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 سال قبل پر مارچ 2 2024، 7:30 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
سائوتھ ایشیا انڈر 17 اینڈ انڈر 15 بیڈمنٹن چیمپئن شپ 3 مارچ سے اسلام آباد میں شروع ہو گی

اسلام آباد: سائوتھ ایشیا انڈر 17 اینڈ انڈر 15 بیڈمنٹن چیمپئن شپ 3 مارچ سے لیاقت جمنازیم، اسلام آباد میں شروع ہو گی۔ چیمپئن شپ کی افتتاحی تقریب کے مہمانان خصوصی بیڈمنٹن ایشیا کے نائب صدور پوریا غلام(ایران) اور مسں خالود بیٹر ہونگی۔

گزشتہ روز پاکستان بیڈمنٹن فیڈریشن کے صدر واجد علی چوہدری نے بتایا کہ چیمپئن شپ کے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں اور چیمپئن شپ میں پانچ ملکوں کے بوائز اینڈ گرلز کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں جن میں پاکستان سمیت سری لنکا، بھوٹان، مالدیپ اور نیپال کے کھلاڑی شامل ہیں۔ چیمپئن شپ کے میچز صبح نو بجے شروع ہونگے جبکہ چیمپئن شپ کا افتتاح سہ پہر تین بجے ہوگا۔

چیمپئن شپ کے کوارٹر فائنل مقابلے 5 مارچ کو، سیمی فائنل 6 مارچ کو اور فائنل مقابلے 7 مارچ کو کھیلے جائیں گے۔ چیمپئن شپ کی اختتامی تقریب کے مہمانان خصوصی بیڈمنٹن ایشیا کے صدر مسٹر کیم(کوریا) اور ورلڈ بیڈمنٹن فیڈریشن کے نائب صدر و چیئرمین (فنانس) جاسم کنسو(لبنان) ہونگے۔جوکہ فائنل مقابلوں کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کریں گے۔

Advertisement
Advertisement