راولپنڈی میں بارش سے متاثرہ میچز کے ٹکٹس کی واپسی کیلئے شائقین 12 مارچ تک مختلف برانچز کے مراکز سے رقم کی واپسی کی درخواست دے سکتے ہیں، پی سی بی


پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل) میں ہفتے کے روز واش آؤٹ ہونے والے مقابلوں کے ٹکٹس کی واپسی سے متعلق پی سی بی نے اہم اعلان کر دیا ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ راولپنڈی میں بارش سے متاثرہ میچز کے ٹکٹس کی واپسی کیلئے شائقین کرکٹ 12 مارچ تک مختلف برانچز کے مراکز سے رقم کی واپسی کی درخواست دے سکتے ہیں۔
⚠️ Important Information on refund of tickets!
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) March 3, 2024
Read more ➡️ https://t.co/9hipizLhVu#HBLPSL9 I #KhulKeKhel
ٹکٹ کی واپسی پر رقم کی وصولی کیلئے شائقین کرکٹ کو اصل شناختی کارڈ دکھانا ہوگا، جس سے میچ کا ٹکٹ حاصل کیا گیا تھا جبکہ آن لائن خریدے گئے ٹکٹوں کی ادائیگیاں خریداروں کے بکنگ بینک اکاؤنٹس میں جمع کر دی جائیں گی۔
اسی طرح کارپوریٹ کے ذریعے خریدے گئے ٹکٹس صرف ادارے کو واپس کئے جا سکیں گے تاہم رقم کی واپسی کی انفرادی درخواستوں پر غور نہیں کیا جائے گا۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے پشاور زلمی بمقابلہ لاہور قلندرز اور اسلام آباد یونائٹیڈ بمقابلہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے میچز بارش کے باعث منسوخ کردیے گئے تھے۔

پاکستان کے بجلی ترسیلی نظام میں فرانسیسی سرمایہ کاری کے لیے دلچسپی کا اظہار
- 2 دن قبل

کرپٹو کرنسی کی تاریخ کی سب سے بڑی چوری
- ایک دن قبل

ملک میں سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی
- 7 گھنٹے قبل

پاکستان، سنگاپور کا مختلف شعبوں میں تعاون مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اظہار
- ایک دن قبل

پاکستان سعودی عرب اور حرمین شریفین کے دفاع کے لیے پُرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 4 گھنٹے قبل

پاکستان کے بجلی ترسیلی نظام میں فرانسیسی سرمایہ کاری کے لیے دلچسپی کا اظہار
- 2 دن قبل

اسپین: دو تیز رفتار ٹرینوں میں خوفناک تصادم، 68 افراد ہلاک
- 3 دن قبل

پاکستانی نژاد امریکی اداکار فاران طاہر کی اٹھارہ سال بعد ہالی وڈ واپسی
- 6 گھنٹے قبل

سرگودھا ریجن پولیس کے 8 شہداء کے ورثاء میں پلاٹوں کے کاغذات تقسیم
- ایک دن قبل
نوشہرہ میں فائرنگ سے اسسٹنٹ کمشنرمانسہرہ زخمی
- 7 گھنٹے قبل

اداکار معمر رانا کی بیوی نے لاہور کی فیملی عدالت سے خلع لے لیا
- 5 گھنٹے قبل

ہانگ کانگ سپر سکسز: پاکستان نے بھارت کو 4 وکٹوں سے شکست دیدی
- ایک دن قبل






