جی این این سوشل

پاکستان

وزیراعظم کی آئی ٹی برآمدات بڑھانے کیلئےجامع لائحہ عمل تیارکرنے کی ہدایت

نئے کاروبار شروع کرنے کےلئے ضروری سہولتیں فراہم کی جائیں گی

پر شائع ہوا

کی طرف سے

وزیراعظم کی آئی ٹی برآمدات بڑھانے کیلئےجامع لائحہ عمل تیارکرنے کی ہدایت
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف نے آئی ٹی برآمدات میں اضافے کے لئے  جامع لائحہ عمل تیار اور پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔

انہوں نے آج (منگل) اسلام آباد میں آئی ٹی اور ٹیلی کا م شعبے سے متعلق ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئےکہا کہ  آئی ٹی شعبے کی برآمدات کو اربوں ڈالر تک لے جانے کےلئے  تمام ممکنہ اقداما ت کئے جائیں گے۔

 انہوں نے  کہا کہ  نوجوانوں کو  آئی ٹی شعبے میں تعلیم اور ہنر سکھائے جائیں گے اور نئے کاروبار شروع کرنے کےلئے ضروری سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔

 انہوں نے کہا کہ رواں سال آئی ٹی برآمدات کا متوقع حجم تین ار ب ڈالرسے زائد ہے جو خوش آئند ہے تاہم انہوں نے کہا کہ اسے مزید بڑھانے کی ضرورت ہے۔

 شہباز شریف نے کہا کہ  خصوصی ٹیکنالوجی زونز سے متعلق بھی ایک جامع رپورٹ تیار کرکے  انہیں پیش کی جائے۔

علاقائی

سانحہ کارساز:عدالت نے ملزم نتاشہ کو  کر بری کر دیا

ذرائع  کے  مطابق فریقین کی جانب سے صلح نامے  پر دستخط ہونے کے بعد ملزمہ کو بری کیا گیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سانحہ کارساز:عدالت نے ملزم نتاشہ کو  کر بری کر دیا

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کراچی شرقی نے کارساز ٹریفک حادثہ کی ملزمہ نتاشہ بیگ کو بری کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی  سٹی کورٹ میں کارساز حادثہ کیس کی سماعت ہوئی جہاں وکیل صفائی نے عدالت کو بتایا کہ ملزمہ نتاشہ علیل ہیں اور وہ عدالت میں  پیش نہیں ہوسکتیں، جس پر عدالت نے کہا کہ ملزمہ کو 2 بجے تک پیش کیا جائے، اس کے ساتھ ہی عدالت نے سماعت 2 بجے تک ملتوی کردی، بعدازاں سٹی کورٹ کراچی کی جانب سے متاثرین کے حلف نامے قبول کرتے ہوئے  کیس کی  مرکزی  ملزمہ نتاشہ کو کیس سے بری کردیا۔

ذرائع  کا کہنا ہے دونوں فریقن کی جانب سے صلح نامے پر دستخط ہونے کے بعد ملزمہ نتاشہ بیک کو بری کیا گیا ہے۔

 یاد رہے کہ یہ واقعہ 19 اگست کو کراچی میں کارساز روڈ پر پیش آیا تھا جہاں تیز رفتار گاڑی بے قابو ہو کر راہ گیروں پر چڑھ دوڑی تھی جس کے نتیجے میں  موٹر سائیکل سوار باپ بیٹی عمران عارف اور آمنہ جاں بحق جب کہ 4 افراد زخمی ہوئے تھے۔

حادثے کےبعد پولیس نے مرکزی ملزمہ کو حراست میں لینے کے بعد پرچہ درج کیا، مگر بعد میں ابتدائی تفتیش کے دوران یہ بات سامنے آئی تھی کہ ملزمہ نے دوران ڈرائیونگ نشہ آور چیزیں استعمال کر رکھیں تھی۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

پاسپورٹ رولز میں ترمیم کرتے ہوئے شناختی کارڈ ایڈریس کی شرط ختم

قواعد میں ترمیم کے بعد اب شہری پاکستان کے کسی بھی شہر سے پاسپورٹ بنوا سکیں گے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاسپورٹ رولز میں ترمیم کرتے ہوئے شناختی کارڈ ایڈریس کی شرط ختم

محکمہ پاسپورٹ نے رولز میں ترمیم کرتے ہوئے شناختی کارڈ ایڈریس کی شرط ختم کردی گئی ہے، قواعد میں ترمیم کے بعد اب شہری پاکستان کے کسی بھی شہر سے پاسپورٹ بنوا سکیں گے۔

پاسپورٹ رولز میں ترمیم کا مراسلہ علاقائی دفاتر کو بھیج دیا گیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ شہریوں کو حدود کے دائرہ اختیار میں نرمی دی جائے گی، کوئی بھی پاکستانی شہری کسی بھی شہر سے پاسپورٹ بنوا سکتا ہے۔

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ ایڈریس کی بنیاد پر پاسپورٹ بنانے کی سہولت سے انکار نہیں کیا جائے گا۔

ڈی جی پاسپورٹ مصطفیٰ جمال قاضی کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ شہریوں کو درپیش مشکلات کے پیش نظر کیا گیا ہے، نئی پالیسی کے تحت شہری کسی بھی شہر سے پاسپورٹ بنوانے کے اہل ہوں گے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹیکنالوجی

ملک بھر میں انٹرنیٹ کو مکمل طور پر بحال ہو چکا ہے، پی ٹی اے کا دعویٰ

ایس ایم ڈبلیو فور سب میرین کیبل سے فالٹ دور کرلیا گیا ہے، پی ٹی آے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ملک بھر میں انٹرنیٹ کو مکمل طور پر بحال ہو چکا ہے، پی ٹی اے کا دعویٰ

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے ملک بھر میں انٹرنیٹ کو مکمل طور پر بحال کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

ترجمان پی ٹی اے کے مطابق ایس ایم ڈبلیو فور سب میرین کیبل سے فالٹ دور کرلیا گیا، جون میں SMW4 اور اگست میں AAE-1 سب میرین کیبل فالٹ سامنے آیا تھا، دونوں کیبلز کی بحالی کے بعد 1750 جی بی پی ایس کا سارٹ فال دور ہوگیا ہے۔

ترجمان نے دعویٰ کیا کہ ملک میں انٹرنیٹ اب مکمل اسپیڈ اور صلاحیت کے ساتھ مکمل طور پر فعال ہے۔

سال 2023 میں صلاحیت میں اضافے کے لیے پیس کیبل کو سسٹم میں شامل کیا گیا۔ کنیکٹیوٹی کے لیے اگلے 2 سالوں میں تین کیبلز کا اضافہ کیا جائے گا، دوٹرانس ورلڈ انٹرنیشنل اور ایک پی ٹی سی ایل کیبل سسٹم میں شامل کی جائے گی۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll