جے یو آئی ف پنجاب کی جنرل کونسل کے اجلاس میں 8 فروری کے انتخابات کو مسترد کرنے کے حوالے سے قرارداد بھی متفقہ طور پر منظور کرلی گئی

.jpg&w=3840&q=75)
جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ ہم صرف پارلیمنٹ میں نہیں پارلیمنٹ سےباہر بھی مشکلات پیدا کرسکتےہیں۔ میں نے شہباز شریف سے کہا اپوزیشن میں آجاؤ کہیں ہماری تحریک کا نشانہ آپ نہ بن جائیں۔
جےیوآئی پنجاب کی جنرل کونسل سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمن نے کہا ہمارے ساتھ دھاندلی سیاسی جماعتوں نے نہیں اسٹیبلشمنٹ نے کی ہے ۔بہت سی پارٹیوں کو میدان کی جلدی ہے لیکن آپ کوپتہ ہےمیدان ہمارا ہوتا ہے۔
ان کا کہنا تھا ہمارے امیدواروں سے پیسے مانگے جاتے ہیں ہم نے ثبوت پیش کئے توآپ کیلئے کوئی جائے پناہ نہیں بچے گی۔ پارلیمنٹ کی حیثیت ایک نمائشی ادارے کی ہے۔ جمہوریت اپنا مقدمہ ہار رہی ہے۔
جے یو آئی ف پنجاب کی جنرل کونسل کے اجلاس میں 8 فروری کے انتخابات کو مسترد کرنے کے حوالے سے قرارداد بھی متفقہ طور پر منظور کرلی گئی۔
قرارداد میں کہا گیا ہے کہ جے یو آئی پنجاب 8 فروری کے انتخابات کو مسترد کرتی ہے۔ انتخابات میں مداخلت کے حوالے سے اداروں کے کردار قابل مذمت ہے۔

متحدہ عرب امارات کے نائب وزیراعظم کل سے پاکستان کا دو روزہ دورہ کرینگے
- 16 گھنٹے قبل

جوڈیشل کمیشن کا 2 مئی کو ہونے والا اجلاس ری شیڈول کر دیا گیا
- 17 گھنٹے قبل

امریکی عدالت نے ٹرمپ انتظامیہ کو وینزویلا کے تارکین وطنی کی جبری بیدخلی سےروک دیا
- 5 منٹ قبل

محکمہ موسمیات کی 20 سے 23 اپریل کے دوران ہیٹ ویو کی پیش گوئی
- 13 گھنٹے قبل

کانگو : کشتی میں آگ لگنے سے 148 افراد ہلاک
- 12 گھنٹے قبل

ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت برقرار
- 17 گھنٹے قبل

پاکستان سمیت دنیا بھر میں مسیحی برادری آج ایسٹر کا تہوار منا رہی ہے
- 4 منٹ قبل

پی ایس ایل 10 : پشاور زلمی کی ملتان سلطانز کے خلاف بیٹنگ جاری
- 13 گھنٹے قبل

پاکستان اور افغانستان کا ایک دوسرے کے خلاف اپنی سرزمین استعمال نا کرنے کا فیصلہ
- 14 گھنٹے قبل

وہ بالی وڈ اداکار جس کی فلموں نےکمائی میں رنبیر، الو ارجن کو پیچھے چھوڑدیا
- 15 گھنٹے قبل

چیف جسٹس نے ججز کے تبادلوں پر رضامندی ظاہر کی تھی ، رجسٹرا ر سپریم کورٹ
- 17 گھنٹے قبل

وزیر مملکت برائے مذہبی امور کھیل داس کوہستانی کی گاڑی پراحتجاجیوں کا حملہ
- 14 گھنٹے قبل