جی این این سوشل

دنیا

کورونا وائرس : دنیا بھر میں متاثرین کی تعداد 17کروڑ سے تجاوز کرگئی

واشنگٹن : دنیا بھر میں کورونا کے وار جاری ہیں ، عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب دنیا میں 17 کروڑ 1 لاکھ 52 ہزار سے تجاوز کر گئی جبکہ 35 لاکھ 37 ہزار 906 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

کورونا وائرس   : دنیا بھر میں  متاثرین  کی تعداد 17کروڑ سے تجاوز کرگئی
کورونا وائرس : دنیا بھر میں متاثرین کی تعداد 17کروڑ سے تجاوز کرگئی

تفصیلات کے مطابق  دنیا بھر میں کورونا کا قہر برقرار، مریضوں اور اموات میں مسلسل اضافہ جاری ہے۔ کورونا وائرس کے کیسز اور اس سے اموات کے اعتبار سے 10 سرِ فہرست ممالک میں 33 کروڑ سے زائد آبادی کا حامل امریکا تاحال پہلے نمبر پر ہے جہاں اس وائرس سے اب تک کورونا سے  ہلاکتوں کی تعداد  6 لاکھ 8 ہزار 961 تک پہنچ گئی ہے جبکہ 3 کروڑ 40 لاکھ 22 ہزار سے زائد متاثر ہیں۔

ایک ارب سے زائد آبادی والا ملک بھارت کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے اعتبار سے  دوسرے نمبر پر ہے جہاں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 2 کروڑ 77 لاکھ 39 ہزار سے زائد ہے اور 3 لاکھ  22 ہزار 512 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔بھارت میں ایک روز میں 9ہزار 816 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ۔

کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی اس فہرست میں برازیل  تیسرے  نمبر پر آگیا ہے،  جہاں  متاثرہ افراد کی تعداد ایک کروڑ 63 لاکھ 92 ہزار سے زائد ہو گئی ہے اور 4 لاکھ 59 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ برازیل  میں ہلاکتوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کےباعث قبرستانوں میں  گنجائش ختم   ہوگئی ہے اور  پرانی قبروں کو دوبارہ کھود کردفنانےکاسلسلہ شروع کیا گیا ہے ۔

فرانس میں 56 لاکھ 46 ہزار 897 افراد متاثر اور ایک لاکھ 9 ہزار 290 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ترکی فہرست میں پانچویں نمبر پر ہے جہاں  52 لاکھ 28 ہزار افراد کورونا سے متاثر اور 47 ہزار 134 ہلاک ہو چکے ہیں۔روس میں 50 لاکھ 44 ہزار سے زائد افراد کورونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں اور اموات کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 20 ہزار سے تجاوز کرچکی ہے  ۔ برطانیہ میں 44 لاکھ 77 ہزار سے زائد افراد کورونا سے متاثر ہیں اور ایک لاکھ 27 ہزار 768 اموات ہوچکی ہیں۔

کورونا وائرس سے روس میں کل اموات  ایک لاکھ 20ہزار سے تجاوز کر  گئیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 50 لاکھ سے زائد  ہے۔ برطانیہ میں کورونا وائرس کے باعث اموات کی تعداد 1 لاکھ 27 ہزار جبکہ کیسز کی تعداد 44 لاکھ 77ہزار  سے بڑھ گئیں ۔جرمنی اس فہرست میں 10 ویں نمبر پر ہے جہاں کورونا وائرس سے  88 ہزار 884   افراد موت کے منہ میں جاچکے ہیں ، جبکہ اب تک36 لاکھ  سے زائد  کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

دنیا بھر میں کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 15 کروڑ 19 لاکھ  سے زائد اور فعال کیسز کی تعداد ایک کروڑ 46 لاکھ 39 ہزار سے زائد ہے۔واضح رہے کہ کورونا وائرس سال 2019 دسمبر میں چین میں رپورٹ ہوا،  11 مارچ  2020 کو اسے ’’عالمی وبا‘‘ قرار دیا گیا۔

تجارت

پاکستانی نژاد امریکی ٹیکنالوجیکل انٹرپرینیورز   پاکستان میں   20 ملین ڈالرز  کی  سرمایہ کاری کریں گے

 ٹیک انویسٹمنٹ کانفرنس پاکستانی قونصلیٹ لاس اینجلس کے زیر اہتمام منعقد ہوئی، جس کا افتتاح سفیر رضوان سعید شیخ نے کیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاکستانی نژاد امریکی ٹیکنالوجیکل انٹرپرینیورز   پاکستان میں   20 ملین ڈالرز  کی  سرمایہ کاری کریں گے

پاکستانی نژاد امریکی ٹیکنالوجیکل انٹرپرینیورز پاکستان میں  20 ملین ڈالرز  کی  سرمایہ کاری کریں گے۔

 امریکہ کے شہر کیلیفورنیا میں منعقد ہونے والی پاکستان-امریکہ ٹیک انویسٹمنٹ کانفرنس کے نتیجے میں امریکی کمپنیوں کی جانب سے 20 ملین ڈالر سے زائد کے ابتدائی معاہدے طے پائے ہیں، جن کی قیادت زیادہ تر پاکستانی نژاد امریکی انٹرپرینیورز نے کی  جوکہ  پاکستان کے آئی ٹی سیکٹر کے لیے ایک اہم سنگ میل ہے۔

 اس تقریب نے آئی ٹی کمپنیوں، وینچر کیپیٹلسٹس، اور پاکستانی ڈائیاسپورا کے  ٹیکنالوجیکل پروفیشنلز کو یکجا کیا، جو  ٹیکنالوجی انڈسٹری میں مستقبل کی ترقی اور تعاون کے لیے اس کی اہمیت کو اجاگر کرتا ہے۔

 ٹیک انویسٹمنٹ کانفرنس پاکستانی قونصلیٹ لاس اینجلس کے زیر اہتمام منعقد ہوئی، جس کا افتتاح سفیر رضوان سعید شیخ نے کیا،یہ کانفرنس دونوں ممالک کے درمیان آئی ٹی سیکٹر میں تعاون کو فروغ دینے کے لیے اہم اسٹیک ہولڈرز کو یکجا کرتی ہے۔

اس کانفرنس میں پاکستان کی وزارت آئی ٹی و ٹیلی کام،وزارت تجارت پاکستان سافٹ وئیر ایکسپورٹ بورڈ(پی ایس ای بی) اورٹریڈ  ڈیلوپمنٹ اتھاڑٹی (ٹی  ڈی اے پی) کے ساتھ آئی ٹی کمپنیوں، وینچر کیپیٹلسٹس، اور ٹیکنالوجیکل پروفیشنلز خصوصاً پاکستانی ڈائیاسپورا نے حصہ لیا۔  

تقریب میں  وزیر برائے آئی ٹی، شزہ فاطمہ خواجہ نے حکومت کے آئی ٹی سیکٹر کی ترقی کے عزم اور 25 ارب ڈالر کی برآمدی ہدف کے حصول پر زور دیا۔

 سفیر رضوان سعید شیخ نے امریکی کاروباری اداروں کو پاکستان کی متحرک مارکیٹ سے فائدہ اٹھانے کی ترغیب دی اور پاکستانی نژاد امریکیٹیکنالوجیکل کمیونٹی کو معاشی تعلقات مزید گہرے کرنے پر زور دیا۔

 انہوں نے پاکستان کے بارے میں پائے جانے والے غلط تصورات کو مسترد کیا اور کہا کہ پاکستان عالمی سطح پر سرمایہ کاری کے لیے ایک ابھرتی ہوئی منزل کے طور پر پہچانا جا رہا ہے۔

پاکستان-امریکہ ٹیک انویسٹمنٹ کانفرنس میں پاکستان سافٹ وئیر ایکسپورٹ بورڈ کے سی ای او کی قیادت میں وفد اور 11 پاکستانی اسٹارٹ اپس نے شرکت کی، جنہوں نے پاکستان کے آئی ٹی سیکٹر کی بڑھتی ہوئی طاقت کو نمایاں کیا۔ امریکی محکمہ خارجہ کی اقتصادی ٹیم کے نمائندے نے بھی دو طرفہ تعلقات کے لیے واشنگٹن کی حمایت کا اعادہ کیا۔

اس موقع پر سرمایہ کاروں کے لیے سازگار ماحول پیدا کرنے اور ابھرتے ہوئے مواقع سے فائدہ اٹھانے پر زور دیتے ہوئے اسٹریٹجک اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

 پاکستان کا آئی ٹی سیکٹر تیزی سے ترقی کر رہا ہے، اور برآمدات 3 ارب ڈالر سے تجاوز کر چکی ہیں۔ حکومت اس شعبے کی مکمل حمایت، اختراعات کے فروغ، اور اقتصادی ترقی کی رفتار کو برقرار رکھنے کے لیے پرعزم ہے۔

 کانفرنس میں مصنوعی ذہانت، فِن ٹیک، ہیلتھ ٹیک، ای کامرس، اور سافٹ ویئر ڈویلپمنٹ جیسے شعبوں میں مختلف منصوبے پیش کیے گئے۔

ان اقدامات کا مقصد روزگار کے مواقع پیدا کرنا، غیر ملکی سرمایہ کاری کو راغب کرنا، اور پاکستان کے آئی ٹی سیکٹر کو عالمی منڈی میں شامل کرنا ہے۔

 پاکستان نے سعودی عرب جیسے ممالک کے ساتھ تعاون قائم کیا ہے، لیکن ایک بڑا چیلنج انٹرنیٹ کنیکٹیویٹی کے مسائل ہیں، جن کا سامنا مقامی ٹیک کمپنیوں کو ہے۔ یہ مسائل ان کی کارکردگی کو متاثر کر سکتے ہیں اور برآمدات کے بلند اہداف کے حصول میں رکاوٹ بن سکتے ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

