جی این این سوشل

پاکستان

مریم نواز کی بلوچ بھائیوں کو بلوچ یوم ثقافت کے موقع پر مبارکباد

مریم نواز نے کہا کہ پاکستان کی دوسری ثقافتوں کی طرح بلوچ ثقافت پیار اور ملک سے محبت سے لبریز ہے

پر شائع ہوا

کی طرف سے

مریم نواز  کی  بلوچ بھائیوں  کو بلوچ یوم ثقافت کے موقع پر مبارکباد
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف  نے بلوچ بھائیوں اور بہنوں کو بلوچ یوم ثقافت کے موقع پر مبارکباد دی ہے۔

مریم نواز  نے ایک پیغام میں کہا کہ بلوچستان خوبصورت لوگوں کی سرزمین ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی دوسری ثقافتوں کی طرح بلوچ ثقافت پیار اور ملک سے محبت سے لبریز ہے۔

انہوں نے کہاکہ بلوچستان کی ترقی اصل میں پاکستان کی ترقی ہے۔

تجارت

چیئرمین  ایف بی آر کا قبل ازوقت ریٹائرمنٹ کا فیصلہ

گریڈ 21 کے ان لینڈ ریونیو سروس کے افسر امجد زبیر ٹوانہ کو اگلے سال 25 فروری کو ریٹائر ہونا تھا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

چیئرمین  ایف بی آر کا قبل ازوقت ریٹائرمنٹ کا فیصلہ

اسلام آباد :فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے چیئرمین امجد زبیر ٹوانہ نے قبل ازو قت ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کر لیا۔ ذرائع کے مطابق انہوں نے حکومت کو دو ہفتوں کا نوٹس دے کر اپنی سبکدوشی کا اعلان کیا ہے۔

گریڈ 21 کے ان لینڈ ریونیو سروس کے افسر امجد زبیر ٹوانہ کو اگلے سال 25 فروری کو ریٹائر ہونا تھا۔ تاہم، انہوں نے ایک تحریری مراسلے میں حکومت کو آگاہ کیا ہے کہ وہ اپنا عہدہ چھوڑنا چاہتے ہیں۔

ذرائع کے مطابق امجد زبیر ٹوانہ نے اس سے قبل وزیر مملکت احد چیمہ کو بھی زبانی طور پر آگاہ کر دیا تھا کہ وہ ایف بی آر کی مزید سربراہی نہیں کر سکتے۔

پڑھنا جاری رکھیں

جرم

پولیس ناکے پر دہشت گردوں کا حملہ:اہلکار سمیت 2افراد شہید

ڈی پی او سلیم عباس کے مطابق دہشت گردوں نے پاک افغان شاہراہ پر قائم پولیس ناکے کو نشانہ بنایا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پولیس ناکے پر دہشت گردوں کا حملہ:اہلکار سمیت 2افراد شہید

لنڈی کوتل کے قریب واقع پولیس ناکے پر دہشت گردوں نے اچانک حملہ کر دیا ہے۔ اس حملے میں ایک پولیس اہلکار اور ایک راہگیر جاں بحق ہو گئے ہیں جبکہ تین افراد شدید زخمی ہوئے ہیں۔

ڈی پی او سلیم عباس کے مطابق، دہشت گردوں نے پاک افغان شاہراہ پر قائم پولیس ناکے کو نشانہ بنایا۔ حملے میں ایک پولیس اہلکار اسسٹنٹ سب انسپکٹرعالم زیب اور ایک عام شہری جاں بحق ہو گئے۔

اس کے علاوہ دو پولیس اہلکاروں اور ایک راہگیر کو بھی گولیاں لگی ہیں۔ زخمیوں کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے لنڈی کوتل ہسپتال منتقل کیا گیا ہے، جہاں سے انہیں پشاور کے حیات آباد میڈیکل کمپلیکس منتقل کر دیا گیا ہے۔

دہشتگردی کے اس واقعے کے بعد ضلع بھر میں سکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے۔ پولیس نے دہشت گردوں کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن شروع کر دیے ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

حماس کے سربراہ اسمٰعیل ہنیہ ایران میں قاتلانہ حملے میں شہید

حماس نے اسمٰعیل ہنیہ کی شہادت کی تصدیق کرتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ انہیں یہودی ایجنٹوں نے نشانہ بنایا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

حماس کے سربراہ اسمٰعیل ہنیہ ایران میں قاتلانہ حملے میں شہید

تہران: حماس کے سربراہ اسمٰعیل ہنیہ کو ایران کے دارالحکومت تہران میں قاتلانہ حملے میں شہید کردیا گیا ہے۔ ایرانی میڈیا کے مطابق، یہ حملہ تہران میں ہنیہ کی رہائش گاہ پر کیا گیا، جہاں وہ ایران کے نئے صدر مسعود پزشکیان کی حلف برداری کی تقریب میں شرکت کے لیے موجود تھے۔

حماس نے اسمٰعیل ہنیہ کی شہادت کی تصدیق کرتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ انہیں یہودی ایجنٹوں نے نشانہ بنایا ہے۔ حماس نے اس حملے کوبزدلانہ کارروائی قرار دیتے ہوئے بدلہ لینے کا عزم ظاہر کیا ہے۔

ایرانی پاسدارانِ انقلاب اسلامی کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ حملے کے نتیجے میں ہنیہ کے ایک محافظ بھی شہید ہوئے ہیں۔ حملے کی وجوہات فوری طور پر واضح نہیں ہو سکیں، اور اس کے محرکات کی تحقیقات جاری ہیں۔

پاسدارانِ انقلاب نے یہ بھی کہا کہ اسمٰعیل ہنیہ نے گزشتہ روز ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای سے بھی ملاقات کی تھی۔

واضح رہے کہ رواں سال عیدالفطر کے موقع پر اسرائیلی بمباری کے نیتجے میں اسمٰعیل ہنیہ کے تین بیٹے اور 2 پوتے شہید ہو گئے تھے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll