جی این این سوشل

علاقائی

سرفراز بگٹی کاد ورہ گوادر ، متاثرین میں امدادی سامان تقسیم

 میرسرفرازاحمد بگٹی کاکہنا تھاکہ متاثرین کی بحالی تک انہیں تنہا نہیں چھوڑیں گے

پر شائع ہوا

کی طرف سے

سرفراز بگٹی کاد ورہ گوادر ، متاثرین میں امدادی سامان تقسیم
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

کوئٹہ : وزیراعلیٰ بلوچستان میرسرفراز احمد بگٹی نے گوادر  کادورہ کیا ، انہوں نے بارش سے متاثرہ افراد میں امدادی اشیا تقسیم کیں۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز احمد بگٹی نے دورے کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ کل تک گوادر شہرسے پانی کی نکاسی کا عمل مکمل ہوجائے گا، نقصان کے تعین کے لئے کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے جو20 روز کے اندر مکمل رپورٹ پیش کرے گی ، بارشوں اور سیلابی پانی سے سینکڑوں گھروں کو نقصان پہنچا۔

 میرسرفرازاحمد بگٹی کاکہنا تھاکہ متاثرین کی بحالی تک انہیں تنہا نہیں چھوڑیں گے۔ پہلا مرحلہ ریسکیو دوسرا متاثرین کی بحالی کا ہے۔ آبادی سے بارشوں کے پانی کا اخراج اور معمولات زندگی کی بحالی کے لئے ہنگامی اقدامات جاری ہیں۔

 

پاکستان

سب سے پہلے ہمارا مینڈیٹ ہمیں واپس کیا جائے، عمران خان کی اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے گفتگو

انہوں نے واضح کیا کہ  مذاکرات آئین کے دائرے میں رہ کر ہی کر سکتا ہوں مگر اس حکومت سےکیامذاکرات کروں جو چارحلقےکھلنےسےختم ہوجائےگی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سب سے پہلے ہمارا مینڈیٹ ہمیں واپس کیا جائے، عمران خان کی اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے گفتگو

راولپنڈی: بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کہا  کہ اس حکومت سےکیا مذاکرات کریں جو 4 حلقےکھلنےپر ہی ختم ہوجائےگی۔

اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئےبانی پی ٹی آئی نے کہا کہ سب سے پہلے ہمارا مینڈیٹ ہمیں واپس کیا جائے،انہوں نے واضح کیا کہ  مذاکرات آئین کے دائرے میں رہ کر ہی کر سکتا ہوں مگر اس حکومت سےکیامذاکرات کروں جو چارحلقےکھلنےسےختم ہوجائےگی۔

شیر افضل مروت کو پارٹی سے نکالے جانے سے متعلق سوال پر بانی پی ٹی آئی نے کوئی جواب نہیں دیا اور تیسری بار سوال پر عمران خان نےکہا کہ شیر افضل مروت کے معاملے پر بعد میں بات کریں گے۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

دھرنا حکمرانوں کے اقتدار کے خاتمے کا سبب بنے گا ، نائب امیر جماعت اسلامی

 لیاقت بلوچ نے کہا کہ تاجروں کا بجلی کے بلوں میں اضافے کے خلاف عارضی شٹرڈاون احتجاج کا خیرمقدم کرتے ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

دھرنا حکمرانوں کے اقتدار کے خاتمے کا سبب بنے گا ، نائب امیر جماعت اسلامی

جماعت اسلامی کے نائب امیر لیاقت بلوچ نے کہا کہ دھرنا خاتمے کی دھمکیاں حکمرانوں کے اقتدار کے خاتمے کا باعث بنیں گی۔

عوام کو ریلیف نہ دیا گیا تو فارم 47، کی حکومت ٹھہراور سنبھل نہ سکے گی، ۔حکومت عوام کا معاشی قتل کرکے ملک دشمنی کر رہی ہے۔

 لیاقت بلوچ نے کہا کہ تاجروں کا بجلی کے بلوں میں اضافے کے خلاف عارضی شٹرڈاون احتجاج کا خیرمقدم کرتے ہیں، جبکہ ملک میں کاروبار، زراعت اور صنعت کا پہیہ جام ہوگیا ہے۔

 لیاقت بلوچ  نے کہا کہ آج اسماعیل ہنیہ شہید کی اپیل پر یوم اسیران فلسطین منایا جائے گا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

اسٹیبلشمنٹ سے رابطے میں ہیں، مگر ابھی کوئی ٹھوس بات نہیں ہوئی ، وزیر اعلی خیبر پختونخواہ

9 مئی واقعات پر معافی کے حوالے سے علی امین کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان معافی مانگنے کو تیار ہیں، لیکن پہلے غلطی ثابت کی جائے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اسٹیبلشمنٹ سے رابطے میں ہیں، مگر ابھی کوئی ٹھوس بات نہیں ہوئی ، وزیر اعلی خیبر پختونخواہ

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ سے رابطے میں ہیں ، انہوں نے کہا کہ ان سے  بات چیت ہوتی رہتی ہے، لیکن ابھی تک کوئی ٹھوس چیز نہیں بن کر نکلی۔

9 مئی واقعات پر معافی کے حوالے سے علی امین کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان معافی مانگنے کو تیار ہیں، لیکن پہلے غلطی ثابت کی جائے۔

راولپنڈی کی اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو میں علی امین گنڈا پور نے اپنی بات کودوبارہ  دہرایا اور مزید کہا کہ 9 مئی واقعات پر معافی مانگنے کے لیے تیار ہیں، انہوں نے کہا کہ اگر غلطی ثابت ہوئی تو ہی عمران خان صاحب  معافی مانگیں گے ۔

9 مئی کے حوالے سے ان کا مزید کہنا تھا کہ ’ہماری کوئی غلطی نہیں یہ ایک پری پلان کام ہوا ہے، غلطی آپ کی ہو اور مجھ سے کہا جائے میں معافی مانگوں، ایسا نہیں ہو گا، بیٹھیں بات کریں غلطی ثابت کریں، جتنی غلطی ہوگی اتنی معافی مانگ لیں گے۔‘

انھوں نے کہا کہ ہمارا مینڈیٹ چوری کیا گیا، آئین کو توڑا گیا، آئین کو بار بار توڑنے پر بات ضرور ہونی چاہیے ، علی امین نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی ایک نظریے کے تحت بنی ہے، مہنگائی پر بانی پی ٹی آئی کو تشویش ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بانی چیئرمین نظریے پر ڈٹے ہوئے ہیں، نظریہ قید نہیں ہو سکتا، آئین کی پاسداری اور خود داری کے لئے قوم کھڑی رہی، قوم 5 اگست کو جلسہ میں بھرپور شرکت کرے۔

انہوں نے گفتگو کا اختتام کرتے ہوئے کہا کہ  پنجاب میں فسطائیت اور مقدمات ہو رہے ہیں، فارم 45 نہیں دے رہے، 47 والے اسمبلی میں بیٹھے ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll