جی این این سوشل

دنیا

سی ٹی کالج جالندھر کے طلباء کی کشمیری طالبہ پرحملے کے خلاف احتجاجی ریلی

کالج کیمپس کے اندر ایک کشمیری طالبہ کو حراساں کئے جانے پر طلباء کے دو گروپوں کے درمیان لڑائی شروع ہوئی

پر شائع ہوا

کی طرف سے

سی ٹی کالج جالندھر کے طلباء کی کشمیری طالبہ پرحملے کے خلاف احتجاجی ریلی
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

جالندھر : بھارت کے شہر جالندھر میں سی ٹی انسٹی ٹیوٹ آف انجینئرنگ میں غیرقانونی زیرقبضہ جموں وکشمیر کے کئی طلباء پر حملے کئے گئے ہیں۔

کالج کیمپس کے اندر ایک کشمیری طالبہ کو حراساں کئے جانے پر طلباء کے دو گروپوں کے درمیان لڑائی شروع ہوئی ۔سی ٹی کالج جالندھر میں صورتحال کشیدہ ہوگئی جبکہ طلباء نے کشمیری طالبہ پرحملے کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی۔سی ٹی انسٹی ٹیوٹ کی انتظامیہ نے 110 کشمیری طلباء کو کشمیر واپس بھیج دیا ہے۔

 

پاکستان

پی ٹی آئی نے شیرافضل مروت کی بنیادی پارٹی رکنیت ختم کردی

اگر شیر افضل مروت ایک عزت دار شخص ہیں تو وہ قومی اسمبلی کی رکنیت سے بھی استعفیٰ دے دیں، تحریک انصاف

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پی ٹی آئی نے شیرافضل مروت کی بنیادی پارٹی رکنیت ختم کردی

پی ٹی آئی نے پارٹی رہنما اور ایم این اے شیر افضل مروت کی بنیادی رکنیت ختم کر دی۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ایڈیشنل سیکرٹری جنرل فردوس شمیم نقوی کے دستخطوں سے اعلامیہ جاری کر دیا جس میں کہا گیا کہ شیر افضل مروت نوٹس پیریڈ پر تھے۔

اعلامیے کے مطابق نوٹس پیریڈ کے دوران انضباطی کمیٹی نے محسوس کیا کہ شیر افضل مروت کو پارٹی ضوابط کا کوئی خیال نہیں ہے، شیرافضل مروت خودکوپارٹی قوانین سے بالاتر سمجھتےہیں۔

تحریک انصاف کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اگر شیر افضل مروت ایک عزت دار شخص ہیں تو وہ قومی اسمبلی کی رکنیت سے بھی استعفیٰ دے دیں۔

یاد رہے کہ شیرافضل مروت کو متنازع بیانات دینے کے بعد جولائی کے مہینے میں پارٹی نے شوکاز نوٹس جاری کیا تھا بعد ازاں شیر افضل مروت کی جانب سے شوکاز نوٹس کا جواب دیا گیا تھا تاہم پارٹی نے ان کے جواب کو غیر تسلی بخش قرار دیدیا تھا۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

کمیلا ہیرس نے صدارتی امیدوار کیلئے درکار پارٹی حمایت حاصل کر لی

کملا امریکی تاریخ میں صدارتی امیدوار کی نامزدگی حاصل کرنے والی پہلی غیر سفید فام خاتون ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

کمیلا ہیرس نے صدارتی امیدوار کیلئے درکار پارٹی حمایت حاصل کر لی

کملاہیرس نے ڈیموکریٹ پارٹی کا صدارتی امیدوار بننے کے لیے درکار پارٹی ووٹ حاصل کرلیے۔ کملا امریکی تاریخ میں صدارتی امیدوار کی نامزدگی حاصل کرنے والی پہلی غیر سفید فام خاتون ہیں۔

کملاہیرس کو باضابطہ طور پر ڈیموکریٹ صدارتی امیدوار اگلے ہفتے نامزد کیا جائے گا۔ کملا ہیرس ڈیموکریٹک صدارتی بیلٹ کے لیے کوالیفائی کرنے والی واحد امیدوار تھیں۔

چار ہزار سے زائد پلیجڈ ڈیلی گیٹس میں سے تین ہزار نو سو تئیس کی حمایت حاصل کی،

انسٹھ سالہ کملاہیرس سابق امریکی سینیٹر اور کیلیفورنیا کی اٹارنی جنرل ہیں جو پانچ نومبر کے انتخابات میں کامیاب ہونے کی صورت میں امریکا کی صدر بننے والی پہلی خاتون ہوں گی۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹیکنالوجی

پی ٹی اے کا وی پی این پر پابندی کا عندیہ

حکومت چاہے تو ایکس کو فوری طور پر بحال کر سکتی ہے لیکن ایکس نے پی ٹی اے کی شکایات پر بہت کم عمل کیا ہے، چیئرمین پی ٹی اے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پی ٹی اے کا وی پی این پر پابندی کا عندیہ

اسلام آباد: چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) میجر جنرل (ر) حفیظ الرحمان نے کہا ہے کہ حکومت وی پی این کی وائٹ لسٹنگ کررہی ہے جس کے بعد غیرمجاز وی پی این پاکستان میں نہیں چل سکیں گے۔

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے کابینہ اجلاس میں انٹرنیٹ اور ٹیلی کمیونیکیشن کے معاملات پر چیئرمین پی ٹی اے نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ وی پی اینز کو بلاک کرنے سے کاروباری اداروں کو نقصان پہنچ سکتا ہے لیکن حکومت غیر مجاز وی پی اینز کو روکنے کے لیے ان کی وائٹ لسٹنگ کر رہی ہے۔

دوسری جانب چیئرمین پی ٹی اے نے یہ بھی بتایا کہ پاکستان میں سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس کے صارفین میں 70 فیصد کمی ہوئی ہے جو کہ وی پی اینز پر پابندیوں کا نتیجہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت چاہے تو ایکس کو فوری طور پر بحال کر سکتی ہے لیکن ایکس نے پی ٹی اے کی شکایات پر بہت کم عمل کیا ہے۔

پی ٹی اے نے بتایا کہ ملک میں 56 فیصد آبادی کو انٹرنیٹ کی سہولت میسر ہے۔ سیٹیلائٹ پالیسی مکمل ہو چکی ہے اور 5G نیلامی اگلے سال مارچ یا اپریل میں ہونے کا امکان ہے۔

پی ٹی اے نے گزشتہ سال مختلف مواقع پر موبائل سروسز بند کیں۔

انہوںنے بتایا کہ حکومت سوشل میڈیا پر غیر قانونی مواد کو روکنے کے لیے کوشاں ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll