غزہ میں یامدادی سامان سی 130 طیاروں کے ذریعے پھینکی ، ٹرانسپورٹ طیاروں کے ذریعے غزہ کے لوگوں کے لیے 38 ہزار کھانے پھینکے گئے


امریکہ نے بھی ہوائی جہاز کے ذریعے غزہ میں امدادی سامان پھینک کر خود کو ان ملکوں میں شامل کر لیا ہے جنہوں نے غزہ میں زمینی راستے سے امدادی سامان کی ترسیل میں رکاوٹوں کے سبب ہوائی جہاز سے امداد تقسیم کرنے کی کوشش کی ہے ۔
امریکہ کی طرف سے یہ فضائی امدادی کارروائی ایسے موقع پر کی گئی ہے جب اسرائیلی فوج نے کم از کم 112 فلسطینیں کو کھانے پینے کی اشیا کے حصول کی کوشش کے دوران ہلاک کر دیا۔ اس بہیمانہ واقعے پر اسرائیل کے ساتھ ساتھ اس کی حامی و اتحادی ممالک کو بھی سخت تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔اس شدید تنقید کے ماحول میں یہ امریکی امدادی کارروائی سامنے آئی ہے۔ اس سے پہلے اردن، برطانیہ اور فرانس کی طرف سے ہوئی جہازوں سے غزہ میں امدادی سامان گرایا جا چکا ہے۔ اقوام متحدہ کےغزہ میں رابطہ دفتر کا کہنا ہے کہ اس وقت کم از کم 5 لاکھ 76 ہزار فلسطینی قحط زدگی کے قریب ہیں۔
امریکہ کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ امریکہ نے غزہ میں یہ امدادی سامان سی 130 طیاروں کے ذریعے پھینکی ہے۔ ٹرانسپورٹ طیاروں کے ذریعے غزہ کے لوگوں کے لیے 38 ہزار کھانے پھینکے گئے۔ وائٹ ہاؤس کا اس بارے میں کہنا ہے کہ ہوائی جہازوں کے ذریعے امدادی سرگرمی جاری رہے گی ، نیز اسرائیل نے بھی اس کوشش کی حمایت کی ہے۔
امدادی سرگرمیوں سے متعلق ماہرین کا بھی کہنا ہے کہ یہ ایک نہایت مہنگا طریقہ ہونے کے باوجود ایک محدود سطح کی کوشش ہو سکتی ہے۔ نیز یہ غزہ کے لوگوں کے لیے بہت ہی ناکافی ہے۔ ہوائی جہازوں سے امدادی سامان گرانے پر تنقید کرنے والے یہ بھی کہتے ہیں کہ اس سے امداد جنگجووں کے ہاتھ لگنے کو بھی نہیں روکا جا سکتا ہے۔ مزید یہ کہ اس کا فائدہ بہت معمولی ہو گا۔
واضح رہے غزہ میں جنگ شروع ہونے سے پہلے ہر روز 500 ٹرک امدادی سامان لے غزہ آتے تھے۔ ماہ جنوری کے دوران یہ تعداد 150 ٹرکوں تک رہی جبکہ ماہ فروری کے دوران غزہ کے 23 لاکھ بے گھر لوگوں کے لیے یومیہ بنیادوں پر 97 ٹرکوں پر مشتمل امدادی سامان آتا رہا۔
اسرائیل نے اس دوران رفح کی راہداری کو بھی بند کیے رکھا ہے ، جبکہ کریم شالوم کی راہداری سی سے امدادی سامان سے بھرے ٹرکوں کو آنے کی کسی قدر اجازت دی۔ مگر کریم شالوم سے داخل ہونے والے امدادی ٹرکوں کو اسرائیلی احتجاجی کارکن روک دیتے ہیں۔

گدھوں کے گوشت کی اسلام آباد سے باہر سپلائی کے شواہد مل گئے: فوڈ اتھارٹی
- 7 گھنٹے قبل

ویسٹ انڈیز کیخلاف ٹی 20 سیریز: قومی اسکواڈ کا دوسرا دستہ امریکہ پہنچ گیا
- 4 گھنٹے قبل

اٹلس ہونڈا نے پاکستان میں سی جی 150 کی لانچنگ کر دی ، قیمت 4 لاکھ 59 ہزار روپے مقرر
- 6 گھنٹے قبل

عمران خان کی 8 ضمانت اپیلیں کل سپریم کورٹ میں سماعت کے لیے مقرر
- 7 گھنٹے قبل

کمشنر پشاور کی زیر صدارت اجلاس، تیراہ کے متاثرین کیلئے ریلیف کی منظوری
- 7 گھنٹے قبل

انگلینڈ اور بھارت میچ : پاکستانی ٹیم کی شرٹ پہننے پر کرکٹ مداح کو گراؤنڈ سے نکال دیا گیا
- 3 گھنٹے قبل

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں معمولی کمی، نئی قیمت 3 لاکھ 56 ہزار 300 روپے
- 6 گھنٹے قبل

الیکشن کمیشن نے سینیٹر اعجاز چوہدری، احمد چٹھہ اور احمد بھچر کو نااہل قرار دے دیا
- 4 گھنٹے قبل

بابوسر ناران شاہراہ سیلاب کے ایک ہفتے بعد بحال، سیاحوں کی تلاش جاری
- 8 گھنٹے قبل

پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن اور حکومتی رکن کے درمیان ہاتھا پائی، تھپڑ رسید کردیا
- 6 گھنٹے قبل

آزاد کشمیر: انسانوں پر حملے کرنے والا خونخوار تیندو فائرنگ سے ا ہلاک
- 7 گھنٹے قبل

غزہ میں امدادی مراکز جلد قائم کریں گے ، امریکی صدر
- 6 گھنٹے قبل