جی این این سوشل

پاکستان

چینی صدر کا پاکستان کے ساتھ تمام شعبوں میں تعاون کو مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ

چین کے صدر شی جن پنگ کی شہباز شریف کو پاکستان کا وزیر اعظم منتخب ہونے پر مبارکباد

پر شائع ہوا

کی طرف سے

چینی صدر کا  پاکستان   کے ساتھ  تمام شعبوں میں تعاون کو مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

چین کے صدر شی جن پنگ نے شہباز شریف کو پاکستان کا وزیر اعظم منتخب ہونے پر مبارکباد کا پیغام بھیجا ہے۔

 شی جن پنگ کا کہنا تھا کہ انہیں یقین ہے وزیر اعظم شہباز شریف اور پاکستان کی نئی حکومت کی قیادت میں اور پاکستان کے تمام حلقوں کی مشترکہ کوششوں سے پاکستان یقیناً ملک کی ترقی کے نصب العین میں نئی اور مزید زیادہ کامیابیاں حاصل کرنے میں کامیاب ہوگا۔

شی جن پنگ نے اس بات پر زور دیا کہ چین اور پاکستان کو روایتی دوستی کو جاری رکھتے ہوئے تمام شعبوں میں تبادلوں اور تعاون کو مضبوط بنانا ہوگا اور مشترکہ طور پر چین پاکستان اقتصادی راہداری کا اپ گریڈڈ ورژن تعمیر کرنا ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ چین اور پاکستان کو چین پاک چار موسموں کےاسٹریٹجک تعاون کی شراکت داری کو مزید گہرا کرتے ہوئے نئے عہد میں ایک قریب تر چین پاک ہم نصیب معاشرہ تشکیل دینا ہوگا تاکہ دونوں ممالک کے عوام کے لیے مزید فوائد پہنچائے جا سکیں۔

اسی روز چینی وزیر اعظم لی چھیانگ نے بھی وزیر اعظم شہباز شریف کو مبارکباد کا پیغام بھیجا۔

تجارت

سندھ میں عالمی بینک کے تعاون سے شمسی توانائی کامنصوبہ شروع کیا جائے گا ، وزیر اعلی سندھ

وزیراعلی نے کہاکہ اس منصوبے کے تحت حکومت تقریباً دو لاکھ گھروں کو سولر پینل مہیاکرے گی جس سے بجلی کی قلت اور بجلی کے بلوں کے بحران سے نمٹنے میں مدد ملے گی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سندھ میں عالمی بینک کے تعاون سے شمسی توانائی کامنصوبہ شروع کیا جائے گا ، وزیر اعلی سندھ

کراچی : سندھ میں عالمی بینک کے تعاون سے شمسی توانائی کامنصوبہ شروع کیا جائے گا جو کہ صاف اور سرسبز توانائی کی جانب ایک اہم قدم ہے۔

یہ بات وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے آج (ہفتہ) کو کراچی میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ اس اہم منصوبے کے تحت تمام سرکاری عمارتوں کو شمسی توانائی پر منتقل کیا جائے گا ، انہوں نے کہا کہ اس اقدام سے نہ صرف اخراجات میں کمی آئے گی بلکہ کاربن کے اخراج کو کم کرنے میں بھی مدد ملے گی۔

وزیراعلی نے کہاکہ اس منصوبے کے تحت حکومت تقریباً دو لاکھ گھروں کو سولر پینل مہیاکرے گی جس سے بجلی کی قلت اور بجلی کے بلوں کے بحران سے نمٹنے میں مدد ملے گی۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

فلپائن میں 6.8کی شدت کاخوفناک زلزلہ

زلزلہ صبح 6:30 بجے منڈاناؤ جزیرے کے مشرق میں واقع بارسلونا گاؤں سے تقریباً 20 کلومیٹر (12 میل) کے فاصلے پر آیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

فلپائن میں 6.8کی شدت کاخوفناک  زلزلہ

منیلا: آج (ہفتے کے روز ) جنوبی فلپائن کے ساحل پر 6.8 شدت کا زلزلہ آیا، لیکن سونامی کی کوئی وارننگ جاری نہیں کی گئی اور نہ ہی کسی نقصان کی فوری اطلاع ہے۔

یونائیٹڈ اسٹیٹس جیولوجیکل سروے نے بتایا کہ زلزلہ صبح 6:30 بجے (2230 GMT) منڈاناؤ جزیرے کے مشرق میں واقع بارسلونا گاؤں سے تقریباً 20 کلومیٹر (12 میل) کے فاصلے پر آیا۔

مقامی سیسمولوجیکل ایجنسی نے کہا کہ زلزلے سے کسی نقصان کی توقع نہیں ہے۔

لنگگ میونسپلٹی میں جہاں بارسلونا واقع ہے، مقامی ڈیزاسٹر آفیسر ایان اونسنگ نے کہا کہ وہ زلزلے سے بیدار ہو گئے تھے۔

یو ایس جی ایس کے مطابق منڈاناؤ کے کچھ علاقوں میں آفٹر شاکس کا ایک سلسلہ محسوس کیا گیا، جس کی شدت 6.3 کی شدت کے ساتھ بارسلونا سے تقریباً 36 کلومیٹر مشرق میں تھی۔

یاد رہے کہ گزشتہ سال دسمبر میں ایک 7.6 شدت کا زلزلہ آیا تھا ۔اس زلزلے کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق ہو ئے تھے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

اسٹیبلشمنٹ سے رابطے میں ہیں، مگر ابھی کوئی ٹھوس بات نہیں ہوئی ، وزیر اعلی خیبر پختونخواہ

9 مئی واقعات پر معافی کے حوالے سے علی امین کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان معافی مانگنے کو تیار ہیں، لیکن پہلے غلطی ثابت کی جائے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اسٹیبلشمنٹ سے رابطے میں ہیں، مگر ابھی کوئی ٹھوس بات نہیں ہوئی ، وزیر اعلی خیبر پختونخواہ

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ سے رابطے میں ہیں ، انہوں نے کہا کہ ان سے  بات چیت ہوتی رہتی ہے، لیکن ابھی تک کوئی ٹھوس چیز نہیں بن کر نکلی۔

9 مئی واقعات پر معافی کے حوالے سے علی امین کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان معافی مانگنے کو تیار ہیں، لیکن پہلے غلطی ثابت کی جائے۔

راولپنڈی کی اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو میں علی امین گنڈا پور نے اپنی بات کودوبارہ  دہرایا اور مزید کہا کہ 9 مئی واقعات پر معافی مانگنے کے لیے تیار ہیں، انہوں نے کہا کہ اگر غلطی ثابت ہوئی تو ہی عمران خان صاحب  معافی مانگیں گے ۔

9 مئی کے حوالے سے ان کا مزید کہنا تھا کہ ’ہماری کوئی غلطی نہیں یہ ایک پری پلان کام ہوا ہے، غلطی آپ کی ہو اور مجھ سے کہا جائے میں معافی مانگوں، ایسا نہیں ہو گا، بیٹھیں بات کریں غلطی ثابت کریں، جتنی غلطی ہوگی اتنی معافی مانگ لیں گے۔‘

انھوں نے کہا کہ ہمارا مینڈیٹ چوری کیا گیا، آئین کو توڑا گیا، آئین کو بار بار توڑنے پر بات ضرور ہونی چاہیے ، علی امین نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی ایک نظریے کے تحت بنی ہے، مہنگائی پر بانی پی ٹی آئی کو تشویش ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بانی چیئرمین نظریے پر ڈٹے ہوئے ہیں، نظریہ قید نہیں ہو سکتا، آئین کی پاسداری اور خود داری کے لئے قوم کھڑی رہی، قوم 5 اگست کو جلسہ میں بھرپور شرکت کرے۔

انہوں نے گفتگو کا اختتام کرتے ہوئے کہا کہ  پنجاب میں فسطائیت اور مقدمات ہو رہے ہیں، فارم 45 نہیں دے رہے، 47 والے اسمبلی میں بیٹھے ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll