جی این این سوشل

جرم

اے این ایف کی منشیات سمگلنگ کے خلاف 12 کارروائیاں

991 کلو گرام منشیات برآمد، 10 ملزمان گرفتار

پر شائع ہوا

کی طرف سے

اے این ایف کی منشیات سمگلنگ کے خلاف 12 کارروائیاں
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

راولپنڈی: اینٹی نارکوٹکس فورس نے منشیات سمگلنگ کے خلاف کا 12 کارروائیوں میں 991 کلو گرام منشیات برآمدکرکے 10 ملزمان گرفتار کرلیے۔

اے این ایف ہیڈکوارٹر راولپنڈی سے جاری بیان کے مطابق کراچی ائیرپورٹ پر دو ملزمان سے 1914 نشہ آور گولیاں اور کیپسولز برآمدکیے گئے۔

لاہور ائیرپورٹ سے برطانیہ بھیجے جانے والے پارسل سے 4.8 کلوگرام ہیروئن برآمدکرکے 2 ملزم گرفتارکیے گئے۔ پشاور ایئرپورٹ پر دوحہ جانے والے مسافر سے 4 کلوگرام آئس برآمدکی گئی ۔ملتان کوریئر آفس میں برطانیہ سے بھیجے گئے پارسل سے 600 گرام ویڈ برآمدکی گئی۔ لاہور ایئرپورٹ پر دوحہ جانے والے مسافر سے 600 گرام ہیروئن برآمدکی گئی۔

لاہور ائیرپورٹ پر دوسری کارروائی میں جدہ جانے والے مسافر سے 92 ہیروئن بھرے کیپسولز برآمدکیے گئے۔چمن سے 270 کلوگرام ہیروئن اور 238 کلو مارفین برآمدکی گئی۔چمن روڈ کوئٹہ کے قریب سے 350 کلوگرام چرس برآمدکی گئی۔نوکنڈی چاغی سے 100 کلوگرام افیون برآمدکی گئی ۔ساؤتھ ایشیا پاکستان ٹرمینل کراچی سے 21 کلوگرام چرس برآمدکی گئی ۔ایکسپرس ہائی وے، اسلام آباد کے قریب دو ملزمان سے 2.4 کلو گرام چرس برآمدکی گئی۔ہری پور میں ملزم سے 250 گرام چرس برآمدکی گئی۔

دنیا

اسرائیلی جنگی جارحیت جاری ، مزید 17 فلسطینی شہید

حماس کے زیر انتظام غزہ کی وزارت صحت نے جمعرات کو کہا کہ غزہ پر اسرائیل کے حملے میں کم از کم 40 ہزار 878 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اسرائیلی جنگی جارحیت جاری ، مزید 17 فلسطینی شہید

غزہ پر اسرائیلی جنگ میں 7 اکتوبر سے اب تک کم از کم 40 ہزار 878 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔
غزہ کی وزارت صحت کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران شہید ہونے والوں کی تعداد 17 رہی۔

حماس کے زیر انتظام غزہ کی وزارت صحت نے جمعرات کو کہا کہ غزہ پر اسرائیل کے حملے میں کم از کم 40 ہزار 878 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔

وزارت کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 17 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں، جن میں 7 اکتوبر کو حماس کے عسکریت پسندوں کے اسرائیل پر حملے کے بعد جنگ شروع ہونے کے بعد سے غزہ کی پٹی میں 94 ہزار 4 سو 54 افراد زخمی بھی شامل ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

عالمی منڈی میں پیٹرول کی قیمتوں میں مزید کمی

پاکستان میں بھی عالمی منڈی میں قیمتوں میں کمی کا ریلیف ملے گا،  16 ستمبر سے ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی متوقع  ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

عالمی منڈی میں پیٹرول کی قیمتوں میں مزید کمی

عالمی منڈی میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید 5 فیصد کمی ہوگئی ،عالمی منڈی میں امریکی خام تیل کی قیمت 70.59 ڈالر فی بیرل پر آگئی ۔  

خبر رساں ادارے کے مطابق گزشتہ 5 روز میں امریکی خام تیل کی قیمت میں 2.96 ڈالر فی بیرل کمی  ہوئی  ،جس کے بعد عالمی منڈی میں برطانوی برینٹ کی قیمت 73.98 ڈالر فی بیرل پر آگئی  ،گزشتہ 5 روز  کے دوران  برطانوی برینٹ کی قیمت میں 2.94 ڈالر کمی ریکارڈ  کی گئی ہے،دنیا بھر میں خام تیل کی قیمتیں 9 ماہ کی کم سطح پر ہیں، 

کمی امریکہ، چین میں تیل کی کھپت سے متعلق خدشات پر ہوئی ۔ 

ذرائع کا کہناہے پاکستان میں بھی عالمی منڈی میں قیمتوں میں کمی کا ریلیف ملے گا،  16 ستمبر سے ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی متوقع  ہے۔  

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

اسٹاک ایکسچینج میں مندی کے ساتھ ڈالر کی قیمت میں کمی

انٹر بینک میں کاروبار کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر 9پیسے سستا ہوا ،سستا ہونے کے بعد انٹربینک میں ڈالر 278.77 روپے سے کم ہوکر 278.68 روپے پر بند ہوا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اسٹاک ایکسچینج میں مندی کے ساتھ ڈالر کی قیمت میں کمی

 پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کےاختتام پر ہنڈرڈانڈیکس 15پوائنٹس کے اضافے سے 78 ہزار 863 پوائنٹس پر بند ہوا۔
دن بھر مجموعی طور پر 443 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا،147 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 252 کے شیئرز میں کمی ہوئی ،مارکیٹ میں 76 کروڑ 22 لاکھ سے زائد شیئرز کا لین دین ہوا۔
سٹاک مارکیٹ میں 14 ارب 16 کروڑ سے زائد مالیت کے شیئرز کے سودے ہوئے ، مارکیٹ کی بلند ترین سطح 79,154 جبکہ کم ترین سطح 78,578 پوائنٹس رہی۔

دوسری جانب انٹر بینک میں کاروبار کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر 9پیسے سستا ہوا ،سستا ہونے کے بعد انٹربینک میں ڈالر 278.77 روپے سے کم ہوکر 278.68 روپے پر بند ہوا۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll