جی این این سوشل

دنیا

اسرائیلی فوج نے نو ہزار  خواتین کو شہید کیا

اب تک اسرائیلی کی غزہ میں  بمباری سے 30 ہز ار سے زیادہ افراد کو شہید کیا گیا ہے

پر شائع ہوا

کی طرف سے

اسرائیلی فوج  نے نو  ہزار  خواتین کو شہید کیا
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

اسرائیل کی غزہ کے نہتے مسلمانوں پر  جنگی جارحیت اب بھی پورے زور سے  جاری ہے ۔ 

تفصیلات کے مطابق غزہ میں گزشتہ سال اکتوبر سے جاری جارحیت کے بعد اسرائیلی فوج نے تقریبا ً 9 ہزار  خواتین کو شہید کیا گیا  ہے ۔یہ ۔  رپورٹ اقوام متحدہ کے صنفی مساوات اور خواتین کو بااختیار بنانے کے ادارے یواین وومن کی جانب سے جاری کی گئی ۔

غزہ پر اسرائیلی جنگ سے ہونے والی ہلاکتوں کو تسلیم کرتے ہوئے امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن نے کہا کہ اسرائیل نے 7 اکتوبر سے اب تک غزہ میں 25 ہزار سے زیادہ خواتین اور بچوں کوقتل کردیا ہے۔ اسرائیل کو شہریوں کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے بہت کچھ کرنا ہوگا۔

رپورٹ نے غزہ کے محصور علاقے میں جنگ کو خواتین کے خلاف جنگ قراردیا ۔ادارے نے کہاکہ روزانہ کی بنیاد پر سینتیس خواتین کو شہید کرکے ان کے خاندان اور بچوں کو بے یارومددگار کیاجارہا ہے ۔

یاد رہے کہ اب تک اسرائیلی کی غزہ میں  بمباری سے 30 ہز ار سے زیادہ افراد کو شہید کیا گیا ہے ۔ 

 

ٹیکنالوجی

موسم سے باخبر رہنے کیلئے این ڈی ایم اے ڈیزاسٹر الرٹ موبائل ایپ کا استعمال کریں

ملک بھر میں شدید بارشوں کا سلسلہ جاری ہے جو آئندہ دنوں میں بھی جاری رہے گا اور اس سے روز مرہ کے معمولات زندگی متاثر ہونے کا خدشہ ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

موسم سے باخبر رہنے کیلئے  این ڈی ایم اے ڈیزاسٹر الرٹ موبائل ایپ  کا استعمال کریں

ملک بھر میں شدید بارشوں کا سلسلہ جاری ہے جو آئندہ دنوں میں بھی جاری رہے گا اور اس سے روز مرہ کے معمولات زندگی متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

قدرتی آفات سے بچاؤ کے قومی ادارے کی ٹیم لیڈ منیجرزہرہ حسن نے اس صورتحال کے پیش نظر شہریوں سے کہا ہے کہ وہ اپنے تحفظ کیلئے قبل ازوقت حفاظتی اقدامات اختیار کریں اور تازہ ترین موسمی صورتحال سے باخبر رہنے کے لئے پاک این ڈی ایم اے ڈیزاسٹر الرٹ کے نام سے موبائل ایپ ڈائون لوڈ کریں۔

ایک نجی نیوز چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ موبائل ایپ ہنگامی حالت سے نمٹنے کے قومی اور صوبائی اداروں کو بروقت ضروری اطلاعات فراہم کرنے اور خطرے سے نمٹنے کیلئے قبل از وقت اقدامات کرنے میں مدد دیتی ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

جماعت اسلامی کے تما م گرفتار کارکنان کو رہا کرنے کا حکم

ذرائع جماعت اسلامی کے مطابق اور محکمہ داخلہ کے احکامات کے  مطابق جماعت اسلامی کے تمام  گرفتار رہنماؤں اور کارکنوں کو آج رہا کر دیا جائے گا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

جماعت اسلامی کے تما م گرفتار کارکنان کو رہا کرنے کا حکم

لاہور: پنجاب حکومت نے جماعت اسلامی کے گرفتار رہنماؤں کو رہا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ 

میڈیا ذرائع کے مطابق محکمہ داخلہ کا بتانا ہے کہ جماعت اسلامی کے مقامی رہنماؤں اور ورکرز کی رہائی کا فیصلہ وفاقی حکومت کی سفارش پرکیاگیا۔ 

ذرائع جماعت اسلامی کے مطابق اور محکمہ داخلہ کے احکامات کے  مطابق جماعت اسلامی کے تمام  گرفتار رہنماؤں اور کارکنوں کو آج رہا کر دیا جائے گا۔ 

واضح رہے کہ مہنگائی اور بجلی بلوں  میں ٹیکس کے خلاف جماعت اسلامی نے 26 تاریخ سے اسلام آباد میں دھرنے کا اعلان کیا تھا جس کے بعد پنجاب بھر میں جماعت اسلامی کےکارکنوں اور رہنماؤں کو گرفتار کیا گیا تھا اور پھر مذاکرات میں کارکنوں کی رہائی کا فیصلہ ہوا تھا۔ 

واضح رہے کہ جماعت اسلامی نے ابھی بھی احتجاج جاری رکھنے کی کال دے رکھی ہے ۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

تیل کی فروخت میں 11.4 فیصد سالانہ کمی ریکارڈ

آئل کمپنیز ایڈوائزری کونسل نے بتایا کہ جون میں 14 لاکھ 50 ہزار میٹرک ٹن فروخت کے مقابلے میں تیل کی فروخت ماہانہ 17.3 فیصد کم ہوئی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

تیل کی فروخت میں 11.4 فیصد سالانہ کمی ریکارڈ

کراچی: ایران سے اسمگلنگ اور فرنس آئل سے پیدا کردہ بجلی کی طلب میں کمی سے تیل کی فروخت میں 11.4 فیصد سالانہ کمی ہوگئی۔

آئل کمپنیز ایڈوائزری کونسل (او سی اے سی) کے مطابق پی ایس او کی فروخت میں سالانہ 19 فیصد کمی سے 0.55 ملین میٹرک ٹن ہوگئی ہے۔

او سی اے سی کا کہنا ہے کہ جولائی میں آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کی فروخت 11.4 فیصد سالانہ کمی سے 12 لاکھ میٹرک ٹن ہوگئی جب کہ جولائی 2023 میں آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کی فروخت 13 لاکھ 50 ہزار میٹرک ٹن تھی۔

آئل کمپنیز ایڈوائزری کونسل نے بتایا کہ جون میں 14 لاکھ 50 ہزار میٹرک ٹن فروخت کے مقابلے میں تیل کی فروخت ماہانہ 17.3 فیصد کم ہوئی۔

ان کا کہنا تھا کہ موٹر اسپرٹ میں 9.9 فیصد، ہائی اسپیڈ ڈیزل میں 5.9 فیصد اور فرنس آئل کی فروخت میں 46.3 فیصد کمی ہوئی۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll