جی این این سوشل

پاکستان

بانی چیئرمین پی ٹی آئی سے اڈیالہ جیل میں ملاقاتوں پر پابندی عائد

محکمہ داخلہ پنجاب کے ملاقاتوں پر 2 ہفتوں کےلئے پابندی لگا دی، ذرائع

پر شائع ہوا

کی طرف سے

بانی چیئرمین پی ٹی آئی سے اڈیالہ جیل میں ملاقاتوں پر پابندی عائد
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے اڈیالہ جیل میں ملاقاتوں پر پابندی عائد کر دی گئی۔

ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی سے ملاقات پر پابندی کا فیصلہ محکمۂ داخلہ پنجاب نے کیا، ان سے ملاقاتوں پر پابندی کا اطلاق 2 ہفتوں کے لیے ہو گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ انتظامیہ نے اڈیالہ جیل کے سامنے میڈیا کوریج پر بھی پابندی لگا دی ، میڈیا بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرنے والوں کی کوریج کرتا ہے،  تاہم پولیس نے اڈیالہ جیل کے گیٹ نمبر 5 کے باہر میڈیا گاڑیوں کی پارکنگ پر بیریئر لگا دیے۔

پولیس نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا کیمروں والی جگہ پر بھی قناتیں لگادیں ، اس حوالے سے موقع پر موجود سکیورٹی اہلکار نے کہا کہ میڈیا کو آج کوریج کی اجازت نہیں،  میڈیا ٹیمیں جیل سے 2 کلو میٹر دور چلی جائیں۔

واضح رہے کہ جیل انتظامیہ نے منگل اور جمعرات کا دن ملاقاتوں کے لیے مختص کر رکھا تھا۔

 

پاکستان

سندھ اسمبلی اجلاس میں ارسا ایکٹ میں ترمیم کے خلاف قرارداد پیش

وزیرداخلہ سندھ و وزیر پارلیمانی امور ضیاء الحسن لنجار نے کہا کہ پانی سندھ کی لائف لائن ہے ،  پانی سے زیادہ کوئی اہم ایشو نہیں ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سندھ اسمبلی اجلاس میں ارسا ایکٹ میں ترمیم کے خلاف قرارداد پیش

سندھ اسمبلی اجلاس میں ارسا ایکٹ میں ترمیم کے خلاف قرارداد پیش کردی گئی۔

تفصیلات کے مطابق سندھ اسمبلی اجلاس   میں ارسا ایکٹ میں ترمیم کے خلاف قرارداد پیش  کی گئی جس میں کہا گیا کہ  ارسا ایکٹ میں ترمیم سندھ کے عوام کو قبول نہیں  ہے۔

پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے صدر  نثار کھوڑو نے کہا کہ  پانی پر جنگ ہوجاتی ہے، پانی زندگی ہے ۔ پانی کی تقسیم کے معاہدے اور ارسا ایکٹ میں ترمیم قابل قبول نہیں  ہے۔

وزیرداخلہ سندھ و وزیر پارلیمانی امور ضیاء الحسن لنجار نے کہا کہ پانی سندھ کی لائف لائن ہے ،  پانی سے زیادہ کوئی اہم ایشو نہیں ہے ۔

نثار کھوڑو نے کہا کہ  پانی کی تقسیم کا طریقہ کار طے ہوا، ارسا اکارڈ کے تحت ہر صوبے کو اپنا پانی جمع کرنی کی اجازت دی گئی۔اتنا سارا پانی ملنے کے باوجود میرے سندھ کی زمینیں غیر آباد ہوں۔

انہوں نے کہا کہ  ہمارے کتنے ایسے علاقے ہیں جہاں پانی روٹیشن پر ملتا ہے۔

پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے صدرنثار کھوڑو نے مزید کہا کہ سندھ اسمبلی نے تاریخی کردار ادا کیا ،پاکستان اور سندھ کو بچایا۔کالا باغ ڈیم کے مسئلے پر بلوچستان اور کے پی نے بھی ہمارا ساتھ دیا اور انہوں نے قراردادیں پاس کیں۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن آج برطانیہ کا 2 روزہ دورہ کریں گے

بین الاقوامی خبررساں ادارے کے مطابق  امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن اعلیٰ سرکاری حکام سے ملاقات کریں گے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن آج برطانیہ کا 2 روزہ دورہ کریں گے

امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن آج برطانیہ کا 2 روزہ دورہ کریں گے۔

بین الاقوامی خبررساں ادارے کے مطابق  امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن اعلیٰ سرکاری حکام سے ملاقات کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق ملاقات میں مشرق وسطیٰ کی صورت حال اور روس یوکرین جنگ میں روس کے خلاف یوکرین کی حمایت کے لیے اجتماعی کوششوں سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔

اس دورے کے دوران انٹونی بلنکن امریکہ اور برطانیہ کے درمیان اسٹریٹجک ڈائیلاگ کا آغاز کریں گے۔

یاد رہے کہ  گزشتہ ہفتے برطانیہ نے فلسطین کے خلاف جاری جنگ میں اسرائیل کو اسلحہ فراہم کرنے سے منع کر دیا تھا۔

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

 اسلام آباد میں ریڈ زون کو اچانک سیل کردیا گیا

سرکاری و نجی دفاتر میں چھٹی کا وقت ہونے کے باعث راستوں کی بندش سے ملازم سخت پریشان ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

 اسلام آباد میں ریڈ زون کو اچانک سیل کردیا گیا

 اسلام آباد میں ریڈ زون کو اچانک سیل کردیا گیا ہے، عوام کو پیشگی آگاہ کئے بغیر ریڈ زون جانے والے تمام گیٹ بند  کردیئے گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق صرف مارگلہ روڈ کو کھلا رکھا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بغیر بتائے ریڈ زون سیل کرنے سے عوام کو شدید پریشانی کا سامنا ہے اور مارگلہ روڈ پر میلوں لمبی قطاریں لگ گئی ہیں۔

ٹریفک پولیس ٹریفک کنٹرول کرنے میں مکمل ناکام نظر آرہی ہے، ٹریفک پولیس کی جانب سے مارگلہ روڈ پر لمبی ڈائیورشنز لگادی گئی ہیں۔

سرکاری و نجی دفاتر میں چھٹی کا وقت ہونے کے باعث راستوں کی بندش سے ملازم سخت پریشان ہیں۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll