کھیل
کراچی کنگز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی
کراچی کنگز کی جانب سے حسن علی نے تباہ کن باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4 اوورز میں 15 رنز دے کر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کھلاڑیوں کی 4 وکٹیں حاصل کیں
راولپنڈی: بدھ کو راولپنڈی اسٹیڈیم میں کراچی کنگز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی ، یہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 9 کا 22 واں میچ تھا جو دوپہر 2 بجے شروع ہوا۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا کوئی کھلاڑی خاطر خواہ کارکردگی دکھانے میں کامیاب نہ ہو سکا اور پوری ٹیم 118 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ کراچی کنگز نے 119 رنز کا ہدف 16ویں اوور میں 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔
کپتان شان مسعود آؤٹ ہونے سے قبل صرف 7 رنز بنا سکے جب کہ جیمز ونس نے 27 رنز کی اننگز کھیلی اور ٹام بینٹن 49 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے۔ شعیب ملک نے 27 اور عرفان خان نیازی نے 4 رنز بنائے لیکن ناٹ آؤٹ رہے۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے سعود شکیل نے 33 رنز کی اننگز کھیلی، جیسن رائے 15، خرم نواز 17، کپتان ریلی روسو 10 اور عقیل حسین 14 رنز بنانے میں کامیاب رہے جب کہ 6 کھلاڑی ڈبل فیگر میں بھی داخل نہ ہو سکے۔
سابق کپتان سرفراز احمد نے 7، شیرفین ردرفورڈ 9، محمد عامر 2، محمد حسنین 5 اور عثمان طارق آؤٹ ہونے سے قبل صرف ایک رن بنا سکے جب کہ ابرار احمد صرف ایک رن بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔
کراچی کنگز کی جانب سے حسن علی نے تباہ کن باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4 اوورز میں 15 رنز دے کر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کھلاڑیوں کی 4 وکٹیں حاصل کیں۔ برکت مزارانی نے 2، زاہد محمود نے 2 اور میر حمزہ نے ایک وکٹ حاصل کی۔
جرم
ملک میں بذریعہ ٹرین کروڑوں روپے کی منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام
ریلویز پولیس نے پنڈی اسٹیشن سے 46 کلو گرام سے زائد چرس اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی
ملک میں بذریعہ ٹرین کروڑوں روپے کی منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔
پاکستان ریلویز پولیس نے راولپنڈی ریلوے اسٹیشن سے 46 کلو گرام سے زائد چرس اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔
مختلف کارروائیوں کے دوران 2خواتین سمیت 4 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔ ملزمان منشیات کی بڑی کھیپ کو راولپنڈی سے ٹرین کے ذریعے کراچی اسمگل کرنا چاہتے تھے۔ راولپنڈی ریلوے اسٹیشن کے پلیٹ فارم نمبر 3 پر ڈیوٹی پر موجود ایس ایچ او عامر نذیر اور دیگر اہلکاروں نے ملزمان کو شک کی بنیاد پر چیک کیا۔
تلاشی کے دورانِ ملزمان عزت اللہ اور بلال کے بیگ سے 30 کلو گرام چرس برآمد ہوئی جبکہ ملزمان خواتین روشین اور ادیبہ کے ہینڈ بیگ سے 16 کلو سے زائد چرس برآمد ہوئی۔
ابتدائی تفتیش میں معلوم ہوا کہ ملزمان منشیات کو راولپنڈی سے کراچی اسمگل کرنا چاہتے تھے۔ ملزمان کے خلاف تھانہ ریلویز پولیس راولپنڈی میں مقدمات کا اندراج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔
