ہلاک خارجیوں سے کلاشنکوف، دو 9 ایم ایم پسٹل، موبائل فونز اور کالعدم تنظیم کے کارڈز برآمد ہوئے ہیں،حکام

لکی مروت: خیبرپختونخوا کے ضلع لکی مروت میں محکمہ انسداد دہشتگردی (سی ٹی ڈی) بنوں ریجن اور پولیس نے مشترکہ انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی کر کے 3 خارجی جہنم واصل کر دیئے۔
تفصیلات کے مطابق کارروائی پولیس سٹیشن نورنگ کی حدود میں کی گئی، ہلاک دہشت گردوں میں ٹارگٹ کلر محمد عرف مجاہد، خاجی فواد اللہ عرف معاذ اور افنان خان عرف افنانی شامل ہیں۔
سی سی ٹی حکام کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشت گرد پولیس پر حملوں، دہشت گردی، قتل اور اقدام قتل کے مقدمات میں مطلوب تھے۔
حکام نے مزید بتایا کہ ہلاک خارجیوں سے کلاشنکوف، دو 9 ایم ایم پسٹل، موبائل فونز اور کالعدم تنظیم کے کارڈز برآمد ہوئے ہیں۔
دوسری جانب آئی جی خیبرپختونخوا اور ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی نے سی ٹی ڈی اور لکی مروت پولیس کو شاباش دی۔
انہوں نے مزید کہا کہ معاشرے کے ناسور دہشت گردوں کیلئے خیبرپختونخوا کی سرزمین تنگ ہو چکی ہے، آخری خارجی کے خاتمے تک دہشت گردی کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی
- 3 دن قبل

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک
- 3 دن قبل
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس
- 13 گھنٹے قبل

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند
- ایک دن قبل

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت
- 17 گھنٹے قبل

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 3 دن قبل

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا
- 3 دن قبل

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے
- ایک دن قبل

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- 3 دن قبل

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- ایک دن قبل
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل
- ایک دن قبل

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- 3 دن قبل





