جی این این سوشل

پاکستان

مولانا فضل الرحمان نے موجودہ پارلیمنٹ دھاندلی کی پیداوار قرار دے دیا

2024 کے انتخابات میں دھاندلی نے 2018 کے بھی ریکارڈ توڑ دیئے، سربراہ جے یو آئی

پر شائع ہوا

کی طرف سے

مولانا فضل الرحمان نے موجودہ پارلیمنٹ  دھاندلی کی پیداوار قرار دے دیا
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ 2024 کے انتخابات میں دھاندلی نے 2018 کے بھی ریکارڈ توڑ دیئے۔ موجودہ پارلیمنٹ عوام نہیں دھاندلی کی پیداوار ہے۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے جےیو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ کچھ لوگ ویسے ہی اسمبلیوں سے مایوس ہیں۔ موجودہ پارلیمنٹ عوام نہیں دھاندلی کی پیداوار ہے۔جمہوریت اپنا مقدمہ ہار رہی ہے اور پارلیمنٹ اپنی اہمیت کھو رہی ہے۔ اس میں کچھ لوگ اپنے آپ کو حکمران کہہ رہے ہیں۔ ہم نے تحفظات کے ساتھ پارلیمنٹ میں جانے کا فیصلہ کیا ہے

سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ ہم نے سیاست میں کبھی گالم گلوچ کو فروغ نہیں دیا ، ہم آج بھی اپنے موقف پر قائم ہیں، ہم اپنے موقف پر رہ کر سیاست کریں گے۔ موجودہ پارلیمنٹ قوم کے دلوں پر حکومت نہیں کر سکتی۔ آصف علی زرداری اور نواز شریف کے کوئی ذاتی جھگڑا نہیں۔  پورے ملک میں تحریک چلانے کا لائحہ عمل بنائیں گے، ہم نے ملک بھر میں الیکشن نتائج کو مسترد کردیا تھا

انہوں نے کہا کہ یہ کسی کے باپ کی جاگیر نہیں۔ ہم اپنے حق پر کوئی ڈاکی تسلیم نہیں کریں گے۔  موجودہ الیکشن میں دھاندلی کی بد ترین مثال قائم کرتے ہوئے  بلوچستان اور سندھ اسمبلی خریدی گئیں اور انہی اسمبلیوں میں عہدوں کی بندر بانٹ کی گئی ہے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم جمہوریت پر یقین رکھتے ہیں تو جمہوری سوچوں کا سہارا لیں ، کسی آمر کا سہارا نہ لیں ، یہ جماعتیں جب اقتدار سے باہر ہوتی ہیں تو جمہوریت کیلئے احتجاج کرتی ہیں، ان کے کارکن سڑکوں پر مار کھاتے ہیں ، جیل جاتے ہیں لیکن جب وہ برسراقتدار آ جاتی ہیں تو پھر انہی کی آلہ کار بن جاتی ہیں جن کی وجہ سے جمہوریت کو خطرات لاحق ہوتے ہیں۔

 

پاکستان

بجلی تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا

پاور ڈویژن کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ 13 کمپنوں کی نجکاری کا پلان جاری کر دیا گیا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

بجلی تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا

وزارت پاور ڈویژن نے ملک بھر کی بجلی تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

پاور ڈویژن کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ 13 کمپنوں کی نجکاری کا پلان جاری کر دیا گیا ہے۔

اعلامیے میں پاور سیکٹر کی 12 تنظیموں کی نجکاری سے متعلق بھی ہدایات جاری کی گئی ہیں، بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری مرحلہ وار ہو گی۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ پہلے مرحلے میں فیسکو، گیپکو، حیسکو اور آئیسکو کی نجکاری ہو گی، دوسرےمرحلے میں میپکو اور پیسکو سمیت دیگر کمپنیوں کی نجکاری ہو گی۔

ذرائع وزارت توانائی کا کہنا ہے کہ پاور سیکٹر کے تمام اداروں کی نجکاری کی جا رہی ہے۔

یاد رہے کہ چند روز قبل وفاقی حکومت نے بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں میں خود مختار ڈائریکٹرز تعینات کیے تھے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

‎ترکی بحریہ کے وفد کا ترک چیف آف سٹاف کی قیادت میں کراچی کا دورہ

‎دورے کے اختتام پر پاکستان اور ترکیہ بحریہ کے جہازوں نے بحیرہ عرب میں مشترکہ پٹرولنگ اور بحری مشق میں حصہ لیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

‎ترکی  بحریہ کے وفد کا ترک چیف آف سٹاف کی قیادت میں کراچی کا دورہ

‎ ترک وفد نے کراچی میں پاک بحریہ کے فیلڈ کمانڈرز سے ملاقاتیں کیں اور باہمی دلچسپی کے امور بشمول پیشہ ورآنہ تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا۔ ‎ 

آئی ایس پی آر کے مطابق  ‎ترکیہ کے وفد کی قیادت ترک بحریہ کے چیف آف اسٹاف وائس ایڈمرل ابراہیم اوزدم کوچر نے کی،‎ ترک وفد نے کراچی میں پاک بحریہ کے فیلڈ کمانڈرز سے ملاقاتیں کیں اور باہمی دلچسپی کے امور بشمول پیشہ ورآنہ تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا ، وفد نے مزار قائد پر حاضری بھی دی اور بابائے قوم کو خراج عقیدت پیش کیا ۔  

‎دورے کے اختتام پر پاکستان اور ترکیہ بحریہ کے جہازوں نے بحیرہ عرب میں مشترکہ پٹرولنگ اور بحری مشق میں حصہ لیا ۔ 

آئی ایس پی آئی کا کہنا ہے کہ اس مشق کے انعقاد سے دونوں ممالک کی بحریہ کے مابین مشترکہ آپریشنز میں تعاون کو فروغ ملے گا، ‎ترک بحریہ کے جہاز اور وفد کے دورے سے دونوں برادر ممالک کے عوام بالخصوص بحریہ کے مابین دیرینہ تعلقات کو تقویت ملے گی۔  

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

تیل کی فروخت میں 11.4 فیصد سالانہ کمی ریکارڈ

آئل کمپنیز ایڈوائزری کونسل نے بتایا کہ جون میں 14 لاکھ 50 ہزار میٹرک ٹن فروخت کے مقابلے میں تیل کی فروخت ماہانہ 17.3 فیصد کم ہوئی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

تیل کی فروخت میں 11.4 فیصد سالانہ کمی ریکارڈ

کراچی: ایران سے اسمگلنگ اور فرنس آئل سے پیدا کردہ بجلی کی طلب میں کمی سے تیل کی فروخت میں 11.4 فیصد سالانہ کمی ہوگئی۔

آئل کمپنیز ایڈوائزری کونسل (او سی اے سی) کے مطابق پی ایس او کی فروخت میں سالانہ 19 فیصد کمی سے 0.55 ملین میٹرک ٹن ہوگئی ہے۔

او سی اے سی کا کہنا ہے کہ جولائی میں آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کی فروخت 11.4 فیصد سالانہ کمی سے 12 لاکھ میٹرک ٹن ہوگئی جب کہ جولائی 2023 میں آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کی فروخت 13 لاکھ 50 ہزار میٹرک ٹن تھی۔

آئل کمپنیز ایڈوائزری کونسل نے بتایا کہ جون میں 14 لاکھ 50 ہزار میٹرک ٹن فروخت کے مقابلے میں تیل کی فروخت ماہانہ 17.3 فیصد کم ہوئی۔

ان کا کہنا تھا کہ موٹر اسپرٹ میں 9.9 فیصد، ہائی اسپیڈ ڈیزل میں 5.9 فیصد اور فرنس آئل کی فروخت میں 46.3 فیصد کمی ہوئی۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll