دنیا
سعودی عرب کا 1967ء والی پوزیشن پر فلسطینی ریاست کے قیام کا مطالبہ
فلسطینی ریاست کے قیام کے بغیر مشرق وسطیٰ اور خطے میں دیرپا امن کی راہ ہموار نہیں ہو سکتی، سعودی وزارت خارجہ
سعودی عرب نے ایک بار پھر آزاد اور خودمختار فلسطینی ریاست کے قیام کا مطالبہ کرتے ہوئے فلسطینیوں کے خلاف جاری جنگ روکنے پر زور دیا ہے۔
سعودی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا کہ ہم فلسطینی عوام کے مصائب کو ختم کرنے کا پر زور مطالبہ کرتے ہیں۔ ہمارا مطالبہ ہے کہ 1967ء کی جنگ سے پہلے والی پوزیشن پر عرب علاقوں میں ایک آزاد فلسطینی ریاست کا قیام عمل میں لایا جائے۔ فلسطینی ریاست کے قیام کے بغیر مشرق وسطیٰ اور خطے میں دیرپا امن کی راہ ہموار نہیں ہو سکتی۔
سعودی پریس ایجنسی ’ایس پی اے‘ کی طرف سے شائع ہونے والے ایک بیان میں وزارت خارجہ نے مزید کہا کہ مملکت مغربی کنارے میں تقریباً 3 ہزار 500 نئی بستیوں کی تعمیر کی منظوری دینے کے اسرائیلی قابض ریاست کے فیصلے شدید مذمت کرتی ہے۔ یروشلم میں غیرقانونی آباد کاری تمام بین الاقوامی قراردادوں اور بین الاقوامی انسانی حقوق کے قانون کی خلاف ورزی ہے۔ آباد کاری اقوام متحدہ کے کنونشنز اور خطے میں امن اور استحکام کے مواقع کے حصول کی راہ میں ایک بڑی رکاوٹ ہے۔
وزارت خارجہ کہا کہ اب وقت آ گیا ہے کہ فلسطینی عوام کے مصائب کا خاتمہ کیا جائے، فلسطینی عوام کے لیے امید کے راستے کھولے جائیں، انہیں محفوظ زندگی گزارنے کے حقوق حاصل کرنے کے قابل بنایا جائے اور 1967ء کی سرحدوں کے اندر فلسطینی ریاست قائم کی جائے یہ نہ صرف فلسطینیوں کا مطالبہ ہے بلکہ عرب ممالک، عالم اسلام اور عالمی برادری کا بھی پر زور مطالبہ ہے۔
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے زور دے کر کہا کہ سعودی عرب غزہ نے رفح کے خلاف کسی بھی جارحیت کے خطرناک نتائج سے خبردار کرتا ہے اور غزہ کی پٹی سے فلسطینیوں کی نقل مکانی کو مسترد کرنے پر زور دیتا ہے۔
اسلامی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے وزرائے خارجہ کے خصوصی اجلاس کے دوران کہا کہ غزہ کی پٹی میں اسرائیلی جنگ پر بحث کرنے والے ممالک میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کرنے والے ممالک کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وقت آ گیا ہے کہ فلسطین کی ریاست کو تسلیم کیا جائے اور دو ریاستی حل کو قبول کیا جائے۔
دنیا
اسپین: بدترین سیلاب سے 150 افراد ہلاک،ملک میں سوگ کا اعلان
بڑے پیمانے پرتباہی اور ہلاکتوں کے پیش نظر اسپین کے وزیر اعظم نے ملک میں 3 روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے
اسپین میں ہونے والی طوفانی بارشوں نے تباہی برپا کردی،شدید سیلاب کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد 150 سے زائد ہو گئی۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسپین کے مشرقی صوبے والنسیا میں شدید بارشوں نے نظام زندگی کو درہم برہم کر دیا، جس کے باعث انفراسٹرکچر کو بڑے پیمانے پر نقصان پہنچا ہے۔ سیلابی ریلوں نے متعدد سڑکوں اور پلوں کو بہا لیا، اور کئی افراد لاپتہ ہیں جن کی تلاش جاری ہے۔
بڑے پیمانے پرتباہی اور ہلاکتوں کے پیش نظر، اسپین کے وزیر اعظم نے ملک میں 3 روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے۔ جبکہ حکومت نے مزید ہلاکتوں کا خدشہ بھی ظاہر کیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اس سے قبل 1973 میں اسپین میں آنے والے سیلاب نے تباہی مچا دی تھی جس کی وجہ سے درجنوں افراد ہلاک ہوئے تھے۔
پاکستان
امریکی سفارت خانے کے وفد کی اڈیالہ جیل آمد
جیل حکام کے مطابق امریکی سفارت خانے کے 3 رکنی وفد کو 3 اسیر ملزمان تک قونصلر رسائی دی گئی
جیل حکام کے مطابق امریکی سفارت خانے کے 3 رکنی وفد کو تین اسیر ملزمان تک قونصلر رسائی دی گئی ہے۔
جیل حکام کا کہنا ہے کہ امریکی سفارتی وفد نے فارن ایکٹ کے تحت گرفتار اسیر ملزمان سے ملاقات کی، یہ ملاقات ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ جیل کے آفس میں کروائی گئی،ملاقات ایک گھنٹے تک جاری رہی۔
جیل ذرائع نے بتایا ہے کہ سفارتی وفد کو تین امریکی شہریوں عابد ملک، صدیقہ سعید، ایلکس پلیڈو تک قونصلر رسائی دی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق امریکی سفارت خانے کے وفد میں عرفان جان، مائیک مرفی اور راحیل جاوید شامل تھے۔
تفریح
سعودی عرب:بالی وڈ فلموں سنگھم اگین اور بھول بھلیاں تھری پر پابندی عائد
فلموں میں ہندو ازم کے پرچار کی وجہ سعودی سنسر بورڈ نے پابندی لگائی
غیر ملکی میڈیا کے مطابق سعودی عرب نے ہندو تہوار دیوالی پر ریلیز ہونے والی بالی وڈ فلموں سنگھم اگین اور بھول بھلیاں تھری پر پابندی عائد کر دی ہے۔
میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا کہ سعودی عرب پہلے بھی ملک میں جنسی بے راہ روی کا سبب بننے والے مواد سمیت مذہبی مواد پر مشتمل فلموں کی نمائش پر پابندی عائد کرتا رہا ہے،اور ان دونوں فلموں پر بھی ان وجوہات کی وجہ سے پابندی لگائی گئی ہے۔
’ بالی وڈ فلم سنگھم اگین‘ جو کہ پہلے دونوں پارٹس کا سیکیوئل ہے اس میں اجے دیوگن کے ساتھ ساتھ نامور بالی وڈ اداکار ٹائیگر شروف، جیکی شروف، کرینہ کپور، دپیکا پڈوکون بھی ایکشن میں دکھائی دیں گی۔
اگرچہ ’سنگھم‘ سیریز کی باقی فلموں کی بات کی جائے تو وہ ایکشن تھرلر پر مبنی ہیں لیکن نئی فلم میں اس کے ایکشن اور تھرلر کو ہندو مذہب کی کہانیوں سے جوڑا گیا ہے اور فلم میں ہر وقت ہندو ازم کی بات ہوتی دکھائی دیتی ہے۔
فلم میں مبینہ طور پر پاکستان اور سری لنکا سمیت دیگر پڑوسی ممالک سے متعلق بھی حقائق کو توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا ہے۔
اسی طرح ’بھول بھلیاں تھری‘ میں کارتک آریان نے واپسی کی ہے اور اس میں بھی ہندو ازم کا واضح پرچار دکھائی دیتا ہے۔
ذرائع کے مطابق دونوں فلموں پر سعودی عرب میں پابندی عائد کیے جانے کے بعد دیگر عرب ممالک میں بھی ان کی نمائش پر پابندی عائد کی جا سکتی ہے۔
-
تجارت 2 دن پہلے
ایک ماہ کے لیے بجلی کی قیمت میں فی یونٹ 70 پیسے کمی
-
علاقائی 7 گھنٹے پہلے
علی امین گنڈاپور کا سرکاری ملازمین کےلئے بڑا اعلان
-
تجارت ایک دن پہلے
پاکستان اور سعودی عرب کا سرمایہ کاری 2.2 ارب ڈالر سے بڑھا کر 2.8 ارب ڈالر کرنے کا اعلان
-
دنیا 2 دن پہلے
امریکی انتخابات میں عرب ووٹرز کا کردار
-
تجارت 10 گھنٹے پہلے
حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا
-
پاکستان 2 دن پہلے
اوورسیز پاکستانیوں کیلئے خصوصی عدالت اور ڈپازٹ پروٹیکشن کارپوریشن ترمیمی بل منظور
-
تجارت 2 دن پہلے
سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے اضافہ
-
پاکستان 3 گھنٹے پہلے
امریکی سفارت خانے کے وفد کی اڈیالہ جیل آمد