پاکستان
محمد اورنگزیب کی بطور وزیر خزانہ تقرری مثبت اقدام ہے، بلوم برگ
آئی ایم ایف کے مذاکرات میں وزیر خزانہ اورنگزیب کا کردار کلیدی ہو گا، معاشی جریدہ
امریکی معاشی جریدے بلوم برگ نے محمد اورنگزیب کی بطور وزیر خزانہ تقرری کو مثبت اقدام قرار دیا ہے، آئی ایم ایف کے مذاکرات میں وزیر خزانہ اورنگزیب کا کردار کلیدی ہو گا۔
معاشی جریدے بلوم برگ نے اپنی روپوٹ میں کہا ہے کہ کا کہنا ہےکہ آئی ایم ایف کے نئے پروگرام سے پہلے محمد اورنگزیب کی تعیناتی مثبت اقدام ہے، سرمایہ کاروں کی دلچسپی پاکستان کے نئے وزیر خزانہ کی تعیناتی میں تھی۔ ٹیکنوکریٹ کی بطور وزیر خزانہ تعیناتی پاکستان کو درپیش چیلنجزکو حل کرنے میں مدد گار ہوگی اور آئی ایم ایف سے مذاکرات میں وزیر خزانہ کا کردار کلیدی ہوگا۔
بلوم برگ نے کہا ہےکہ محمد اورنگزیب اصلاحات لانے کے لیے وہ سب کچھ کریں گے جو ضروری ہوگا، ان کا ماضی بتاتا ہے وہ ٹیکس کی بنیاد وسیع کرنے کےلیے ریئل اسٹیٹ اور ریٹیلرز پر ٹیکس عائد کرنا چاہتے ہیں۔ نئے وزیر خزانہ نجکاری کے عمل میں ایس آئی ایف سی کی معاونت کریں گے۔محمد اورنگزیب کے وزیر خزانہ بننے پر سرمایہ کاروں نے خوشی اور اعتماد کا اظہار کیا ہے۔
رپورٹ میں محمد اورنگزیب کی بطور وزیر خزانہ تعیناتی کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ان کی تعیناتی پاکستان کو درپیش چیلنجزکو حل کرنے میں مدد گار ہوگی۔
جرم
معروف اسٹیج اداکارہ نرگس پر شوہر کا مبینہ تشدد
شوہرانسپکٹرماجد بشیر روزانہ نرگس پر تشدد کرتا ہے،بھائی کا بیان
پولیس حکام کے مطابق اداکارہ نرگس کے بھائی خرم بھٹی نے پولیس ہیلپ لائن پر کال کی جس پر تھانہ ڈیفنس سی سے پولیس کی نفری اداکارہ کے گھر پہنچ گئی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اداکارہ کے بھائی نے پولیس کو بتایا کہ میری بہن کاشوہرانسپکٹرماجد بشیر روزانہ نرگس پر تشدد کرتا ہے۔ اس نے آج بھی میری بہن کو بری طرح مارا پیٹا جس پراس کی حالت خراب ہوگئی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس نے اداکارہ نرگس کی مدعیت میں ان کے شوہر کے خلاف مقدمہ درج کر لیا، مقدمے میں تشدد اور جان سے مارنے کی دفعات شامل ہیں۔
یادرہے کہ اداکارہ نرگس نے چند برس قبل انسپکٹر ماجد بشیر سے شادی کی تھی،مگر شادی کے بعد اداکارہ نے شوبز کوخیرباد کہہ دیا تھا،اور وہ کچح عرصے سے اپنا ایک بیوٹی سیلون چلا رہی ہیں۔
تجارت
عالمی و مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑی کمی
24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 2500 روپے کی کمی سے 2 لاکھ 84 ہزار 700روپے کی سطح پر آگئی
عالمی و مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑی کمی ہوگئی۔
مقامی صرافہ مارکیٹوں میں 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 2500 روپے کی کمی سے 2 لاکھ 84 ہزار 700روپے کی سطح پر آگئی۔
اس کے علاوہ 10 گرام سونا 2144 روپے کی کمی کے بعد 2 لاکھ 44 ہزار 84 روپے کا ہو گیا۔
دوسری جانب عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 25 ڈالرز کم ہو کر 2 ہزار 752 ڈالرز فی اونس ہو گیا۔
اسی طرح، مقامی سطح پر چاندی کی فی تولہ قیمت 20روپے کی کمی سے 3430روپے اور 10گرام چاندی کی قیمت 17.14روپے کی کمی سے 2940.67روپے کی سطح پر آگئی۔
تجارت
خیبرپختونخوا حکومت کا پی آئی اے نجکاری میں دلچسپی کا اظہار
خیبرپختونخوا بورڈ آف انویسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ نے وزیراعلیٰ کی ہدایت پر صوبے کے عوام کی نمائندگی کرتے ہوئے پی آئی اے کو خریدنے کا عزم ظاہر کیا ہے تاکہ قومی اثاثہ محفوظ رکھا جا سکے۔
پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن کی نجکاری کے حوالے سے حکومت کی جانب سے کوششیں جاری ہیں، تاہم اب خیبرپختونخوا حکومت کا پی آئی اے نجکاری میں دلچسپی کا اظہار کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سردار علی امین گنڈاپور کی ہدایت پر خیبرپختونخوا حکومت نے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز کی نجکاری کے عمل میں باضابطہ طور پر دلچسپی کا اظہار کر دیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ماضی میں قومی ایئرلائن نے عالمی سطح پر ملک کا نام روشن کیا، یہ ہمارے وقار اور قومی فخر کی علامت ہے، جسے موجودہ پی ڈی ایم حکومت کی نااہلی اور غیر ذمہ دارانہ پالیسیوں نے تباہی کے دہانے لا کھڑا کر دیا ہے۔ دوسری طرف ان پارٹیوں کے ذاتی کاروبار دن دگنی، رات چگنی ترقی کر رہے ہیں۔
وفاق پی آئی اے کو سستے داموں اپنے فرنٹ مینوں کے ذریعے خریدنے کا منصوبہ بنا رہی ہے، جس کے ساتھ بھاری کمیشن کا عنصر بھی شامل ہے۔ اس گرما گرمی کے دوران خیبرپختونخوا حکومت کا پی آئی اے نجکاری میں دلچسپی کا اظہار تازہ ہوا کا جھونکا شمار ہونا چاہئے۔
خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے فیصلہ کیا گیا ہے کہ وہ اس قومی اثاثے کو 10 ارب روپے کی موجودہ بولی سے بھی زیادہ قیمت پر خریدنے کے لیے تیار ہے، یہاں صوبائی حکومت نے عزم کا اظہار کیا ہے کہ قومی ایئرلائن کو اپنے پیروں پر کھڑا کر کے اسے دنیا کی بہترین ایئرلائنز میں دوبارہ شامل کیا جا سکے۔
خیبرپختونخوا بورڈ آف انویسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ نے وزیراعلیٰ کی ہدایت پر صوبے کے عوام کی نمائندگی کرتے ہوئے پی آئی اے کو خریدنے کا عزم ظاہر کیا ہے تاکہ قومی اثاثہ محفوظ رکھا جا سکے۔
صوبائی حکومت کے اقدام کا دوسرا پہلو یہ ہے کہ ایئرلائن حکومت پاکستان کے کنٹرول میں رہے۔ خیبرپختونخوا حکومت اس اہم قومی اثاثے کے تحفظ اور اس کے وقار کی بحالی کے لیے پرعزم ہے۔
-
تجارت 2 دن پہلے
سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے اضافہ
-
تجارت ایک دن پہلے
ملک بھر میں 2 ماہ کے لیے سی این جی اسٹیشنز بند کر نے کا فیصلہ
-
جرم 11 گھنٹے پہلے
مستونگ میں پولیس موبائل کے قریب دھماکے سے 8افرادجاں بحق، 35 زخمی
-
تجارت 12 گھنٹے پہلے
حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا
-
تجارت 8 گھنٹے پہلے
عالمی و مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑی کمی
-
پاکستان ایک دن پہلے
پاسپورٹ رولز میں ترمیم کرتے ہوئے شناختی کارڈ ایڈریس کی شرط ختم
-
تجارت 2 دن پہلے
ایک ماہ کے لیے بجلی کی قیمت میں فی یونٹ 70 پیسے کمی
-
تجارت ایک دن پہلے
ملک میں سونے کی قیمت میں معمولی کمی