تفریح

ناراض بیوی کو منانے کے لیے شوہر کا سائیکل پرطویل ترین سفر

شوہر نے ناراض بیوی کو منانے کے لیے 100دنوں میں سائیکل پر 4400 کلومیٹر کا طویل سفر طے کیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ناراض بیوی کو منانے کے لیے شوہر کا سائیکل پرطویل  ترین سفر

چین کے ایک شہری نے اپنی ناراض بیوی کو منانے کے لیے سائیکل پر 4400 کلومیٹر کا سفر طے کر ڈالا۔

چین  کے صوبہ جیانگسو سے تعلق رکھنے والے ایک شخص زاؤ نے 2007 میں  لی نامی خاتون سے  شادی کی تھی، مگر 2 سال قبل ذاتی اختلافات کے باعث ان کی بیوی الگ ہوکر رہنے لگی تھی۔

جس پر شوہر نے ناراض بیوی کو منانے کے لیے 100دنوں میں سائیکل پر 4400 کلومیٹر کا طویل سفر طے کیا۔

شوہر زاؤ کا کہنا ہے کہ  'ہم دونوں کے درمیان کوئی زیادہ سنجیدہ مسئلہ نہیں تھا، بس ہم دونوں نے ضد پکڑلی اور الگ ہوگئے، مگر ہم دونوں رابطے میں رہے تاکہ دوبارہ اکٹھے ہوسکیں'۔

اس حوالےسے زاؤ کی بیوی لی کا کہنا تھا کہ  'وہ چاہتا تھا کہ ہم ایک بار اکٹھے ہو جائیں اور میں نے مذاق میں کہا کہ اسے لہاسا تک جانا ہوگا، اگر وہ سائیکل پر وہاں تک جاتا ہے تو میں صلح کرلوں گی، لی نے بتایا کہ صحیح بات تو یہ ہے کہ میں نے یہ سب ایسے ہی کہا تھا، مگر مجھے توقع نہیں تھی کہ وہ حقیقت میں ایسا کرے گا۔

زاؤ نے اپنے سفر کا آغاز 28 جولائی کو چینی شہر نین جنگ سے شروع کیا اور 100 سے زائد دنوں کے بعد وہ 4400 کلومیٹر کا طویل سفر طے کر لہاسا پہنچنے میں کامیاب ہو گیا۔

اس سفر کے دوران زاؤ کو 2 بار ہیٹ اسٹروک کا سامنا ہوا، دوسری بار زاؤ کے بیمار ہونے پر ان کی اہلیہ بھی اسپتال پہنچی اور سفر ملتوی کرنے پر زور دیا،  مگر اس نے انکار کردیا کیونکہ وہ سفر مکمل کرکے اپنا عزم ظاہر کرنا چاہتا تھا۔

زاؤ کی صحتیابی کے بعد ان کی اہلیہ بھی اس سفر میں شامل ہوگئیں اور وہ دونوں اکٹھے 28 اکتوبر کو لہاسا پہنچے، جہاں ایک تقریب میں صلح کا اعلان کیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

کھیل

انڈیا پاکستان میں ہونے والے بلائنڈ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سےدستبردار

بھارتی بلائنڈ کرکٹ ٹیم کو وزارت کھیل نے این او سی جاری کیا تھا جس کے بعد ٹیم کو وزارت داخلہ اور خارجہ نے این او سی جاری کرنا تھا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

انڈیا پاکستان میں ہونے والے بلائنڈ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سےدستبردار

انڈیا پاکستان میں ہونے والے بلائنڈ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سےدستبردار ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق بلائنڈ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 23 نومبر سے پاکستان میں شروع ہونا ہےلیکن بھارتی حکومت نےبلائنڈ کرکٹ ٹیم کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شرکت کرنے کے لیے این او سی دینے سےانکار کر دیا۔

یہ بات اہم ہے کہ بھارتی بلائنڈ کرکٹ ایسوسی ایشن کے سیکرٹری شیلندرا یادیو نے بھی اس بات کی تصدیق کر دی ۔

بھارتی بلائنڈ کرکٹ ایسوسی ایشن کے سیکرٹری شیلندرا یادیو  کا کہنا ہے کہ ہمیں ابھی لیٹر ملنا ہے لیکن اب ہم نے گفتگو کی بنیاد پر پاکستان نہ جانے کا فیصلہ کیا ہے۔ 

بھارتی بلائنڈ کرکٹ ٹیم کو وزارت کھیل نے این او سی جاری کیا تھا جس کے بعد ٹیم کو وزارت داخلہ اور خارجہ نے این او سی جاری کرنا تھا۔

واضح رہے کہ بھارتی بلائنڈ کرکٹ ایسوسی ایشن نے تصدیق کی ہے کہ وزارت خارجہ نے این او سی دینے سے انکار کیا ہے۔

 

 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll