جی این این سوشل

علاقائی

خیبر پختونخواحکومت کا چیف سیکرٹری کو ہٹانے کا فیصلہ

وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور نے چیف سیکرٹری کی خدمات واپس کرنے کےلئے وفاق کو خط لکھ دیا

پر شائع ہوا

کی طرف سے

خیبر پختونخواحکومت کا چیف سیکرٹری کو ہٹانے کا فیصلہ
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

خیبرپختونخوا  اور وفاقی حکومت  چیف سیکریٹری پر آمنے سامنے آگئے، خیبر پختونخوا حکومت کے شدید تحفظات کے بعد وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور نے چیف سیکرٹری ندیم اسلم چوہدری کو ہٹانے کیلئے وفاقی حکومت کو مراسلہ بھیج دیا ہے۔

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے چیف سیکرٹری کی خدمات وفاق کو واپس کرنے کیلئے وفاقی حکومت کو خط  لکھ دیا۔ مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ چیف سیکریٹری ندیم اسلم چوہدری کی خدمات جلد سے جلد واپس لی جائیں۔

وزیراعلیٰ کے پی نے  چیف سیکریٹری کیلئے 3 کے بجائے صرف ایک نام بھی بھجوایا ہے جس میں  وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے  شہاب علی شاہ کو چیف سیکرٹری  تعینات کرنے کی درخواست کی ہے۔ 

 

پاکستان

نیب نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف نیا توشہ خانہ کیس واپس لے لیا

نیب ترامیم کی بحالی کے بعد نیا توشہ خانہ ریفرنس نیب کے دائرہ اختیار سے نکل چکا ہے، نیب پراسیکیوٹر

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

نیب نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف نیا توشہ خانہ کیس واپس لے لیا

قومی احتساب بیورو (نیب) نے سابق وزیراعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف دائر نیا توشہ خانہ کیس احتساب عدالت سے واپس لے لیا ہے۔

بانی پی ٹی آئی کے خلاف نئے توشہ خانہ ریفرنس میں درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی۔ جس میں وکیل بانی پی ٹی آئی سلمان صفدر کا کہنا تھا کہ نیب ترامیم بحالی کے بعد نیا توشہ خانہ کیس بنتا ہی نہیں، اس وقت جو قانون ہے اس کے تحت جرم بنتا ہی نہیں۔

نیب پراسیکیوٹر نے دلائل دیئے کہ نیب ترامیم کی بحالی کے بعد نیا توشہ خانہ ریفرنس نیب کے دائرہ اختیار سے نکل چکا ہے۔

جس کے بعد نیب نے نیا توشہ خانہ کیس احتساب عدالت سے واپس لے لیا۔

احتساب عدالت کے جج محمد علی وڑائچ نے سماعت میں تین گھنٹے کا وقفہ کیا اور بعد ازاں نیا توشہ خانہ ریفرنس اسپیشل جج سینٹرل کو منتقل کرنے کا فیصلہ سنایا۔

احتساب عدالت نے حکم دیا کہ نئے توشہ خانہ کیس میں ضمانت کی درخواستیں متعلقہ عدالت ہی سنے گی، نئے توشہ خانہ کیس کی سماعت 10ستمبر کو متعلقہ عدالت کرے گی۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

جرم

جنوبی وزیرستان میں پولیس وین پر بم دھماکا، متعدد زخمی

 دھماکے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچی اور زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا 

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

جنوبی وزیرستان میں پولیس وین پر بم دھماکا، متعدد زخمی

وانا : جنوبی وزیرستان کے علاقے وانا رستم بازار میں کریکوٹ روڈ پر پولیس وین پر ریموٹ کنٹرول بم سے حملہ کیا گیا ہے جس کے نتیجے میں کم از کم 11 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ 

واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے مقامی حکام نے بتایا کہ دھماکے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچی اور زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق زخمیوں میں عام شہریوں کے علاوہ پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔

ایم ایس ہسپتال کے ڈاکٹر حماد محمود کے مطابق زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے اور ان میں سے کچھ کی حالت تشویشناک ہے۔ 

پولیس نے واقعے کی جائے وقوع کو گھیرے میں لے لیا ہے اور دھماکے میں ملوث افراد کی تلاش شروع کر دی ہے۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

شام میں اسرائیلی فوج کے فضائی حملے، 16 افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی

شامی وزارت خارجہ نے اس حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے کھلی جارحیت قرار دیا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

شام میں اسرائیلی فوج کے فضائی حملے، 16 افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی

شام میں اسرائیلی فوج کے فضائی حملوں میں 16 افراد جاں بحق اور درجنوں زخمی ہوگئے ہیں 

غیر ملکی خبر ایجنسی کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ اسرائیل نے رات 11 بج کر 20 منٹ پر شام کے وسطی علاقے کے متعدد فوجی مقامات پر حملے کئے،  شامی فضائی فورسز نے کچھ میزائلوں کو گرا دیا، تاہم مقامی امدادی حکام کے مطابق 36 افراد زخمی ہوئے ہیں جن میں سے 6 کی حالت تشویشناک ہے۔

انٹیلی جنس ذرائع کے مطابق شام کے صوبے حاما کے علاقے میسف میں موجود فوجی ریسرچ سینٹر کو متعدد بار نشانہ بنایا گیا جو کیمیائی ہتھیاروں کی تیاری کے لیے استعمال ہوتا تھا اس مرکز میں ایرانی فوجی ماہرین کی ایک ٹیم بھی موجود تھی جو ہتھیار تیار کرتی تھی۔

تاہم، دمشق اور تہران کے قریب ایک سینئر علاقائی فوجی ذرائع نے اس بات کی تردید کی کہ یہ کیمیائی ہتھیاروں کا مرکز تھا اور کہا کہ جس جگہ کو نشانہ بنایا گیا وہ ایک معروف شامی تحقیقاتی ادارہ تھا۔

شامی خبر ایجنسی کے مطابق شامی وزارت خارجہ نے اس حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے ”کھلی جارحیت“ قرار دیا ہے، وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اس حملے میں 16 افراد کے جاں بحق اور 36 افراد کے زخمی ہونے کے علاوہ کچھ رہائشی علاقوں کو نقصان بھی پہنچا ہے۔

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نصر کنانی نے حملے کی مذمت کرتے ہوئے اسے شام میں مجرمانہ حملہ قرار دیا ہے۔ ہم ایرانی مرکز یا ایران کے زیرِ تحفظ کسی مرکز کو نشانہ بنائے جانے کے حوالےسے صہیونی حکومت (اسرائیل) سے وابستہ میڈیا رپورٹس کی تصدیق نہیں کر سکتے۔

شامی سرکاری میڈیا بھی فضائی حملوں سے دو جگہ بڑے پیمانے پر آگ لگی جسے بجھانے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll