جی این این سوشل

پاکستان

شہباز شریف نے ملک کو ایک اچھا روڈ میپ دیا ہے ، جمال رئیسانی

جمال رئیسانی کاکہنا تھاکہ آج ایوان کی کارروائی دیکھ کر بہت مایوسی ہورہی ہےبزرگوں کو ایسے حرکتیں کرنے کے بجائے ہمارے لیے رول ماڈل  ہونا چاہیے تھا

پر شائع ہوا

کی طرف سے

شہباز شریف نے ملک کو ایک اچھا روڈ میپ دیا ہے ، جمال رئیسانی
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

پیپلزپارٹی کے رہنما نوابزادہ جمال رئیسانی کا پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھاکہ وزیراعظم نے نوجوانوں کے مسائل ، سائنس اور ٹیکنالوجی اور  دہشتگردی کی نشاندہی کی ۔

انہوں نے کہا کہ شہبازشریف نے ملک کو چلانے کیلئے  ایک اچھا رو ڈ میپ دیا ہے اب ہماری ذمہ داری ہے ہم اس پرعمل کریں۔

جمال رئیسانی کاکہنا تھاکہ آج ایوان کی کارروائی دیکھ کر بہت مایوسی ہورہی ہے۔بزرگوں کو ایسے حرکتیں کرنے کے بجائے ہمارے لیے رول ماڈل  ہونا چاہیے تھا ۔

ہمارے بزرگوں کو سیاسی سنجیدگی کا مظاہرہ کرناچاہیے۔میں کروں تو مجھے کوئی سمجھا سکتا ہے۔ہمارے بزرگ ایسے کریں گے تو ان کو  کون سمجھائے گا۔اللہ ان کو ہدایت دے۔

پاکستان

پاکستان ریلوے میں کروڑوں روپے کی بے قاعدگیوں کا انکشاف

رپورٹ کے مطابق یہ فنڈز فنانس ڈویژن نے پاکستان ریلوے کے منظور شدہ منصوبوں کے لیے صدر پاکستان کی منظوری سے فراہم کیے گئے تھے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاکستان ریلوے میں کروڑوں روپے کی بے قاعدگیوں کا انکشاف

پاکستان ریلوے میں کروڑوں روپے کی بے قاعدگیوں کا انکشاف ہوا ہے۔
‏ ریلوے کے پی ایس ڈی پی اکاؤنٹ سے ریونیو اور ڈپازٹ اکاؤنٹ میں رقم منتقل کی گئی ،رقم منتقل کرنیکاانکشاف آڈیٹر جنرل کی رپورٹ میں کیا گیا ،رقم کی منتقلی متعلقہ اتھارٹی کے اجازت کے بغیر منتقل کی گئی۔
 رونیو اکاونٹ میں64کروڑ 21لاکھ 70ہزار روپے منتقل کئے گئے، ڈپازٹ اکاؤنٹ میں پچاس کروڑ روپے منتقل کئے گئے ،وزارت خزانہ کی پیشگی اجازت کے بغیر سرمایہ کاری یا کسی اور جگہ جمع کرنے کے لیے عوامی اکاؤنٹ سے کوئی رقم نہیں نکالی جا سکتی۔
رپورٹ کے مطابق یہ فنڈز فنانس ڈویژن نے پاکستان ریلوے کے منظور شدہ منصوبوں کے لیے صدر پاکستان کی منظوری سے فراہم کیے گئے تھے، مخصوص منظور شدہ منصوبوں کے لیے فنانس ڈویژن کی طرف سے پاکستان ریلوے کو فراہم کیے گئے، پی ایس ڈی پی فنڈز کو کسی دوسرے مقصد کے لیے منتقل یا استعمال نہیں کیا جا سکتا۔ 
 کنٹرولنگ آفیسر کا فرض ہے کہ فنڈز عوامی مفاد میں اور ان مقاصد کے لیے خرچ کیے گئے ہیں یا نہیں، ریلوے مینجمنٹ کیجانب سے پی ایس ڈی پی اکاؤنٹ سے دوسرے اکاؤنٹس میں رقوم کی منتقلی غیر مجاز تھی اور اس سے فنڈز کا غلط استعمال ہوتا ہے، رقوم کی منظوری کے بغیر منتقل کو روکا جائے اور مستقبل بغیر اجازت فنڈز کو منتقل نہ کیا جائے۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

ہالینڈ نے اسرائیل کیلئے 26 اکتوبر تک پروازیں منسوخ کردیں

بعض تجزیہ کار سمجھتے ہیں کہ جس طرح اسرائیل کا مشرق وسطی کے کئی ممالک میں کارروائیاں کرنا اب معمول بن چکا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ہالینڈ نے اسرائیل کیلئے 26 اکتوبر تک پروازیں منسوخ کردیں

ہالینڈ کی فضائی کمپنی نے اسرائیل کے لیے 26 اکتوبر تک پروازیں منسوخ کر دی ہیں۔

العربیہ اردو کے مطابق ایئر فرانس کا بازو سمجھی جانے والی ڈچ ایئر لائنز نے اسرائیل کے لیے 26 اکتوبر تک پروازیں منسوخ کر دی ہیں ۔پروازوں کی منسوخی کی وجہ خطے میں جنگی کشیدگی میں اضافہ اور ایک بڑی جنگ کے چھڑنے کا خطرہ ہے۔

بعض تجزیہ کار سمجھتے ہیں کہ جس طرح اسرائیل کا مشرق وسطی کے کئی ممالک میں کارروائیاں کرنا اب معمول بن چکا ہے۔ ہو سکتا ہے کہ اس خطے میں فضائی سفر کا کاروبار لمبے عرصے تک متاثر رہے۔ واضح رہے کہ ایئر فرانس اس سےقبل لبنان کے لیے اپنی پروازیں عارضی طور پر منسوخ کر چکی ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

دھرنا حکمرانوں کے اقتدار کے خاتمے کا سبب بنے گا ، نائب امیر جماعت اسلامی

 لیاقت بلوچ نے کہا کہ تاجروں کا بجلی کے بلوں میں اضافے کے خلاف عارضی شٹرڈاون احتجاج کا خیرمقدم کرتے ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

دھرنا حکمرانوں کے اقتدار کے خاتمے کا سبب بنے گا ، نائب امیر جماعت اسلامی

جماعت اسلامی کے نائب امیر لیاقت بلوچ نے کہا کہ دھرنا خاتمے کی دھمکیاں حکمرانوں کے اقتدار کے خاتمے کا باعث بنیں گی۔

عوام کو ریلیف نہ دیا گیا تو فارم 47، کی حکومت ٹھہراور سنبھل نہ سکے گی، ۔حکومت عوام کا معاشی قتل کرکے ملک دشمنی کر رہی ہے۔

 لیاقت بلوچ نے کہا کہ تاجروں کا بجلی کے بلوں میں اضافے کے خلاف عارضی شٹرڈاون احتجاج کا خیرمقدم کرتے ہیں، جبکہ ملک میں کاروبار، زراعت اور صنعت کا پہیہ جام ہوگیا ہے۔

 لیاقت بلوچ  نے کہا کہ آج اسماعیل ہنیہ شہید کی اپیل پر یوم اسیران فلسطین منایا جائے گا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll