انگلش پریمیئر لیگ میں چیلسی نے سخت مقابلے کے بعد نیوکیسل یونائیٹڈ کو 2-3 گول سے ہرا دیا
دلچسپ اور کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ انگلینڈ میں جاری ہے


لندن: انگلش پریمیئر فٹ بال لیگ میں چیلسی نے سخت مقابلے کے بعد نیو کیس یونائیٹڈ کی ٹیم کو2-3 سے ہرا دیا۔ یہ چیلسی کی ٹیم کی ای پی ایل میں 11 ویں فتح ہے۔
چیلسی کی طرف سے نکولس جیکسن،کول پامر اور میخائیلو مدریک نے ایک گول سکور کر کے اپنی ٹیم کی فتح میں کلیدی کردار ادا کیا۔ نیوکیسل یونائیٹڈ کی طرف سے الیگزینڈر اسک اور جیکب مرفی نے ایک ایک گول سکور کیا۔
انگلش پریمیئر لیگ کے 32 ویں سیزن کے انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ انگلینڈ میں جاری ہے۔ سٹامفورڈ برج، لندن کے مقام پر کھیلے گئے میچ میں چیلسی اور نیوکیسل یونائیٹڈ کی ٹیمیں آمنے سامنے تھیں جس میں چیلسی کی ٹیم میچ کے آغاز سے ہی نیوکیسل یونائیٹڈ پر حاوی ہوگئی، چیلسی کے نکولس جیکسن نے میچ کے آغاز کے بعد چھٹے منٹ میں ایک گول کر کے اپنی ٹیم کو نیوکیسل یونائیٹڈ کے خلاف 0-1 گول کی برتری دلا دی، جس کو نیوکیسل یونائیٹڈ کے الیگزینڈر اسک نے میچ کے 43 ویں منٹ میں ایک گول کر کے 1-1 سے برابر کر دیا، جو میچ کے پہلے ہاف تک برقرار رہا۔ یوں میچ کے پہلے ہاف پر دونوں ٹیموں کے درمیان مقابلہ 1-1 گول سے برابر تھا۔
دوسرے ہاف کے شروع ہونے کے بعد چیلسی کے کول پامر نے 57 ویں منٹ میں ایک گول کر کے اپنی ٹیم کو نیو کیسل یونائیٹڈ کے خلاف ایک مرتبہ پھر 1-2 گول کی برتری دلا دی، چیلسی کے ہی میخائیلو مدریک نے 76 ویں منٹ میں ایک گول کر کے مقابلہ 1-3 کر دیا۔
نیو کیسل یونائیٹڈ کے جیکب مرفی نے میچ کے اختتامی لمحات 90 ویں منٹ میں ایک گول کر کے مقابلہ 2-3 کر دیا۔چیلسی کی ٹیم نے میچ میں نیوکیسل یونائیٹڈ کو دو کے مقابلے میں تین گول سے ہرا دیا۔ یہ چیلسی کی لیگ میں 11 ویں فتح ہے اور وہ ای پی ایل پوائنٹس ٹیبل پر 39 پوائنٹس کے ساتھ گیارہویں پوزیشن پر موجود ہے۔

ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار
- a day ago

امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف
- 2 days ago

ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی
- 4 days ago

ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا
- 4 days ago

آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار
- 2 days ago

پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط
- 4 days ago
ملک میں سونے کی قیمتوں میں حیرت انگیزکمی
- 2 days ago

روس میں تربیتی پرواز کے دوران Tu-95 بمبار طیارہ گر کر تباہ،عملے کے 6 ارکان ہلاک
- a day ago

آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین
- 2 days ago

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے عمان کو شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
- 2 days ago

خیبرپختونخوا میں پولیو کا چوتھا کیس سامنے آگیا
- a day ago

فیفا آسیان کپ: پاکستان کا فلپائن کیخلاف میچ 2-2 سے برابر، اپنا پہلا پوائنٹ حاصل کرلیا
- a day ago