دنیا
امریکا میں آج ہونے والے صدارتی انتخاب کے نتائج آنے میں کئی روز لگنے کا امکان
سوئنگ اسٹیٹس میں کانٹے کا مقابلہ نتائج میں تاخیر کی وجہ بن سکتا ہے
امریکا میں صدارتی انتخاب کے نتائج آنے میں کئی روز لگنے کا امکان ہے۔ سوئنگ اسٹیٹس میں کانٹے کا مقابلہ نتائج میں تاخیر کی وجہ بن سکتا ہے۔
امریکی صدارتی انتخابات میں کملا ہیرس اور ڈونلڈ ٹرمپ آمنے سامنے ہیں، ووٹنگ بھی جاری ہے، لیکن ووٹنگ کے بعد نتائج فوری نہیں آئیں گے، نتائج آنے میں کئی روز لگ سکتے ہیں۔
سی این این کی ایک رپورٹ کے مطابق، ڈیموکریٹک اور ری پبلیکن امیدوار میں سخت مقابلہ متوقع ہے، اسی وجہ سے رواں سال بھی نتائج کئی دن کے بعد آنے کا امکان ہے۔ سوئنگ اسٹیٹس میں کمالا اور ٹرمپ میں تھوڑے فرق سے مقابلہ ہوا تو فاتح امیدوار کا اعلان کرنے میں وقت لگ سکتا ہے۔
سال 2020 کے صدارتی انتخابات میں پولنگ کے بعد چار دن تک فاتح امیدوار کا اعلان نہیں ہوسکا تھا، متعدد ریاستوں کا فیصلہ ناقابل یقین حد تک قریبی مارجن سے کیا گیا تھا۔ سال 2016 میں، ہلیری کلنٹن نے پولنگ ڈے کے بعد ہی تسلیم کرلیا تھا کہ وہ جیت نہیں پائیں گی، جبکہ متعدد ریاستوں میں گنتی جاری تھی۔
سال 2000 میں امریکی انتخابات میں 36 دن تک فاتح امیدوار کا اعلان نہیں ہوسکا تھا، فلوریڈا کی کچھ کاؤنٹیوں میں بیلٹ پیپر کے ناقص ہونے کی وجہ سے معاملات پیچیدہ ہوگئے تھے۔
کھیل
ورلڈ اسنوکر چمپئین شپ:محمد آصف سیمی فائنل میں پہنچ گئے
کوارٹر فائنل میں پاکستان کے محمد آصف نے متحدہ عرب امارات کے محمد شہاب کو شکست دی
انٹرنیشنل بلیئرڈ اسنوکر فیڈریشن کے ورلڈ اسنوکر چیمپئن شپ مقابلوں میں پاکستان کے محمد آصف نے یو اے ای کے پلیئر کو شکست دے کر سیمی فائنل کے لیے رسائی حاصل کر لی۔
ورلڈ اسنوکر کے کھیلے گئے کوارٹر فائنل میں پاکستان کے محمد آصف نے متحدہ عرب امارات کے محمد شہاب کو شکست دی، محمد آصف نے اماراتی پلیئر کے خلاف مقابلہ 1-4 کے اسکور سے جیتا۔
میچ کے پہلے فریم میں شکست کے بعد محمد آصف نے شاندار کم بیک کرکے مسلسل 4 فریم جیتے، محمد آصف کی کامیابی کا اسکور 111-7، 5-54، 0-109، 1-112، اور 48-60 رہا۔
محمد آصف نے میچ کے دوران 2 سنچری بریک بھی کھیلے۔
واضح رہے کہ محمد آصف ٹورنامنٹ میں اب تک4 سنچری بریک کھیل چکے ہیں۔
مزید برآں ایونٹ کے سیمی فائنل آج رات کھیلے جائیں گے۔
-
پاکستان ایک دن پہلے
حکومت کا سروسز چیف کی مدت ملازمت 3 سے بڑھا کر 5سال کرنے کا امکان
-
پاکستان ایک دن پہلے
جماعت اسلامی نے آئینی ترمیم کیخلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی
-
پاکستان 5 گھنٹے پہلے
وفاقی کابینہ نے حج پالیسی 2025 کی منظوری دے دی
-
پاکستان 3 گھنٹے پہلے
جوڈیشل کمیشن اجلاس: جسٹس امین الدین خان آئینی بینچز کے سربراہ مقرر
-
پاکستان ایک دن پہلے
میرا سامان گاڑی میں ہے، جب کہیں گے جیل جانے کو تیار ہوں، بشریٰ بی بی کمرہ عدالت میں آبدیدہ
-
تجارت ایک دن پہلے
عالمی مارکیٹ میں پیٹرول کی فی بیرل قیمت میں کمی ، پاکستان میں بھی قیمتوں میں کمی متوقع
-
پاکستان ایک دن پہلے
پاک بحریہ کی جانب سے بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ
-
تجارت ایک دن پہلے
سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ ہو گیا