جی این این سوشل

پاکستان

پی ٹی آئی ملک پاکستان میں بیرونی مداخلت کا دروازہ کھول رہی ہے ، احسن اقبال

احسن اقبال نے مزید کہا کہ دو دن میں وفاقی کابینہ کی تشکیل واضح ہو جائے گی، اسحاق ڈار کے نام پر کوئی اعتراض نہیں سنا

پر شائع ہوا

کی طرف سے

پی ٹی آئی ملک  پاکستان  میں بیرونی مداخلت کا دروازہ کھول رہی ہے ، احسن اقبال
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

رہنما مسلم لیگ ن احسن اقبال نے سوشل میڈیا کی ویب سائٹ ایکس پر ایک پیغام جاری کیا جس میں انہوں  نے کہا کہ پی ٹی آئی کا مسئلہ دھاندلی نہیں ہے، پی ٹی آئی بیرونی مداخلت کا دروازہ کھول رہی ہے، بطور رکن حلف لینے کے بعد یہ لوگ 8 فروری کے انتخابات کو تسلیم کر چکے ہیں، یہ لوگ اپوزیشن کا کردار ادا کریں ہم خوش آمدید کہیں گے۔

احسن اقبال نے مزید کہا کہ دو دن میں وفاقی کابینہ کی تشکیل واضح ہو جائے گی، اسحاق ڈار کے نام پر کوئی اعتراض نہیں سنا۔

پاکستان

جماعت اسلامی نے دفعہ 144 کے نفاذ کے باوجود گورنر ہاؤس سندھ کے باہر دھرنا دے دیا

جماعت اسلامی کے کارکنان امیر کراچی منعم ظفر خان کی قیادت میں گورنر ہاؤس پہنچے، کارکنان کو پولیس اور انتظامیہ نے روکنے کی کوشش بھی نہیں کی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

جماعت اسلامی نے دفعہ 144 کے نفاذ کے باوجود گورنر ہاؤس سندھ کے باہر دھرنا دے دیا

کراچی: جماعت اسلامی کے کارکنوں نے گورنر ہاؤس سندھ  کے باہر دھرنا دے دیا ۔ 

واضح رہے کہ کراچی میں  دفعہ 144 کا نفاذ تھا لیکن اس کے باوجود جماعت اسلامی کے کارکنان نے گورنر ہاؤس سندھ کے باہردھرنا دے دیا ۔ 

جماعت اسلامی کے کارکنان امیر کراچی منعم ظفر خان کی قیادت میں گورنر ہاؤس پہنچے، کارکنان کو پولیس اور انتظامیہ نے روکنے کی کوشش بھی نہیں کی۔

جماعت اسلامی کے تحت مری روڈ راولپنڈی میں بھی مہنگی بجلی اور دیگر مطالبات کے حق میں  گزشتہ 9 روز سے دھرنا جاری ہے اور کراچی میں دیا جانے والا دھرنا اسی کا تسلسل ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

تفریح

شادی کے لیے مثالی شریک حیات تلاش کرنا مشکل،انمول بلوچ

آج کل کے لوگ شادی کے لیے بہت زیادہ معیار طے کر لیتے ہیں،کسی ایک شخص میں تمام خوبیوں کا ہونا ناممکن ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

شادی کے لیے مثالی شریک حیات تلاش کرنا مشکل،انمول بلوچ

کراچی: پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی مقبول اداکارہ انمول بلوچ نے کہا کہ شادی کے لیے بہت لمبی فہرست بنانا اور پھر اس کے مطابق شریک حیات ڈھونڈنا بہت مشکل کام ہے۔

حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران انمول بلوچ نے شادی کے موضوع پر بات کرتے ہوئے کہا کہ آج کل کے لوگ شادی کے لیے بہت زیادہ معیار طے کر لیتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ کسی ایک شخص میں تمام خوبیوں کا ہونا ناممکن ہے۔ اس لیے شادی کے لیے بہت زیادہ معیار طے کرنے کی بجائے، اس بات پر توجہ دینی چاہیے کہ آئندہ کا ساتھی آپ کو خوش رکھ سکے۔

انمول بلوچ نے یہ بھی کہا کہ شادی میں دونوں افراد کو ایک دوسرے کو سمجھنے اور ایڈجسٹ کرنے کی ضرورت ہوتی ہے۔ کسی ایک شخص کو اپنے آپ کو دوسرے کے لیے مکمل طور پر تبدیل کرنا ناممکن ہے۔

شادی کے لیے گھر والوں کی جانب سے دباؤ کے سوال پر انمول بلوچ نے کہا کہ پہلے ان کی والدہ ان سے شادی کے لیے کہتی تھیں لیکن اب انہیں لگتا ہے کہ وہ خود فیصلہ کرنے کے قابل ہو گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ شادی کرنا چاہتی ہیں لیکن اس کے لیے وہ کسی بھی قسم کے رشتے میں نہیں پڑنا چاہتیں۔

انمول بلوچ کے اس بیان پر سوشل میڈیا پر مختلف ردعمل سامنے آئے ہیں۔ کچھ لوگوں نے ان کی بات سے اتفاق کیا جبکہ کچھ لوگوں نے ان کی رائے سے اختلاف کیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

اسرائیلی فضائی حملے میں کم از کم 15 فلسطینی شہید

اسرائیلی فوج نے کہا کہ مغربی کنارے کے دو فضائی حملوں میں سے پہلا طولکرم شہر کے قریب ایک قصبے میں ایک گاڑی کو نشانہ بنایا گیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اسرائیلی فضائی حملے میں کم از کم 15 فلسطینی شہید

غزہ: غزہ شہر میں بے گھر افراد کو پناہ دینے والے اسکول پر اسرائیلی فضائی حملے میں ہفتے کے روز کم از کم 15 فلسطینی ہلاک ہو گئے۔ 

مقبوضہ مغربی کنارے میں دو حملوں میں حماس کے مقامی کمانڈر سمیت نو آزادی پسندوں کی ہلاکت کے چند گھنٹے بعد ہی 15 افراد شہید ہوئے ہیں ۔ 

اسرائیلی فوج نے کہا کہ مغربی کنارے کے دو فضائی حملوں میں سے پہلا طولکرم شہر کے قریب ایک قصبے میں ایک گاڑی کو نشانہ بنایا گیا، جس میں ایک سیل کو نشانہ بنایا گیا جس کے مطابق وہ حملہ کرنے جا رہا تھا۔


حماس کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ہلاک ہونے والوں میں سے ایک اس کی تلکرم بریگیڈ کا کمانڈر تھا، جب کہ اس کے اتحادی اسلامی جہاد نے اس حملے میں مارے گئے دیگر چار افراد کو اس کے جنگجو ہونے کا دعویٰ کیا ہے۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll