جی این این سوشل

پاکستان

وزیر اعظم انتخابات : عمر ایوب اور شہباز شریف کے کا غذات نامزدگی جمع

قومی اسمبلی کے سیکرٹری نے عمرایوب اور شہباز شریف  کے کاغذاتِ نامزدگی وصول کئے

پر شائع ہوا

کی طرف سے

وزیر اعظم انتخابات : عمر ایوب اور شہباز شریف  کے  کا غذات نامزدگی جمع
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

وزیراعظم کے انتخاب کیلئے مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے مشترکہ امیدوار محمد شہباز شریف اور سنی اتحاد کونسل کے امیدوار عمر ایوب خان نے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیئے ہیں۔

قومی اسمبلی کے سیکرٹری نے عمرایوب اور شہباز شریف  کے کاغذاتِ نامزدگی وصول کئے۔

شہبازشریف کے کاغذات نامزدگی اتحادی جماعتوں کے رہنماوں نے مشترکہ طور پر سیکرٹری قومی اسمبلی کے پاس جمع کروائے ،اس موقع پر اسحاق ڈار،خواجہ آصف،خورشید شاہ،احسن اقبال سمیت دیگررہنما موجود تھے ۔

دنیا

ایرانی وزارت خارجہ کا حماس کے سربراہ اسماعیل  ہنیہ کی شہادت پر ردعمل

اسماعیل ہنیہ کی شہادت تہران، فلسطین، اور مزاحمت کے درمیان گہرے اور اٹوٹ بندھن کو مزید مضبوط کرے گی، ترجمان ایرانی وزارت خارجہ

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ایرانی وزارت خارجہ کا حماس کے سربراہ اسماعیل  ہنیہ کی شہادت پر ردعمل

تہران: ایرانی وزارت خارجہ نے حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کی تہران میں شہادت پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا خون کبھی رائیگاں نہیں جائے گا۔

وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنانی نے الجزیرہ کو بتایا کہ اسماعیل ہنیہ کی شہادت تہران، فلسطین، اور مزاحمت کے درمیان گہرے اور اٹوٹ بندھن کو مزید مضبوط کرے گی۔

ایرانی وزارت خارجہ نے اس واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اسماعیل ہنیہ کی شہادت کے بعد ایرانی حکومت فلسطین کے ساتھ اپنی حمایت جاری رکھے گی اور اس حوالے سے عالمی برادری کو آگاہ کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ حماس کے رہنما اسماعیل ہنیہ کو تہران میں ان کی رہائش گاہ پر قاتلانہ حملے کا نشانہ بنایا گیا۔ وہ ایران کے نئے صدر مسعود پزشکیان کی حلف برداری کی تقریب میں شرکت کے لیے ایران میں موجود تھے۔

حماس نے اسماعیل ہنیہ کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ انہیں یہودی ایجنٹوں نے نشانہ بنایا ہے اور انتقام لینے کا عزم ظاہر کیا ہے۔

مسعود پزشکیان کی حلف برداری کی تقریب میں 70 سے زائد ممالک کے نمائندے شریک تھے، جن میں تاجکستان کے صدر امام علی رحمٰن، حماس کے رہنما اسماعیل ہنیہو دیگر شامل تھے۔

پڑھنا جاری رکھیں

جرم

پشین میں لیویز چیک پوسٹ پر حملہ: دو اہلکار شہید

ملوث افراد کو قانون کے شکنجے میں لایا جائے گا اور انہیں کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا، حکومت کی دہشتگرانہ حملے کی مذمت

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پشین میں لیویز چیک پوسٹ پر حملہ: دو اہلکار شہید

بلوچستان: پشین کے علاقے ملیزئی میں لیویز چیک پوسٹ پر نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کر دی۔ اس دہشت گردانہ حملے میں دو لیویز اہلکار جاں بحق ہو گئے۔

ذرائع کے مطابق، حملہ آوروں نے چیک پوسٹ پر فائرنگ کر کے دو اہلکاروں کو نشانہ بنایا۔ دونوں زخمیوں کو فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن زخموں کی شدت کی وجہ سے دونوں نے دم توڑ دیا۔ ہر شہید اہلکار کو تین گولیاں لگیں۔

حکومت بلوچستان نے اس دہشت گردانہ حملے کی شدید مذمت کی ہے۔ حکومت نے عزم کا اظہار کیا ہے کہ ملوث افراد کو قانون کے شکنجے میں لایا جائے گا اور

انہیں کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔ حکومت نے یہ بھی کہا ہے کہ سماج دشمن عناصر کی بیخ کنی اور ریاستی رٹ کے قیام کے لیے سکیورٹی فورسز کے شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔

پولیس نے واقعہ کی جائے وقوع کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ علاقے میں سکیورٹی کے انتظامات مزید سخت کر دیے گئے ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

موسم

لاہور میں مون سون کی بارشیں 4 اگست تک جاری رہنے کی پیشگوئی

شہر میں صبح سے ہی ابر آلود موسم رہا ہے اور ہوا میں نمی کا تناسب بھی کافی زیادہ ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

لاہور میں مون سون کی بارشیں 4 اگست تک جاری رہنے کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات نے لاہور میں مون سون بارشیں  3 اور 4 اگست تک جاری رہنے کی پیشگوئی کردی۔

محکمہ موسمیات نے لاہور میں مون سون بارشوں کا سلسلہ آج بھی جاری رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔ شہر میں صبح سے ہی ابر آلود موسم رہا ہے اور ہوا میں نمی کا تناسب بھی کافی زیادہ ہے۔ موسمیات کے محکمے نے الرٹ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ مون سون کا ایک اور اسپیل آج برس سکتا ہے۔

بارشوں کے پیش نظر، پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے تمام متعلقہ اداروں کو الرٹ کر دیا ہے۔ کمشنرز، ڈی سیز، واسا، محکمہ آبپاشی، ریسکیو 1122 اور سول ڈیفنس کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ کسی بھی قسم کی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار رہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll