سماعت کی کمی کو اکثر معمولی مرض سمجھا جاتا ہے


اسلام آباد: دنیا بھر کی طرح پاکستان میں سماعت کا عالمی دن اتوار کو منایا گیا جس کا مقصد قوت سماعت کے بارے میں آگاہی پیدا کرنا اور معاشرتی غلط فہمیوں کو دور کرنا ہے۔
اس سالانہ تقریب کا مقصد سماعت کے مسائل کی بروقت شناخت خاص طور پر چھوٹے بچوں میں فوری طور پر مداخلت کی اہمیت پر روشنی ڈالنا ہے۔ ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (ڈبلیو ایچ او)کے ڈائریکٹر جنرل، ٹیڈروس ایڈنوم گیبریئس نے اس دن کے حوالے سے اپنے خصوصی پیغام میں سماعت کے نقصان سے منسلک بدنما داغ پر قابو پانے کی اہمیت پر زور دیا۔
انہوں نے کہا کہ معاشرتی غلط فہمیوں اور پالیسی سازوں کی توجہ کی کمی کی وجہ سے سماعت کی کمی کو اکثر معمولی مرض سمجھا جاتا ہے۔
ڈبلیو ایچ او کے مطابق دنیا بھر میں 80 فیصد سے زیادہ سماعت کی دیکھ بھال کی ضروریات پوری نہیں ہوتیں اور بغیر کسی توجہ کے سماعت کے نقصان پر سالانہ تقریباً ایک ٹریلین ڈالر لاگت آتی ہے۔ اس کا مقابلہ کرنے کے لیے عالمی یوم سماعت 2024 عام غلط فہمیوں کو دور کرنے اور سماعت کی دیکھ بھال کے بارے میں درست معلومات فراہم کرنے پر مرکوز ہے۔

آزاد کشمیر: انسانوں پر حملے کرنے والا خونخوار تیندو فائرنگ سے ا ہلاک
- 44 منٹ قبل

پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن اور حکومتی رکن کے درمیان ہاتھا پائی، تھپڑ رسید کردیا
- 19 منٹ قبل

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں معمولی کمی، نئی قیمت 3 لاکھ 56 ہزار 300 روپے
- 25 منٹ قبل

عمران خان کی 8 ضمانت اپیلیں کل سپریم کورٹ میں سماعت کے لیے مقرر
- 38 منٹ قبل

تھائی لینڈ اورکمبوڈیا میں فوری اور غیر مشروط جنگ بندی پر اتفاق
- 3 گھنٹے قبل

غزہ میں بھوک اور غذائی قلت کے باعث مزید 14 فلسطینی شہید
- 2 گھنٹے قبل

چینی بحران پر قابو پانے کے لیے حکومت اور شوگر ملز کا اہم اجلاس آج طلب
- 2 گھنٹے قبل

بابوسر ناران شاہراہ سیلاب کے ایک ہفتے بعد بحال، سیاحوں کی تلاش جاری
- 2 گھنٹے قبل

آپریشن سندور کی ناکامی چھپانے کے لیے بھارت کا نیا جعلی ’آپریشن مہادیو‘
- 2 گھنٹے قبل

گدھوں کے گوشت کی اسلام آباد سے باہر سپلائی کے شواہد مل گئے: فوڈ اتھارٹی
- ایک گھنٹہ قبل

اٹلس ہونڈا نے پاکستان میں سی جی 150 کی لانچنگ کر دی ، قیمت 4 لاکھ 59 ہزار روپے مقرر
- 13 منٹ قبل

کمشنر پشاور کی زیر صدارت اجلاس، تیراہ کے متاثرین کیلئے ریلیف کی منظوری
- ایک گھنٹہ قبل