جی این این سوشل

پاکستان

صوبے میں جنگلی حیات کے تحفظ کیلئے جامع اور موثر اقدامات کئے جائیں، مریم نوا ز

وزیراعلیٰ نے کہاکہ سالٹ رینج کی جنگلی بھیڑ ، چولستان کے تلور اور ڈولفن کا تحفظ ہماری حکومت کی اولین ترجیح ہے

پر شائع ہوا

کی طرف سے

صوبے میں جنگلی حیات کے تحفظ کیلئے جامع اور موثر اقدامات کئے جائیں، مریم نوا ز
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

پنجاب کی وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا ہے کہ صوبے میں جنگلی حیات کے تحفظ کیلئے جامع اور موثر اقدامات کئے جائیں گے۔

وزیر اعلی پنجاب مریم نواز  نے جنگلی حیات کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ پنجاب حکومت حیاتیاتی تنوع کی اہمیت کومدنظر رکھتے ہوئے ماحولیاتی توازن یقینی بنانے کیلئے تمام ممکنہ اقدامات کرے گی۔

وزیراعلیٰ نے کہاکہ سالٹ رینج کی جنگلی بھیڑ ، چولستان کے تلور اور ڈولفن کا تحفظ ہماری حکومت کی اولین ترجیح ہے ۔

جرم

 سی ٹی ڈی کی کامیاب کارروائیاں، دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام

کالعدم تنظیموں سے تعلق رکھنے والے 3 دہشتگرد گرفتار، اسلحہ برآمد کر لیا گیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

 سی ٹی ڈی کی کامیاب کارروائیاں، دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام

لاہور:پنجاب میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے پنجاب کے مختلف علاقوں میں کارروائیوں کے دوران کالعدم تنظیموں سے تعلق رکھنے والے 3 دہشت گردوں کو گرفتار کر کے دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا۔

 ترجمان کے مطابق سی ٹی ڈی پنجاب نے دہشت گردی کے کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے موثر انداز میں نمٹنے کے لیے صوبے کے مختلف اضلاع میں انٹیلی جنس پر مبنی 78 کارروائیاں کیں، جن میں 79 مشتبہ افراد سے پوچھ گچھ کی گئی اور 3 دہشت گردوں کو اسلحہ، دھماکہ خیز مواد اور دیگر ممنوعہ مواد سمیت گرفتار کیا گیا۔  گرفتار  دہشت گردوں میں عبدالوہاب، سیف اللہ اور خرم عباس شامل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ان کا تعلق کالعدم تنظیموں لشکر جھنگوی، داعش اور سپاہ محمد سے ہے۔  ان کا کہنا تھا کہ ان دہشت گردوں کی گرفتاری چکوال، فیصل آباد اور خوشاب میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کے دوران عمل میں لائی گئی۔

انہوں نے بتایا کہ دہشت گردوں کے قبضے سے بارودی مواد 1625 گرام، دستی بم 03، آئی ای ڈی بم 02، ڈیٹونیٹر 3، سیفٹی فیوز وائر 8 فٹ، پمفلٹ 12، اسٹیکرز 10، اور 22250 روپے نقدی برآمد ہوئی ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ گرفتار دہشت گردوں نے صوبے بھر میں تخریب کاری کا منصوبہ بنایا تھا اور وہ اہم تنصیبات کو نشانہ بنانا چاہتے تھے۔  انہوں نے مزید کہا کہ پولیس نے دہشت گردوں کے خلاف 3 مقدمات درج کر کے انہیں نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ رواں ہفتے کے دوران مقامی پولیس اور سیکیورٹی اداروں کے تعاون سے 952 کومبنگ آپریشنز بھی کیے گئے، ان آپریشنز کے دوران 32065 افراد کو چیک کیا گیا، 506 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا، 192 ایف آئی آر درج کی گئیں اور 173 بازیابیاں کی گئیں۔

کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ پنجاب مستعدی سے محفوظ پنجاب کے اپنے ہدف پر عمل پیرا ہے اور دہشت گردوں اور ریاست دشمن عناصر کو سلاخوں کے پیچھے پہنچانے کی کوششوں میں کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے گی، انہوں نے کہا کہ کسی بھی متعلقہ معلومات کی صورت میں ہیلپ لائن پر کال کریں۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

سب سے پہلے ہمارا مینڈیٹ ہمیں واپس کیا جائے، عمران خان کی اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے گفتگو

انہوں نے واضح کیا کہ  مذاکرات آئین کے دائرے میں رہ کر ہی کر سکتا ہوں مگر اس حکومت سےکیامذاکرات کروں جو چارحلقےکھلنےسےختم ہوجائےگی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سب سے پہلے ہمارا مینڈیٹ ہمیں واپس کیا جائے، عمران خان کی اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے گفتگو

راولپنڈی: بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کہا  کہ اس حکومت سےکیا مذاکرات کریں جو 4 حلقےکھلنےپر ہی ختم ہوجائےگی۔

اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئےبانی پی ٹی آئی نے کہا کہ سب سے پہلے ہمارا مینڈیٹ ہمیں واپس کیا جائے،انہوں نے واضح کیا کہ  مذاکرات آئین کے دائرے میں رہ کر ہی کر سکتا ہوں مگر اس حکومت سےکیامذاکرات کروں جو چارحلقےکھلنےسےختم ہوجائےگی۔

شیر افضل مروت کو پارٹی سے نکالے جانے سے متعلق سوال پر بانی پی ٹی آئی نے کوئی جواب نہیں دیا اور تیسری بار سوال پر عمران خان نےکہا کہ شیر افضل مروت کے معاملے پر بعد میں بات کریں گے۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

موسم

پاکستان کے مختلف شہروں میں سیلاب الرٹ جاری

این ڈی ایم اے نے تمام متعلقہ محکموں کو شدید موسم اور سیلاب کے ممکنہ اثرات میں کمی لانے کے لئے ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاکستان کے مختلف شہروں میں سیلاب الرٹ جاری

قدرتی آفات سے پیدا ہونے والی صورتحال سے نمٹنے کے قومی ادارے نے ڈیرہ غازی ژوب سبی نصیرآباد قلات لاڑکانہ اور حیدرآباد ڈویژنز کے پہاڑی ندی نالوں میں سوموار تک سیلابی صورتحال کا انتباہ جاری کیا ہے۔

این ڈی ایم اے نے تمام متعلقہ محکموں کو شدید موسم اور سیلاب کے ممکنہ اثرات میں کمی لانے کے لئے ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔

واضح رہے کہ خطرے سے دوچار آبادی کو سیلاب سے بچاؤ اور محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایت بھی  کی گئی ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll